Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلومسائل کا انسا ئیکلوپیڈیا رزق کی تنگی دور کرنے کے اعمال

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

تمام بہن بھائی ان باتوں پر عمل کریں انشاء اللہ گھر میں رزق کی برکت ہوگی‘ دنیا میں سکون ملے گا اور قبر اور آخرت بھی سنورے گی۔1۔ہمیشہ نماز کی پابندی کریں اور حلال رزق استعمال کریں چاہے جتنا بھی تھوڑا ہو۔2۔ ہر نماز کے بعد تسبیحات فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا‘ ایک دفعہ‘ آیۃ الکرسی اورایک دفعہ سورۂ الم نشرح ضرور پڑھیں۔3۔ ہر رات سورۂ واقعہ پڑھیں‘ جھوٹ کبھی نہ بولیں‘ ہمیشہ سچ بولیں کیونکہ جھوٹ رزق کو کھاجاتا ہے۔4۔ جب بھی اور جہاں کہیں سے بھی گھر واپس آئیں تو گھر میں داخل ہونے سے پہلے آیۃ الکرسی پڑھ کر داخل ہوں گھر میں داخل ہوں تو سلام کریں چاہے گھرمیں کوئی ہو یا نہ ہو‘ پھر ایک دفعہ کوئی سا بھی درود شریف پڑھیں اور ایک دفعہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ 5۔حسب توفیق صدقہ کردیا کریں چاہے دس روپے ہی ہوں‘ ان اعمال پر عمل کرکے انشاء اللہ گھر میں برکت کے آثار آپ خود دیکھیں گے۔
گرتے بالوں کیلئے نایاب ترین ٹوٹکہ
گری خشک آدھ پاؤ کوٹ کر باریک کرکے تین کلو پانی میں ابالیں۔ جب ڈیڑھ کلو رہ جائے تو اتار کر چھان لیں۔ نہانے کے آخر میں اسی پانی سے بالوں کو دھولیں اس کے بعد پھر سادے پانی سے بال نہیں دھونے‘ گرتے بال ختم ہوجائیں گے۔ بخار یا کمزوری کی وجہ سے جو بال گرتے ہیں بحال ہوجائیں گے‘ بال ملائم و چمکدار ہوجائیں گے۔ اپنی بھابی کو امریکہ میں استعمال کرایا وہ کہتی ہیں کہ ایسی لاجواب چیز ہے کہ اس کو بوتلوں میں بھر کر سٹور میں رکھنا چاہیے۔
اگرپاؤں میں موچ آجائے تو۔۔۔۔؟
اگر پاؤں میں موچ آجائے تو بینگن کو قتلے قتلے کاٹ لیں‘ ہلکا گرم کرکے ذرا سا نمک لگا کر پاؤں پر باندھ لیں‘ موچ فوراً ختم ہوجائے گی یہ سنیاسی نسخہ ہے اور ہم گھر پر اکثر استعمال کرچکے ہیں بہت ہی فائدہ ہوا ہے۔ (بحوالہ : عبقری جلد 4)

 

Rare tip for falling hair

Grid the Dry giri and boil it in the 3 kgs of water. When water remains the 1 and a half kg take off of the burner and strain it. After taking bath wash hair with this water and do not wash your hair with normal water. Hair will not fall again. The hair will not fall, which fall due to the fever or the weakness, they will become silky and smooth. We let our sister in law use this in America; she says that it is such a matchless things which should be stored in bottles.

 

If the foot is dislocated…….?

If your foot is dislocated cut the brinjal in to pieces, warm them a bit and put salt on it and tie them on the foot. You will recover at once. This is the sanyasi tip we have tried this many times at home. It gave a lot of benefit. (Reference: ubqari Jild 4)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 082 reviews.