Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہاتھ اٹھائیں سو مرتبہ اسم پڑھیں اور مراد پوری

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

جو شخص فقرو فاقہ میں مبتلا ہو تو اسے چاہیے کہ چاشت کی نماز میں آخری سجدے میں چالیس مرتبہ یَاوَہَّابُ پڑھے اگر اس عمل کی پابندی کسی نے چالیس دن کرلی تو اللہ تعالیٰ اس کے فقروفاقہ کو دور کردے گا۔

اسم مبارک یَاوَھَّابُ سے متصف ہونے کی صورت یہ ہے کہ اپنی جان و مال کو بندہ خدا کی رضا حاصل کرنے کیلئے بے دریغ خرچ کرے اور بغیر کسی مفاد اور لالچ کے اللہ کے بندوں کی مدد کرے۔ جو ایسا کرے گا اللہ تعالیٰ اسے بے حساب دولت عطا فرمائے گا اور اسے کبھی محتاج نہیں ہونے دے گا۔علمائے کرام نے فرمایا ہے کہ جو شخص فقرو فاقہ میں مبتلا ہو تو اسے چاہیے کہ چاشت کی نماز میں آخری سجدے میں چالیس مرتبہ ’’الوہاب‘‘ پڑھے اگر اس عمل کی پابندی کسی نے چالیس دن کرلی تو اللہ تعالیٰ اس کے فقروفاقہ کو دور کردے گا۔ اکابرین نے فرمایا ہے کہ جو شخص نماز فجر کے بعد اس اسم مبارک کا ورد تین سو مرتبہ کرے گا اللہ تعالیٰ اس پر رزق کے دروازے کو کشادہ کردے گا اور اسے اتنا عطا کرے گا کہ اس سے سمیٹا نہ جائے گا۔بزرگوں نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص نصف شب کے بعد اپنے گھر کے صحن میں کھڑے ہوکر تین سو مرتبہ یَاوَھَّابُ پڑھے گا تو چند دنوں میں اس کی غربت رفع ہوجائے گی اور اللہ تعالیٰ اسے ایسی فراخی عطا کرے گا کہ جس کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتا۔ اگر کوئی شخص بے روزگاری کا شکار ہوتو اسے چاہئے کہ چاند کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھے۔ عشاء کی نماز کے بعد یَاوَھَّابُ چار ہزار ایک سو مرتبہ پڑھے۔ آگے پیچھے چودہ مرتبہ درود شریف پڑھے۔ انشاء اللہ بہت جلد اس کو ملازمت مل جائے گی۔ بارہا کا آزمودہ عمل ہے۔ یہ عمل بہت کم خطا ہوتا ہے۔ اگر بعد نماز عشاء روزانہ کوئی شخص چودہ سو مرتبہ یَاوَھَّابُپڑھنے کا معمول بنالے تو اس کے رزق میں اتنا اضافہ ہوجائے کہ قیاس میں نہ آسکے۔ اگر کوئی شخص فقروفاقہ کا شکار ہو اور مالدار بننے کا خواہش مند ہوتو وہ نماز فجر کے بعد اس اسم مبارک کو ایک ہزار مرتبہ پڑھنے کی عادت ڈالے۔ اس پر روزی کے دروازے ہر طرف سے کھل جائیں گے اور اسے وہم و گمان سے زیادہ رزق ملے گا۔بزرگوں نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دن میں دس بجے وضو کرکے قبلہ رو کھڑے ہوکر سجدے کی آیت ’’وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ ‘‘ پڑھے۔ پھر فوراً سجدے میں چلا جائے اور تین مرتبہ تسبیح پڑھنے کے بعد سات مرتبہ یَاوَھَّابُ پڑھے تو کچھ ہی عرصے میں اس کی مالی مشکلات ختم ہوجائیں گی اور رزق موسلادھار بارش کی طرح برسنے لگے گا۔ اکابرین کا معمول تھا جب انہیں کوئی حاجت درپیش ہوتی تو آدھی رات کے بعد وضو کرکے تین سجدے کرتے پھر ہاتھ اٹھا کر ایک سو مرتبہ یَاوَھَّابُ پڑھا کرتے۔ تین روز یہ عمل کرتے تھے اور ان کی حاجت پوری ہوجاتی تھی۔ آج بھی اگر کوئی صاحب ایمان اپنے بزرگوں کی تقلید ایمان و یقین کے ساتھ کرے گا تو اس کی حاجتیں پوری ہوں گی اور رزق بے حساب ملے گا۔ جناب محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ غریب آدمی کو چاہئے کہ دن میں دس بجے وضو کرے پھر چار رکعت نماز بہ نیت قضائے حاجت ادا کرے۔ نماز سے فراغت کے بعد سجدے میں جائے اور ایک سو چار مرتبہ پڑھے۔ ہر ماہ میں سات مرتبہ یہ عمل کرلیا کرے تو چند ماہ کے اندر اندر اس قدر رزق ملے گا کہ عقل حیران رہ جائے گی۔اکابرین نے فرمایا ہے کہ کسی ملک میں قحط سالی ہوجائے اور بارش کی شدید ضرورت ہوتو گیارہ آدمی مل کر یَاوَھَّابُ کا ختم کریں۔ اکہتر ہزار مرتبہ تین دن تک لگاتار پڑھا جائے۔ چوتھے دن انشاء اللہ بارش ہوجائے گی۔ طریقہ عمل یہ ہے کہ گیارہ افراد وضو کرکے بیٹھیں اور کوئی میٹھی چیز اپنے سامنے رکھ لیں اور سب افراد انیس انیس مرتبہ یہ درود شریف پڑھیںاَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَاعَلِمَ اللہُ صَلوٰۃً دَائِمَۃً بِدَوَامِ مُلْکِ اللہِ پھر سب مل کر مجموعی طور پر اکہتر ہزار مرتبہ یَاوَھَّابُپڑھ کر انیس انیس مرتبہ ہر شخص مذکورہ درود شریف پڑھے اور پھر سب مل کر بارش کی دعا کریں۔ انشاء اللہ چوتھے دن زبردست بارش ہوگی۔ یہ عمل حیرت انگیز طور پر مجرب و آزمودہ ہے اور کبھی خطا نہیں ہوتا۔ جب کوئی حاجت ہو، خواہ وہ حاجت کتنی ہی بڑی اور اہم ہو عامل کو چاہئے کہ نصف شب کے بعد اٹھے غسل کرے، نیایا دھلا ہوا لباس پہنے اور دل سے دو رکعت نماز ادا کرے اس کے بعد ننگے سر کھڑے ہوکر عاجزی اور انکساری کے ساتھ ایک ہزار بیالیس مرتبہ یَاوَھَّابُ پڑھے۔ جب تین سو مرتبہ پڑھ لے تو پھربیٹھ کر پڑھے۔ پھر جب بیٹھ کر سات مرتبہ پڑھ لے تو کھڑا ہوجائے اور بیالیس مرتبہ کھڑے ہوکر پڑھے اور اپنا مطلب خدا کے سامنے رکھے۔ اسی طرح لگاتار تین راتوں تک کرے۔ ان شاء اللہ کیسی بھی مراد ہو پوری ہوگی۔
بعض بزرگان دین نے فرمایا ہے کہ اگر کسی غریب کی بیٹی کی شادی روپیہ پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے رکی ہو تو اسے چاہیے کہ ’’یاوھَّاوبُ یارزاق‘‘ 3125 مرتبہ بعد نماز عشاء اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے، عمل کے اختتام پر سجدے میں جاکر اپنے گناہوں کی معافی مانگے اور اپنی بیٹی کی شادی کیلئے وسائل کی دعا کرے۔ اس عمل کو لگاتار چالیس دن کرکے سوا لاکھ کی تعداد پوری کرے۔
بعض نے فرمایا ہے کہ جو شخص حد سے زیادہ مقروض ہو اور آمدنی کی کمی کی وجہ سے قرض کی ادائیگی ناممکن ہو اور قرض خواہ صبح و شام اسے پریشان کرتے ہوں تو اسے چاہئے کہ بعد نماز جمعہ چند افراد خواہ وہ اس کے گھر ہی کے ہوں اکٹھے کرے۔ اس کے بعد مل کر اکیس مرتبہ درود شریف اور گیارہ مرتبہ استغفار پڑھے اس کے بعد اکتالیس ہزار سات مرتبہ سب مل کر’’یاوھَّاوبُ‘‘ پڑھیں۔ آخر میں پھر گیارہ بار استغفار اور اکیس مرتبہ درود شریف پڑھ کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ قرض سے نجات عطا فرمائے۔ اس عمل کے بعد اگلے دن سے روزانہ گیارہ ہزار مرتبہ ’’یاوھَّاوبُ‘‘ مقروض خود پڑھتا رہے اور لگاتار چالیس دن تک روزانہ اس عمل کو جاری رکھے ان شاء اللہ اس دوران ایسی جگہ سے اس کی مدد ہوگی جس کا وہ پہلے سے کوئی گمان نہیں کرسکتا۔ بہت ہی مجرب اور لاجواب عمل ہے۔ جس شخص کا بھی دل چاہے وہ آزما کر دیکھ لے اور خود اندازہ کرلے کہ رب العالمین اس سے رجوع کرنے والے کو کس طرح نوازتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 070 reviews.