Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟ ام اور اق

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

ٹھوڑی کے نیچے بال: میری ٹھوڑی کے نیچے بال ہیں جو بہت زیادہ بڑے اور نمایاں نظر آتے ہیں۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں یہ ہارمونز کا مسئلہ ہے اس سے پہلے میرا چہرہ بالکل صاف تھا‘ رنگ بھی صاف ہے۔ براہ مہربانی مجھے ایسی دوا بتائیں جس سے میرے چہرے اور ٹھوڑی کے بال ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیں۔ (ا۔ا، لاہور)
مشورہ: اکثر چہرے‘ گردن اور جسم کے دوسرے حصوں پر بالوں کی کثرت ہوتی ہے ڈاکٹر کہتے ہیں یہ ہارمونز کی وجہ سے ہے۔ آپ اپنے ہارمونز کا علاج کروائیں اور اس کے ساتھ پنساری سے قسط شیریں باریک پیس کر رکھ لیجئے بال صاف کرنے کے بعد اس سفوف کو اچھی طرح ملئے تاکہ مساموں میں چلا جائے۔ ہر دوسرے روز بال صاف کرکے لگائیے۔
رزلٹ نے پریشان کردیا: کچھ عرصہ پہلے میں نے عبقری پڑھا‘ بہت پسند آیا۔ سوچا کیوں نہ ’’خواتین پوچھتی ہیں؟‘‘ میں میں اپنا مسئلہ بھی بیان کروں اور آپ کے مشورہ سے استفادہ حاصل کروں۔ میں بی اے کی طالبہ ہوں‘ میں شروع سے ہی پڑھائی میں بہت اچھی ہوں چونکہ میری والدہ صاحبہ ایک استانی ہیں ہم سب بہن بھائی شروع ہی سے لائق ہیں‘ میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے کہ میں الحمدللہ! اپنی کلاس میں سب سے زیادہ لائق سمجھی جانے والی لڑکی ہوں مگر جب بھی امتحانات دیتی ہوں تو نتیجہ اچھا نہیں آتا‘ سارا پرچہ آتا ہے اور کربھی لیتی ہوں پھر پتہ نہیں کیا ہوتا ہے کہ نتیجہ انتہائی بُرا آتا ہے۔ میرے ساتھ یہ سلسلہ نویں جماعت سے چلا آرہا ہے۔براہ مہربانی مشورہ سے مستفید فرمائیں۔ (ایک بیٹی)
مشورہ:آپ نے اپنی صحت کے بارے میں نہیں لکھا۔ صحت کمزور ہو یا بیماری ہو تو پھر دماغ بھی کمزور ہوجاتا ہے۔ آپ کھانے پینے پر توجہ دیجئے۔ گیارہ بادام اور ایک چمچ کشمش رات کو آدھے کپ پانی میں بھگوئیے صبح بادام اور کشمش کھاکر ایک پیالہ دودھ پی لیاکریں اور ہری سبزیوں کا استعمال زیادہ کیجئے۔ صبح کی نماز ضرور پڑھئے۔ نماز پڑھ کر ایک بار سورئہ جمعہ پڑھ کر اپنا سبق یاد کیجئے۔ آپ حیران ہوں گی کہ سبق جلد یاد ہوجائے گا۔ صبح کی نماز پڑھنے کے ساتھ باقی نمازوں کے اہتمام سے آپ اپنے آپ کو تمام دن تر و تازہ محسوس کریں گی۔ امتحان کے اچھے رزلٹ کیلئے جب بھی امتحان دینے کیلئے جائیں سورۂ قلم ایک مرتبہ پڑ ھ کر اپنے قلم پر دم کردیں۔آپ کی والدہ کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو ہر ماہ صدقہ لازمی دیا کریںکیونکہ نظربد برحق ہے۔
منہ پر ورم:میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے معدے کے منہ پر ورم‘ سوزش کی شکایت ہے‘ ایسا لگتا ہے کہ معدے کے منہ پر کوئی پتھر کوئی بوجھ پڑا ہوا ہے اس جگہ درد بھی ہوتا ہے۔ سانس بھی بہت تنگی سے آتا ہے۔ دل کی دھڑکن تیز رہتی ہے اور چکر بھی آتے ہیں۔ بہت علاج کروائے لیکن مکمل فائدہ نہیںہوتا۔ (ماہا‘ لاہور)
مشورہ:بی بی ! آ پ پانی کے کم از کم دس گلا س روز پیا کریں اور صبح نہا ر منہ زیا دہ سے زیا دہ پانی پئیں ۔گرم تر ش چیز و ں سے پرہیز کریں ۔ ما ہنا مہ عبقری کے دفتر سے ٹھنڈی مرا د منگوا کر صبح دوپہر اور شام کو ایک ایک چمچ سفوف لیں ۔ انشا ءاللہ بہت فائدہ ہو گا ۔ سبز ترکاریاں خو ب کھائیے بڑا گوشت اور کھٹی چیزو ں سے بہت زیا دہ پرہیز کرویں ۔
پوتی کا مسئلہ: میری پوتی عمر تقریباً تین سال ہے‘ اسے کوئی بھی دودھ یا ٹھوس غذا دیں کھانے کے پندرہ منٹ بعد قے کردیتی ہے‘ اول تو کھاتی ہی بڑی مشکل ہے‘ اگر کھابھی لے تو نظام ہضم اس کا ایسا ہے کہ کوئی چیز معدہ قبول نہیں کرتا ہے اور فوری قے ہوجاتی ہے۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ آنتوں میں سوزش ہے۔ (م۔ج، راولپنڈی)
مشورہ:بچوںکو اگر شروع سے ہی نامناسب خوراک دی جائے تو ان کے معدہ کو بہت زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ دن دیکھنے کوملتا ہے۔بچی کو نرم غذا دیں جو جلد ہضم ہونے والی ہیں‘ دلیہ کھلائیں‘ دہی میں کیلا مکس کرکے دو سے تین چمچ کھلائیں۔امرود بالکل پکا ہوا کالی مرچ لگا کر ایک آدھ کاش روزانہ کھلائیں۔ اس کےعلاوہ ایک کامیاب ترین نسخہ لکھ رہی ہوں یقیناً اس سے آپ کی بچی کو بھرپور فائدہ ہوگا۔ ھوالشافی:سونف، انجبار، ہرڑ سیاہ برابر وزن لے کر سفوف بنالیں۔ دن میں تین سے چار بار چوتھائی چمچ چائے والا بچی کو دیں۔ کچھ عرصہ متواتر استعمال کروائیں۔
قبض سے چھٹکارا: میری والدہ پچھلے پانچ سال سے قبض جیسے موذی مرض کا شکار ہیں اور اس مرض سے نجات پانے کیلئے کافی ادویات استعمال کرچکی ہیں مگر سب بے سود ہے۔میری والدہ کی جلد بھی خشک ہوتی جارہی ہے‘ کچھ کھایا بھی نہیں جاتا اور خاص طور پر روٹی یا کوئی بھاری کھانا تو بالکل نہیں کھاسکتی۔ معدے میں بے حد تکلیف اور جلن بھی ہے۔ (آ۔ا، کراچی)
مشورہ:آپ صبح اٹھ کر تازہ پانی کے چار گلاس روز پیا کیجئے ۔ پھر نماز اور تلاوت سے فارغ ہو کر ہلکا سا ناشتہ کیجئے۔ پراٹھے ، کباب، برگر، سموسے نہ کھائیے۔ کھیرے ، ٹماٹر کی سلاد دوپہر کو ضرور کھا لیجئے۔ رات کو سات دانے خشک آلو بخارے کے کھانے سے آپ کے منہ کا ذائقہ ٹھیک ہو جائے گا۔ بھوک لگے گی، جگر کی اصلاح ہوگی۔ چہرے کے کیل مہاسے بھی ختم ہو جائیں گے۔ تازہ پانی خوب پیجئے۔ بارہ تیرہ گلاس پانی آپ کیلئے ضروری ہے۔ آٹا بغیر چھانے استعمال کیجئے۔ بیجوں والے امرود لیموں ڈال کر چاٹ بنا کر کھائیے۔ ہرڑ کا مربہ مل جائے تو قبض کیلئے وہ بھی مفید ہے‘ منقیٰ کے بیج نکال کر 20دانے آدھ پیالی پانی میں بھگو دیجئے۔ صبح اٹھ کر کھائیے۔کچھ عرصہ علاج جاری رکھیں۔
بڑی عید آگئی پائے بنانا بھی سیکھ لیں!: بڑی عید سر پر ہے پائے بنانے کا مکمل طریقہ بھی بتادیں۔ (مسز عارف)
مشورہ:بہن! پائے بنانا واقعی ایک فن ہے‘میں جس طرح گھر میں پائے بناتی ہوں اس کا طریقہ آپ کو بتادیتی ہوں انشاء اللہ گھر کے تمام افراد آپ کی تعریف کیے بنا نہ رہیں گے۔ اجزا: بکرے کے پائے دو عدد‘بھنے ہوئے‘ پائے صاف کروا کر ٹکڑے کروا لیں۔دہی دو پیالی۔ لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ۔ دھنیا پسا ہوا ڈھائی کھانے کے چمچ۔ ہلدی آدھا کھانے کا چمچ۔ ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ۔ گرم مصالحہ پسا ہوا۔ ایک کھانے کا چمچہ۔لیموں دو عدد۔ ہرادھنیا ایک گٹھی باریک کٹا ہوا۔ ہری مرچ چار عدد، باریک کٹی ہوئی۔ پیاز بڑی ڈلی دو عددباریک کٹی ہوئی۔ نمک حسب ذائقہ۔ گھی اچھی کوالٹی کا دو پیالی۔ ترکیب: سب سے پائے اچھی طرح دھو کر ایک بڑی دیگچی میں تقریباً آدھی سے زیادہ پانی لیں۔ اس میں ثابت لہسن کی دو ڈلیاں ڈال کر پائے ڈال دیں اور ابالنے کیلئے رکھ دیں۔ تقریباً چھ سے سات گھنٹےابلنے دیں جب اچھی طرح پائے گل جائیں تو جتنی بڑی ہڈیاں ہوں ان کو پھینک دیں۔ گوشت اور چھوٹی ہڈیاں نکال کر الگ رکھ دیں۔ یخنی کسی برتن میں چھان کر رکھ لیں۔ اسی دیگچی میں گھی ڈال کر پیاز براؤن کرلیں۔ پیاز جب براؤن ہوجائے تو نکال کر باریک پیس لیں۔ پسی ہوئی پیاز میں سب مصالحے دہی سمیت ملا کر بناسپتی میں ڈال دیں اور بھونیں پھر پائے ڈال کر یخنی ڈال دیں‘ ہلکی آنچ میں توے پر دَم کیلئے رکھ دیں۔ جب بناسپتی اوپر آجائے تو پائے تیار ہیں۔ اوپر سے ہرا مصالحہ اور لیموں کا رَس نکال دیں جتنا زیادہ دَم پر رکھیں گے پائے اتنے ہی مزے دار ہوں گے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 096 reviews.