Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مناقب اہل بیت اطہار ؓ

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا لباس مبارک: خالد ابوامیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو دیکھا کہ آپ رضی اللہ عنہٗ کے گھٹنوں کو ازار لگ رہی تھی۔ عبداللہ بن ابوالھذیل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو دیکھا آپ پر رَے علاقہ کی بنی ہوئی قمیض تھی جب آستینوں کو لمبا کرتے تو ناخنوں تک پہنچی اور ڈھیلا چھوڑتے تو نصف کلائی تک ہوجاتی۔ عطاء ابو محمد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ پر سفید سوتی کپڑے کی اَن دھوئی قیمص دیکھی۔ ابوالعلاء الاسلمیون کے مولیٰ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کرم اللہ وجہہ کو ناف سے اوپر ازار باندھے دیکھا۔ عمرو بن قیس کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی ازار پیوند لگی دیکھی گئی تو آپ کو کہا گیا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے کہا کہ دل سے غرور نکالنے کیلئے اور تاکہ لوگ اس کو اختیار کریں۔ حُر بن جرموز اپنے باپ سے نقل کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو دیکھا جب آپ قصر سے نکلے تو ان پر دو قطری ازار نصف پنڈلی تک اور رداء جو اس کے قریب تک چڑھائی ہوئی تھی اور آپ کے پاس ایک درہ بھی تھا بازاروں کی دیکھ بھال کررہے تھے اور لوگوں کو حکم کرتے تھے کہ اللہ سے ڈرو اور تجارت بہتر کرو اور کہتے پیمانے اور ترازو درست کرو اور فرماتے گوشت میں ہوا نہ بھرو (کہ زیادہ بہتر معلوم ہو)۔ علی بن ربیعہ کہتے ہیں کہ اس نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو دو قطری چادریں استعمال کئے ہوئے دیکھا۔ (احادیث ابن سعد نے طبقات کبریٰ میں ذکر کی ہیں)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 091 reviews.