Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جس مسلمان کی بھلائی کی شہادت دو آدمی شہادت دیں ‘ وہ جنتی ہے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

جس مسلمان کی بھلائی کی شہادت دو آدمی شہادت دیں ‘ وہ جنتی ہے:مسند احمد میں ہے ابوالاسود رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں مدینہ میں آیا، یہاں بیماری تھی۔ لوگ بکثرت مررہے تھے۔ میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ ایک جنازہ نکلا اور لوگوں نے مرحوم کی نیکیاں بیان کرنی شروع کیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا: اس کیلئے واجب ہوگئی۔ اتنے میں دوسرا جنازہ نکلا، لوگوں نے اس کی برائیاں بیان کیں، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا: اس کیلئے واجب ہوگئی۔ میں نے کہا: امیرالمومنین! کیا واجب ہوگئی؟ آپ نے فرمایا: میں نے وہی کہا: جو جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ جس مسلمان کی بھلائی کی شہادت چار شخص دیں اللہ اسے جنت میں داخل کرتا ہے۔ ہم نے کہا حضورﷺ! اگر تین دیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تین بھی‘ ہم نے کہا اگر دو دیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا دو بھی۔ پھر ہم نے ایک کی بابت سوال نہ کیا۔ ابن مردویہ کی ایک حدیث میں ہے کہ قریب ہے کہ تم اپنے بھلوں اور بروں کو پہچان لیا کرو۔ لوگوں نے کہا حضور! کس طرح؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اچھی تعریف اور بری شہادت سے تم زمین پر خدا کے گواہ ہو۔ (تفسیر ابن کثیر220/1) (بکھرے موتی‘ جلد دوئم ص 107)۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر ماں سے زیادہ مہربان ہے: صحیح حدیث میں ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ایک قیدی عورت کو دیکھا جس سے اس کا بچہ چھوٹ گیا ‘ وہ اپنے بچے کو باؤلوں کی طرح تلاش کررہی تھی اور جب وہ نہیں ملا تو قیدیوں میں سے جس بچہ کو دیکھتی اسی کو گلے لگالیتی، یہاں تک کہ اس کا اپنا بچہ مل گیا‘ خوشی خوشی لے کر اسے گود میں اٹھالیا، سینے سے لگا کر پیار کیا اور اس کے منہ میں دودھ دیا۔ یہ دیکھ کرحضور نبی کریم ﷺ نےصحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے فرمایا: بتلاؤ! یہ اپنا بس چلتے ہوئے اس بچہ کو آگ میں ڈال دے گی؟ لوگوں نے کہا: یارسول اللہ ﷺ! ہرگز نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ کی قسم! جس قدر یہ ماں انے بچہ پر مہربان ہے۔ اس سے کہیں زیادہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر رؤف و رحیم ہیں۔ (تفسیرابن کثیر 221/1) (بکھرے موتی جلد دوئم‘ ص 108)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 038 reviews.