Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سچی ڈاڑھی کٹوائی اورمصائب کے پہاڑ ٹوٹ پڑے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

اس شادی میں اس بیٹے کے والد نے خوب فضول خرچی کی اور حضور اکرم ﷺکی ہر سنت اور فرائض کا قتل عام کیا۔ اس نے یہ کہا کہ میرا ایک بیٹا ہےمیں تو خوب دھوم دھام سے شادی کروں گا۔ اس نے مہندی کی رات گندی موسیقی پر ڈانس اور نوٹوں کو خوب نچھاور کیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے بچپن سے ہی دینی محفلوں میں بیٹھنے کا شوق تھا اورسکول سے واپسی پر مسجد میں تعلیم کے حلقے میں بیٹھنا اور دینی محافل میں شرکت کرنا اور شب جمعہ مسجد میں گزارنا ‘ خوب عبادات کرنا۔ دینی محافل کی وجہ سے میں نے سچی ڈاڑھی رکھی ہوئی تھی۔پھر نامعلوم مجھے کیا میں نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کر ڈالی اور اپنے اللہ اور اس کے حبیب ﷺ کو ناراض کربیٹھا۔میں نے اپنی سچی ڈاڑھی جس کے بالوں کے ساتھ فرشتے کھیلتے تھے وہ کاٹ دی۔ وہ دن اور آج کا دن میری زندگی میں استقامت ختم ہوگئی۔ سرکاری نوکری جوائن کی 10 سال سروس کرنے کے بعد ہالینڈ کا سٹوڈنٹ ویزہ لگ گیا تو وہاں چلا گیا اور سروس چھوڑ دی۔ میری زندگی میں مسلسل مصیبتوں کے پہاڑ آتے گئے۔ جادو جنات کی کارروائی شروع ہوگئی، دن کو کام سے تھکا ہوا گھر آتا تو رات ساری جاگ کر گزر جاتی‘ اس لئے کہ ایک انتہائی زیادہ بدبو میری نیند کو حرام کردیتی اور وہ بدبو صرف مجھے ہی آتی پھر دن میں میرے جسم کے ساتھ شریر جننیاں کھیلتیں اور میرا جسم کمزوری کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا‘ساتھ ساتھ ذہنی کوفت بھی شروع ہوگئی کہ واپس پاکستان چلا جائوں اس دوران مجھے احساس ہوا کہ میں نے جو اپنی جوانی میں اپنی سچی ڈاڑھی کٹوائی اور غلط کاموں میںمشغول ہوگیا ہوں‘ یہ اس کا ردعمل ہے ۔ (ک۔خ۔چ)
شادی کوسادی بنائیں ورنہ نتائج بھی خود بھگتیں
میں اپنے رشتہ داروں کا سچا واقعہ لکھ رہا ہوں اورتمام امت مسلمہ سے گزارش ہےکہ خدارا اپنی شادیوں کو سادی بنائیں ورنہ نتائج بہت برے ہیں میرے اس خاندان کی طرح جس کا ذکر ذیل میں کررہا ہوں۔ میرے ایک عزیز ہیں ان کی بڑی چار بیٹیاں اور سب سے چھوٹا بیٹا ہے۔ والد شروع سے خلیج میں ٹائل فکسر کے مستری ہیں کافی پرانا کام ہے اب تو ٹھیکے دار بن گئے ہیں۔ بیٹیوں کی شادیاں اچھے گھروں میں ہوئیں اور چاروں بیٹیاں الحمدللہ! خوشحال زندگی بسر کررہی ہیں اب آخر میں چھوٹا بیٹا رہ گیا تھا اس کی شادی دو سال قبل ہوئی اس کی شادی میں ، میرا خاندان اور میری بوڑھی والدہ بھی شریک ہوئیں۔ اس شادی میں اس بیٹے کے والد نے خوب فضول خرچی کی اور حضور اکرمﷺکی ہر سنت اور فرائض کا قتل عام کیا۔ اس نے یہ کہا کہ میرا ایک بیٹا ہےمیں تو خوب دھوم دھام سے شادی کروں گا۔ اس نے مہندی کی رات گندی موسیقی پر ڈانس اور نوٹوں کو خوب نچھاور کیا اور اس کے علاوہ اور بھی غرور کے کئی الفاظ بولے جہاں بیٹے کی بارات لے کر گیا ان کو بھی باتیں کیں اور خوب نوٹ نچھاور کیے۔ میں یہ معاملہ دیکھتا رہا اور کڑہتا رہا۔ 4 گھنٹے کا سفر تھا وہ بھی ٹھیک نہ گزرا۔ کافی پریشانی ہوئی گاڑی خراب ہوئی دوسری کروائی وہ واپسی پر خراب ہوئی اس طرح یہ شادی ہوئی، مگر یہ سارے حالات آنے کے باوجود اللہ سے معافی نہ مانگی۔ ہاں ایک اور بات لکھنا بھول گیا کہ جس دن مہندی کی رات ناچ گانا اور غیر مناسب عوامل ہورہے تھے اس کی بیوی یعنی دلہن کی ساس بستر مرگ پر مدہوش تھی یعنی اسے بالکل پتا نہیں تھا کہ گھر میں کیا ہورہا ہے، اس نے اپنی بیوی جوکہ بہت سخت بیمار تھی اس کا بھی خیال نہ کیا اور اکلوتے بیٹے کی شادی دھوم دھام سے دوسرے لفظوں میں برائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ ایک سال قبل اسے ہوزری کا کام شروع کرکے دیا اس کے اکلوتے بیٹے کی دوستی غلط لڑکوں سے ہوگئی والدہ ابھی تک بیمار ہے وہ اکلوتا بیٹا رات گیارہ گیارہ بجے گھر واپس آتا تھا اسے والدہ کا نہ کوئی دکھ اور نہ غم ہوا ۔اب اسے جوئے کی عادت پڑگئی ہے‘ اپنی بیوی کی دو عدد سونے کی چوڑیاں اور اپنی نئی موٹرسائیکل بھی جوئے میں ہار گیا۔ گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑا رہتا ہے‘ باپ جو مہندی کی رات مدہوشی میں ناچ رہا تھا اب ہروقت پریشان رہتا ہے۔ گھر کے حالات انتہائی خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں۔ ان کے گھر کے یہ حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے میں اللہ سے ان کیلئے استغفار کرتا رہتا ہوں۔ (پوشیدہ)
پھلتے پھولتے کاروبار کو ملاوٹ اور سود نے تباہ کردیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں عرصہ 4 سال سے آیا ہوا ہوں۔ میں اپنی زندگی کی کہانی عبقری رسالہ کیلئے لکھ رہا ہوں تاکہ لوگ اس سود جیسی لعنت سے بچیں ورنہ انجام میرے جیسا نہ ہو۔ 2002 ءمیں نے کام شروع کیا اور شروع میں سب ٹھیک چلتا رہا، پھر میں نے کام بڑھانا شروع کردیا، پھر میری منگنی میری پسند سے میرے تایا کی بیٹی سے ہوگئی۔ ہمارے رشتے دار یہ رشتہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ منگنی ہو۔ منگنی والے دن میں بہت بیمار ہوگیا بہت مشکل سے جان بچی پھر مجھے ڈرائونے خواب آنے شروع ہوگئے، ہمیں عالموں نے بتایا کہ آپ پر جادو ہوا ہے، مختصر یہ کہ تھوڑا بہت علاج کروانے کے بعد ٹھیک ہوگیا۔ کاروبار میرا دوگنا ہوگیا، پہلے ایک دکان تھی پھر تین دکانیں بن گئیں۔ دولت کی ریل پیل ہوگئی، بینک سے گاڑیاں لے لیں، چار سال تک سب ٹھیک رہا پھر اچانک کاروبار میں نقصان ہوا تو میں نے کسی سے ادھار پیسے لئے لیکن کاروبار میں نقصان بھرتا گیا۔ پھر سود پر پیسے لئے،(جو میری سب سے بڑی غلطی تھی) پھر اور زیادہ نقصان ہوگیا، سب کچھ آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہوگیا ناسمجھ ہوکر مجھ سے کاروبار میں غلطیاں ہوئیں۔ میں نے ملاوٹ کرکے چاول بیچے، کسی بندے کو کھاد کا کام کرنے کیلئے پیسے دئیے اس نے مجھے بتائے بغیر دو نمبر کھاد بیچی غرض یہ کہ مجھ سے سنبھالا نہ گیا۔ جو جمع پونجی تھی وہ ختم ہوگئی، گاڑیاں قرض میں چلی گئیں، جس سے پیسے لینے ہیں وہ دیتے نہیں جن کے دینے ہیں وہ سر پر چڑھ گئے۔ پرچے کروادیئے مجبور ہوکر مجھے روپوش ہونا پڑا پھر میں کسی طرح 4 سال پہلے سعودی عرب آگیا۔ مجھے اپنے تمام گناہوں کا اعتراف ہے کہ میں نے ملاوٹ کی اور سود پر پیسے لیے اور اس کا عذاب میں اب تک بھگت رہا ہوں۔ اللہ سے بہت معافی مانگتا ہوں۔ (ح۔ سعودی عرب)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 088 reviews.