Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گن پوائنٹ پر چھینی گاڑی اور چوری شدہ مال برآمد

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

ایک دن بھائی کافون آیا کہ اس کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی ہے۔ ہم سب بہت پریشان ہوئے۔ میں نے بھائی کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی حق حلال کی کمائی کی گاڑی ہے انشاء اللہ ضرور ملے گی اور میں نے کا وظیفہ شروع کردیا۔

میری ساری پریشانیاں ایک وظیفے سے ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ ماہ فروری میں ایک بک سنٹر پر پڑا ہوا نظر آیا اور میں نے بہت عقیدت اور محبت سے اس کو خریدا اور اس کا مطالعہ کرنا شروع کیا‘ مطالعہ کرتے ہوئے مجھے میری پریشانیوں کے حل نظر آنا شروع ہوگئے۔میری ایک پریشانی نہیں بلکہ پریشانیوں کے پہاڑ تھے اور عبقری رسالہ پڑھتے ہوئے میں نے دو چار وظیفے کرنا شروع کردیئے اور ایک ہفتہ کے اندر اندر میری کافی پریشانیاں ختم ہوگئیں جبکہ میں وظائف تو اس سے پہلے بھی بہت زیادہ کرتی تھی۔ آپ کے رسالہ میں خاص طور پر کی بہت فضیلت ملی ہے اور اس ورد نے میری کافی ساری پریشانیاں ختم کردی ہیں اور میں اس عبقری رسالہ سے بہت زیادہ مطمئن ہوں اور اس کے پڑھنے سے مجھے دلی تسکین رہتی ہے اور جو میں نے فروری میں عبقری رسالہ بک سنٹر سے خریدا تھا وہ مجھ سے میری ایک دوست پڑھنے کیلئے لے گئی ہے لیکن اس کے بعد میں اس طرح رہتی ہوں جیسے میری کوئی قیمتی چیز گم ہوگئی ہے اور آخر کار آج میں نے کاغذ اور قلم کا سہارا لے کر تحریر لکھنا شروع کردی ۔ مجھے اپنی خصوصی دعائوں میں یاد رکھیں ۔(تنویر اختر‘ چیچہ وطنی)
سونے کا گمشدہ کڑا مل گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کو ہمیشہ کامیابی و کامرانی عطا کرے۔ آپ کے نسخہ جات اور وظیفہ جات سے عوام الناس کو بہت نفع ہورہا ہے۔
میں آپ کا روحانی آرٹیکل ’’گمشدہ چیز ‘فرد اورسرمایہ پانے کا وظیفہ‘‘ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ایک واقعہ قارئین کی نذر کرتا ہوں۔ میری بہن کا سونےکا کڑا گم ہوگیا وہ بہت زیادہ پریشان تھی‘ میں نے اس کو یہی وظیفہ پڑھنے کو بتایا۔ میری بہن نے تقریباً ایک ماہ تک یہی وظیفہ پڑھا۔ اللہ کے فضل سے ایک ماہ کے بعد گھر سے ہی کڑا مل گیا۔ الحمدللہ۔ (فیضان احمد‘ لاہور)
گن پوائنٹ پر چھینی گاڑی مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر رحمتوں اور برکات کی بارش برسائے رکھے۔ آمین! ۔ اس دور میںآپ مجبور اور بے سہارا پریشان حال انسانیت کی جو خدمت کررہے ہیں وہ قلم کے حلقہ میں لانا مشکل ہے۔ (یعنی بیان سے باہر ہے) یہ وہی بتا سکتا ہے جس نے مایوسی میں عبقری کو تنکا سمجھ کر اس کا سہارا لیا تومعلوم ہوا کہ یہ تو وہ تیز جہاز ہے جو ہمیں ہمارے سارے مسائل کے سمندر سے نکال کر ہمیں نہ صرف دنیاوی بلکہ روحانی طور پر بھی مضبوط کرتا ہے۔ عبقری رسالے میں کا وظیفہ پڑھا۔ یونہی گھر میں چھوٹی بڑی چیزیں ڈھونڈنے کیلئے استعمال کیا کامیابی ہوئی۔ پھر ایک دن بھائی کافون آیا کہ اس کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی ہے۔ ہم سب بہت پریشان ہوئے۔ میں نے بھائی کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی حق حلال کی کمائی کی گاڑی ہے انشاء اللہ ضرور ملے گی اور میں نے کا وظیفہ شروع کردیا۔ ہروقت کھلا بھی ورد جاری رکھا۔ بیس یا پچیس دن کے بعد بھائی کا فون آیا کہ گاڑی مل گئی ہے۔ بلوچستان کے حالات اور گاڑی مل گئی‘ کسی کو یقین ہی نہیں آرہا تھا لیکن مجھے اللہ کے کلام پر یقین تھا۔ یقیناً یہ اسی کلام کی برکت سے ممکن ہوا۔ دوسرا واقعہ: ہمارے فلیٹ کے بالکل سامنے والے فلیٹ میری دوست کے بھتیجے نے لیا۔ نیا شادی شدہ جوڑا تھا‘ دلہن کا سارا سامان سیٹ کردیا گیا۔ شادی کے بعد وہ لوگ کچھ دنوں کیلئے گھومنے چلے گئے جب واپس آئے تو دیکھا فلیٹ میں چوری ہوچکی تھی۔ ہم بالکل سامنے رہتے ہیں ہمیں بالکل پتہ نہ چلا۔ بڑی شرمندگی ہوئی۔ پھر میں اپنی دوست کےپاس گئی اور اسے یہ وظیفہ بتایا‘ عبقری رسالہ دے کر آئی۔ اس کے سارے گھر والوں نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ اچانک ایک دن معلوم ہوا کہ چور پکڑے گئے۔ وہ سامان بازار میں بیچ رہے تھے‘ اس سامان میں ایک لیپ ٹاپ بھی تھا اس میں میری دوست کے بھتیجے کا نمبر اور تصویریں وغیرہ تھیں جس دکاندار کے پاس گئے اس نے انہیں فون کرکے بلالیا اور یہ لوگ پولیس کو لے کر پہنچ گئے۔ پولیس نے نہ صرف چوروں کوپکڑلیا بلکہ ان سے چوری کا سارا مال بھی برآمد کروالیا۔ تب میری دوست نے میرا شکریہ ادا کیا میں نے کہا کہ یہ شکریہ عبقری والوں کا کرو ‘یقیناً آپ اس کے حق دار ہیں۔ (ایف۔ ٹی حجازی‘کوئٹہ)
چالیس لاکھ قرض وظیفہ سے واپس مل گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہمارے ساتھ والے گھر میں ایک آنٹی ہیں انہوں نے مجھے بتایا کہ ہم سے کسی نے چالیس لاکھ قرض لیا تھا جو کہ اب دینے کا نام ہی نہیں لے رہا‘ میں نے انہیں کھلا پڑھنے کا بتایا۔ انہوں نے کچھ دنوں کے بعد بتایا کہ اس وظیفہ کے پڑھنے کی برکت سے چالیس لاکھ میں سے تیس لاکھ مل چکے ہیں اور دس لاکھ کیلئے بھی تین دن کا وعدہ ہے۔ ہمیں امید نہ تھی کہ وہ شخص ہمیں پیسے واپس کردے گا۔ (ج۔ش)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 120 reviews.