Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری سے تعلق نے بچالیا

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے بہت عرصہ بیماری کاٹی اب الحمدللہ آپ کی دعاؤں اور آپ کے دئیے اعمال کی وجہ سے میں بالکل ٹھیک ہوں۔ میں سورۂ مومٔنون کی آخری چار آیات سات مرتبہ اور اذان سات مرتبہ اذان ہر نماز کے بعد پڑھ کر اپنے دونوں کندھوں پر دم کرتی ہوں۔ اس کےعلاوہ سارا دن درود شریف کھلا پڑھتی ہوں۔ میرے بھائی کی شادی گوجرانوالہ میں ہوئی ہے‘ میری بھابھی اور ان کی والدہ میرے گھر تشریف لائیں اور مجھے کہا کہ آپ کی طبعیت ٹھیک نہیں رہتی‘ میری بھابی مجھے قائل کرتی کہ میری والدہ کی ایک دوست عالمہ ہے آپ اس سے علاج کروائیں‘ آپ ٹھیک ہوجائیں گی گارنٹی ہے۔ میں نے کہا کہ میں تو ماہنامہ عبقری کی برکت سے بالکل ٹھیک ہوں۔ میں نے ان کوایک عبقری کا رسالہ دیا لیکن کہنے لگیں کہ میری والدہ نے آپ کی خاطر ان سے بات کی ہوئی ہے آپ ان سے ایک دفعہ بات کرلیں اور میری ان سے بات کروادی۔ اس عورت سے بات ہوئی اس نے کہا کہ میں ایک عدد کالا بکرا اور بیس ہزار روپے لوں گی اور تمہیں ٹھیک کردوں گی۔ میں ایسےکئی عاملوں سے علاج کروا کر روپیہ برباد کرچکی تھی اور عبقری کی برکت سے میں بالکل ٹھیک تھی‘ مجھے علاج کی ضرورت نہ تھی‘ میں نے بھابھی اور اس کی والدہ کا دل رکھنے کیلئے کہا کہ میں بہن سے مشورہ کروں گی اورآپ کو مطلع کردوں گی۔ وہ لوگ کچھ دیر ٹھہرے اور واپس چلے گئے‘ میں بعد میں حیران ہوتی رہی کہ میری بھابھی اور اس کی والدہ کیسی عاملہ کے ہاتھوں میرے بھائی کی کمائی برباد کررہی ہیں اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ اللہ نے عبقری کی برکت سے میری جان ایسے عاملوں سے چھڑوا دی الحمدللہ! اور اس کے کالے بکرے کے بارے خیال آتا تو میں بہت مسکراتی رہی لیکن عصر کے بعد میری طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی ۔ کمر میں درد‘ کندھوں میں درد اور ایسے بوجھ کہ میرے کندھوں پر منوں وزن ہو اور تکلیف مسلسل بڑھتی رہی‘ میں نےعشاء کے بعد سورۂ مؤمنون اور اذان والا درج بالا عمل کیا اور درود شریف پڑھتے سو گئی۔ خواب کیا دیکھتی ہوں کہ میرے گھر کےدروازے پر کسی نے دستک دی‘ میں نے دروازہ کھولا‘ باہر بارہ آدمی کھڑے ہیں‘ جن میں سے (باقی صفحہ نمبر 24 پر)
(بقیہ: عبقری سے تعلق نے بچالیا)
چھ واپس چلے گئے اور باقی چھ نے گھر کے اندر آکر مجھے بہت بُرے طریقے سے مارا۔ مجھے فٹبال کی پٹخ رہے تھے‘ ان کے سر بہت بڑے بڑے تھے ان میں سے ایک مجھے گردن سے پکڑلیا اس کا ہاتھ اتنا بڑا تھا کہ میری گردن اور چوٹی مکمل اس کے ہاتھ میں تھی اور بائیں ہاتھ میں تھی اور اس نے دائیاں ہاتھ اوپر اٹھایا کہ مجھے ختم کرنے لگا۔ مجھے خبر نہیں کہ کیسے میرے اندر جرأت آئی اور میں نے اس کی طرف دیکھا اور اس سے کہا: ’’ٹھیک ہے تم نے جو کرنا ہے کرو‘ میرا تعلق عبقری سے ہے‘ بس یہ الفاظ سنتے ہی اس کا اٹھا ہوا ہاتھ نیچے گرگیا اور بہت زیادہ غمزدہ ہوگیا اور یوں اس نے کہا عبقری سے‘ اس کا قد اور سر چھوٹے ہوگئے‘ پھر مزید چھوٹے ہوئے اور اس کا سر جسم سے کٹ کر دور جاگرا اور سب کچھ ختم ہوگیا۔ جب میری آنکھ کھلی نہ کوئی تکلیف‘ نہ بوجھ‘ نہ سرچکرانا میں بالکل ٹھیک اور فریش تھی۔ الحمدللہ! اللہ نے عبقری سے تعلق سے میری جان بچالی۔ یہ سب حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی دعائیں ہیں‘ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 095 reviews.