Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ رحمت اللہ نظام آبادی کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

اگر کسی کی قوت مردمی کمزور ہوتو اس کیلئے یہ عمل بہت فائدہ مند ہے۔ شہد اصلی ایک پاؤ‘ عرق پیاز (پیازکو کوٹ کر اس کا پانی نچوڑ لیا جائے) ایک کلو ان دونوں کوایک دیگچی (پتیلی یا بھگونے) میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ہلکی آنچ پر پکائیں۔

سحر‘ جادو‘ سفلی کو ختم کرنے کیلئے
اگر کسی پرکسی دشمن نے سحر‘ جادو سفلی کرادیا ہو جس کے سبب اس کی نیند غائب ہوگئی ہو اور اس کی بھوک ختم ہوگئی ہو سر میں درد، چکر، بھول چوک اور آئے دن پریشانی میں زیادتی ہورہی ہو۔ ایک الجھن ختم نہیں ہوئی کہ دوسری پیدا ہوگئی۔ غرضیکہ ہر کام میں طرح طرح کی رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں‘ کاروبار میں نقصان ہوتا ہے‘ دفتر میں ہر ایک سے لڑائی ہوتی ہے گھر میں ہر طرح کی برکت ختم ہوچکی ہو اور مالی مشکلات کے سبب گزارہ مشکل ہوگیا ہو تو اس کیلئےعرق گلاب میں زعفران گھول کر باوضو ایک کاغذ پر یہ آیتیں لکھیں اور موم جامہ کرکے گلے میں ڈال لیں۔ اگر لکھنا نہ جانتے ہوں تو کسی دوسرے سے لکھوالیں اور ایک پلیٹ چینی کی لےکر اس پر بھی یہی آیتیں لکھیں اور پانی میں گھول کر پئیں۔ یہ عمل اکتالیس دن کریں۔ انشاء اللہ سحر و جادو سے نجات حاصل ہوگی۔ وہ آیتیں یہ ہیں

چور یا بھاگے ہوئے کا واپس لانا
اگر کوئی شخص گھر سے بھاگ گیا ہو یا چور گھر سے قیمتی سامان لےکر فرار ہوگئے ہوں تو اس کیلئے یہ آیت باوضو ایک سفید نئے کپڑے کے ٹکڑےپر لکھے اور اس کے نیچے بھاگے ہوئے یا چور کا نام مع اس کی والدہ یا والد کے نام کے لکھے اور اس کپڑےکو اس مکان یا دکان کی دیوار پر میخ (موٹی کیل) سے ٹھونک کر لگادے اور اس پر کپڑا ڈال کر اندھیرا کردے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بھاگنے والا چور مع سامان جلدی آجائے گا۔ اگر دور گیا ہے تو کچھ دن لگیں گے۔ وہ آیت یہ ہے


میاں بیوی میں محبت قائم ہونا
اگر میاں بیوی میں محبت نہ ہو اور ہر وقت آپس میں شکوہ وشکایت اور لڑائی جھگڑا رہتا ہو‘ ہر وقت کے جھگڑے سے گھر کا ماحول سوگوار رہتا ہو اور دونوں میاں بیوی ذہنی مریض بنتے جارہے ہوں تو اس کیلئے میاں بیوی دونوں کا پہنا ہوا کپڑا لے (دھلا ہوا نہ ہو بلکہ پہنا ہوا ہو) اور اس میں سے تھوڑا تھوڑا ٹکڑا کاٹ لے اور چالیس مرتبہ باوضو پڑھے اور دونوں ٹکڑوں پر دم کردے۔ ان دونوں ٹکڑوں کے اوپر نیچے رکھ کر بتی بنالے اور مٹی کا نیا چراغ لے کر سرسوں کا تیل ڈال کر اس بتی کو چراغ کی طرح جلائے اس کی راکھ اور چراغ کو جنگل میں ایسی جگہ دفن کردے جہاں کسی کا قدم نہ پڑے۔ ورنہ سمندر، دریا، نہر، جھیل، کنویں میں ڈال دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ میاں بیوی میں خوب محبت ہوجائے گی۔
قوت مردمی کی بحالی
اگر کسی کی قوت مردمی کمزور ہوتو اس کیلئے یہ عمل بہت فائدہ مند ہے۔ شہد اصلی ایک پاؤ‘ عرق پیاز (پیازکو کوٹ کر اس کا پانی نچوڑ لیا جائے) ایک کلو ان دونوں کوایک دیگچی (پتیلی یا بھگونے) میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پکتے وقت دیگچی کے اندرجو جھاگ پیدا ہو اسے چمچے سے اتارتے رہیں۔ جب جھاگ پیدا ہونا بند ہوجائے اور شہد سرخ ہوجائے اس کو ٹھنڈا کرکے کسی بوتل میں بند کرلیں۔ رات کو سوتے وقت ایک یا دو چمچ (چائے کا چمچہ) ایک گلاس دودھ میں ملا کر رکھ دیں اور اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ اور درمیان میں ستر مرتبہ لہُ پڑھ کر دم کرکے دودھ پی لیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ پہلے دن ہی قوت اُبھر جائے گی اور طاقت محسوس ہوگی۔ اس عمل کو مسلسل چالیس دن کریں۔
سانپ بچھو کا زہر ختم کرنا
اگر کسی کو سانپ ڈس لے یا بچھو ڈنک مار دے تو اس کے زہر کو ختم کرنے کیلئے لہسن کے چالیس عدد جوے لے کر ایک کلو دودھ میں ان کو ہلکی آنچ پر پکائیں‘ دودھ پکتا رہے اس کے پاس باوضو بیٹھ کر چالیس مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھیں اور دودھ پر پھونک دیں۔ دودھ کوٹھنڈا کریں‘ تمام دودھ سانپ کے ڈسے ہوئے یا بچھو کے ڈنک مارے ہوئے مریض کو پلادیں۔ یہ عمل دن میں دو تین مرتبہ کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ تمام زہر ختم ہوجائے گا۔
بخشش کا عمل
اگر کوئی شخص اس ڈر خوف میں مبتلا ہو کہ گناہوں کی کثرت کے سبب اس کی بخشش نہیں ہوگی تو اپنی بخشش کیلئے بعدنماز عشاء اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں ایک سو بار یہ دعا پڑھے انشاء اللہ تعالیٰ اس کی بخشش ہوجائے گی۔
دنیا و آخرت کی بھلائی
اگر کوئی دنیاوی معاملات میں ناکام یا آخرت کے معاملے میں ڈرتا ہو کہ وہاں اس کے ساتھ معاملہ سخت نہ ہوجائے تو روزانہ بعد نماز عشاء اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے اور درمیان میں ایک سو بار یہ دعا پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ دنیا کے معاملات درست ہوجائیں گے اور اسی طرح آخرت میں بھی خیر کامعاملہ ہوگا۔


۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 054 reviews.