Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

نسوانی حسن کیلئے: محترم قارئین السلام علیکم!میری عمر 18 سال ہے‘ مگر میں لگتی تیرہ یا چودہ سال کی ہوں‘ میرے جسم پر گوشت نہ ہونے کے برابر ہے‘ ہڈیوں کا ڈھانچہ بنی ہوئی ہوں‘ کھانے پینےکو وافر ہے مگر نامعلوم کچھ بھی کھایا پیا جسم کو نہیں لگتا ۔ خاص طور پر مجھے جو سب سےبڑا مسئلہ ہے وہ ہے نسوانی حسن کا‘ میرا نسوانی حسن نہ ہونےکے برابر ہے‘ یہ سوچ سوچ کر میں احساس کمتری کی شکار ہوچکی ہوں۔ (ایک یتیم بے بس بیٹی)
جواب: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ تین سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں‘ اللہ آپ کو مزید آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق دے۔ آمین! بے شک آپ انسانیت کی بے لوث خدمت کررہے ہیں‘ نسوانی حسن کے بارے میں ایک بیٹی نے نسخہ پوچھا ہے تو میرا ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہےکہ بچیوں کو اگر پٹھوں کی طاقت کی کوئی بھی دوا دی جائے یا پھر انجکشن لگوا لیےجائیں یا پھر کوئی بھی انگریزی یا ہربل دوائی جو پٹھوں کی کمزوری کی ہو استعمال کرنے سےنسوانی حسن کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ مجھے پٹھوں کی کمزوری ہوگئی تو میں نے ڈاکٹر کی ہدایت پر انجکشن لگوائے اور مجھے واضح فرق محسوس ہوا۔ میرا اس بچی کو بھی یہی مشورہ ہے کہ ایک تواپنی خوراک میں مکھن‘ دودھ‘ دہی‘ گوشت ‘ تازہ پھل وافر استعمال میں لائیں اور ساتھ کسی اچھے دواخانہ سے کمزوری کی کوئی اچھی سی ہربل دوائی چندماہ استعمال کریں انشاء اللہ فرق آپ خود دیکھیں گی۔ ہربل اس لیے کہ اس کےسائیڈ ایفکیٹ نہیں ہوتے۔ (ع،ص۔ مانگا منڈی)
بالچر کا نسخہ: محترم قارئین السلام علیکم! اگر آپ کے پاس بالچر کا نسخہ ہو تو براہ مہربانی ضرور بتائیں کیونکہ میری بیٹی کے سر پر بالچر بن گیا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ہدایت اور نیکی اور ترقی عطا فرمائے۔آمین۔ (عالیہ‘ لاہور)
جواب:آپ اپنی بیٹی کو صبح و شام 3چمچ شہد پانی میں گھول کرپلائیں ۔کچھ ماہ کے بعد چھوڑ دیں نہایت آزمودہ ہے۔
کوئی حل بتادیں: محترم قارئین السلام علیکم! عرض ہے کہ میری شادی کو ایک سال ہوا ہے لیکن بچپن سے لے کر شادی کے ایک مہینے تک طبیعت ٹھیک رہی مگر اس کے بعد میرے ساتھ عجیب مسئلہ شروع ہوگیا کہ میری ازدواجی خواہش پوری نہیں ہوتی اور میں پورا سال اسی پریشانی میں مبتلا رہا ہوں۔ مہربانی کرکے کوئی وظیفہ اور نسخہ بتادیں تاعمر دعائیں دوں گا۔ (خ، فیض گنج)
جواب: بھائی آپ مستقل مزاجی سےیہ نسخہ استعمال کریں‘ ٹھیک ہوجائیں گے۔ ھوالشافی: مغز املی کلاں‘ ستاور‘ بیج بند سُرخ‘ تا لمکھانہ‘ اندرجو شیریں‘ بدھارا‘ تخم لاجونتی‘ اسگندھ‘ بہمن سفید‘ مصری ان تمام دس چیزوں کو ہم وزن لے کر پیس کر کسی جار میںمحفوظ رکھیں۔ اس دوا کا ایک چمچ چائے والا صبح و شام پانی سے کھالیا کریں۔ صبح دس بجے اور رات کو عبقری دواخانہ کی معجون مراد ایک چمچ چائے والا اورحب جالینوس دو گولی دودھ سے کھالیا کریں۔ خوش رہنے کی کوشش کریں۔ صبح کی سیر ضرور کریں‘ ورزش کی عادت اپنائیں‘ جسم اور ٹانگوں کی روغن زیتون سے مالش کیا کریں۔(محمد قاسم‘ گوجرانوالہ)
دبلا پتلا جسم: قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بازو بہت پتلے ہیں‘ کلائیاں بھی بہت پتلی ہیں‘ اسی طرح ٹانگیں بھی سوکھی ہوئی ہیں۔ آنکھوں کے گرد حلقے بہت گہرے ہیں۔شادی شدہ ہوں مگر ازدواجی حقوق ادا کرنے سے قاصر ہوچکا ہوں براہ مہربانی کوئی ٹوٹکہ بتائیں۔
جواب: اس مسئلے میں اصل بنیاد دماغ ہے، دماغ کا کنٹرول ہی سب کچھ ہے، تازہ سبزیاں، تازہ پھل اور اگر کولیسٹرول نہ ہو تو خالص عمدہ مکھن، دیسی گھی کسٹرڈ، فرنی، ربڑی، رس ملائی، رس گلہ، تازہ پنیر اور پھلوں کے خالص جوس مفیدہیں۔ قبض ہو تو گلقند سونف، اسپغول اور ساتھ ہاضم خاص لینی چاہئے۔ گوشت ،انڈہ، مرغی، مرچ مصالحے، پھلی، کھٹائی، تمام جنسی افعال و خیالات سے مکمل پرہیز بھی مکمل فائدہ ہونے تک ضروری ہے۔ کھیل کود، چہل قدمی، تبدیلی آب و ہوا، نیک ماحول بھی ضروری ہے۔ (عارف علی‘کراچی)
قد لمبا کرنا چاہتا ہوں: محترم قارئین السلام علیکم! میں سیکنڈایئر کا طالب علم ہوں‘ میری عمر سترہ سال ہے۔ میرا قد چھوٹا ہے‘ میں اپنا قد لمبا کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے علاوہ مجھ میں خود اعتمادی کی کمی ہے۔ میں کسی کے سامنے کوئی بات نہیں کرسکتا۔ کرتے ہوئے گھبرا جاتا ہوں اور میرے منہ سے الٹے سیدھے الفاظ نکلنے لگ جاتے ہیں۔ براہ مہربانی میری مدد کریں۔ (عبداللہ‘ فیصل آباد)
جواب:آپ مندرجہ ذیل نسخہ مستقل کچھ عرصہ استعمال کریں اطریفل اسطخدوس ، خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا ،اطریفل غددی کسی اچھے دواخانے کی لے کر اوپر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ چند ماہ ضروری ہے۔لٹکنے والی ورزش سے بھی فائدہ ہو گا۔اس کےعلاوہ آپ سورۂ طارق نماز فجر کے بعد گیارہ مرتبہ اول و آخر پانچ مرتبہ درود پاک پڑھیں۔ یہ آزمودہ عمل ہے۔( رباب اکبر‘ لاہور)
کیا میری عینک اتر سکتی ہے؟ محترم قارئین! مجھے چھ نمبر کی عینک لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ احساس کمتری کا شکار ہوں۔ براہ مہربانی مجھے جلد از جلد بتائیے۔ (شہروز‘خانیوال)
جواب:بھائی! آپ پریشان نہ ہوں‘ یَانُوْرُ یَابَصِیْرُ نظر کی طاقت اور صحت کی نیت سے ہر نماز کے بعد کئی بار تین سے پانچ ماہ بغیر کسی ناغہ کے پڑھیں۔ اس سے زیادہ وقت کرلیں کم نہ کریں۔ اس کے علاوہ حضرت حکیم صاحب کی کتاب ’’میرے طبی رازوں کا خزانہ‘‘ کے صفحہ نمبر 172 پر ’’19 سالہ پرانی عینک کیسے اتری؟‘‘ پڑھیے اور چونک جائیے۔ آپ کی بینائی کی کمزوری کے علاوہ ہر بیماری کا حل اس کتاب میں موجود ہے۔ کتاب میں دیا گیا نسخہ درج ذیل ہے۔
بادام دیسی (واضح رہے امریکن موٹے بادام کبھی نہ لیں ان میں کسی قسم کی غذائیت نہیں ہوتی میں انہیں برائیلر بادام کہتا ہوں) ایک پاؤ گرم پانی میں رات کو بھگو رکھیں صبح چھیل کر پاک صاف کپڑے پر پھیلا کر اوپر پاک صاف کپڑا ڈال کر سائے میں خشک کریں۔ نمی خشک ہوجائے تو انہیں آدھ کلو خالص شہد میں بھگو دیں اب اس شہد میں 50 گرام بڑی الائچی‘ 50 گرام چھوٹی الائچی بھی باریک پیس کر ملا لیں۔ یہ کسی بڑے مرتبان( اگر خالص شیشے کا ہو تو بہتر ہے)میں ڈال لیں‘ ایک بڑا چمچہ بھرا ہوا صبح اور شام خوب چبا کر کھالیا کریں۔ 3 سے پانچ ماہ مسلسل بغیر کسی ناغے کے۔(محمد عبدالرحمٰن رانا‘ لاہور)
خیروبرکت کیلئے: قارئین! میرے شوہر نماز پابندی سے نہیں پڑھتے اورگھر کا ماحول بھی اسلامی نہیں ہے۔ رزق حلال اور رزق میں خیروبرکت کیلئے کچھ بتائیے۔ (ر۔ث‘ سیالکوٹ)
جواب:بہن! رزق میں خیرو برکت کیلئے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا بتایا ہوا ایک وظیفہ آپ کو بتارہی ہوں یہ وظیفہ رزق میں اضافہ کیلئے انتہائی لاجواب ہے۔ رزق کے علاوہ اس وظیفے سے ہر قسم کی گھریلو پریشانیاں بھی دور ہورہی ہیں۔وظیفہ یہ ہے:۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم یَاکَرِیْمُ آٹھ سو مرتبہ صبح و شام اول وآخر آٹھ بار درود شریف پڑھنا ہے۔ (شبانہ کوثر‘ حیدرآباد)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 059 reviews.