Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواجہ نور محمد مہاروی ؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

اگر کوئی ایسا مسئلہ اٹک گیا ہے کہ اس کا حل ہونا ضروری ہے ورنہ بے عزتی ہوگی تو اس کیلئے بعد نماز عشاء باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر اسم الٰہییَامُجِیْبُایک ہزار مرتبہ ایک ہی نشست میں پڑھے‘  پڑھنے کے دوران نہ اٹھے نہ کسی سے بات کرے بلکہ پوری توجہ اور یکسوئی سے عمل کرے۔

روزانہ بعد نماز فجر ایک سو ایک (101) مرتبہ باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ یہ عمل برابر کرتا رہے چھٹی ناغہ نہ کرے بلکہ عمل کی پابندی کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس عمل کو ہمیشہ پابندی کے ساتھ کرنے کی برکت سے کبھی جیب خالی نہ رہے گی اور سارا قرضہ جلد ہی ادا ہوجائے گا۔
دعا کی قبولیت کیلئے:اگر کوئی ایسا مسئلہ اٹک گیا ہے کہ اس کا حل ہونا ضروری ہے ورنہ بے عزتی ہوگی تو اس کیلئے بعد نماز عشاء باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر اسم

یک ہزار مرتبہ ایک ہی نشست میں پڑھے‘ پڑھنے کے دوران نہ اٹھے نہ کسی سے بات کرے بلکہ پوری توجہ اور یکسوئی سے عمل کرے۔ اس کے بعد اپنے مسئلہ کے حل کی دعا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ دعا ضرور قبول ہوگی اور مسئلہ حل ہوجائے گا۔
روزگار کیلئے:اگر کوئی شخص بے روزگار ہو اور اسے اس کی مرضی کا کام نہ ملتا ہو یا نوکری سے نکال دیا گیا ہو تو اس کیلئے روزانہ بعد نماز فجر سورج طلوع ہونے سے پہلے پہلے اسم

 ستر مرتبہ باوضو پڑھے اور سورج نکلنے کے بعد اشراق کی نماز پڑھ کر روزگار کی تلاش میں نکل جائے۔ان شاء اللہ تعالیٰ چند دن عمل کرنے کی برکت سے جلد ہی اچھے روزگار کا انتظام ہوجائے گا اور اگر نوکری سے نکال دیا گیا ہے تو نوکری پر بحال ہوجائے گا۔
آپس کی ناراضگی ختم کرنا :اگر دو آدمیوں کی آپس میں سخت ناراضگی ہو اور وہ ایک دوسرے سے بات چیت نہ کرتے ہوں تو اس کیلئے اول گیارہ بار درود پڑھے اس کے بعد اسم

ایک ہزار مرتبہ پڑھے‘ اس کے بعد درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھے اور کسی میٹھی چیز پر دم کرکے دوسرے ناراض شخص کو کھلادے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ دونوں میں مثالی محبت پیدا ہوجائے گی اور وہ ایک دوسرے کا خیال رکھنے لگیں گے۔ یہ عمل چند دن برابر کرتا رہے اور کچھ صدقہ خیرات بھی کرتا رہے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کی معافی مانگتا رہے۔
قیدی کی رہائی کیلئے:اگر کوئی شخص قید ہوگیا ہو اور رہائی چاہتا ہو تو اس کیلئے رات کا آدھا حصہ گزرنے کے بعد باوضو کھلے آسمان کے نیچے (اوپر کوئی چھت یا سائبان نہ ہو) اول و آخر تین تین بار درود شریف پڑھے اور اس قیدی کے نام کے اعداد کی تعداد کے مطابق پڑھے۔یہ عمل چالیس دن تک بلاناغہ کرے۔ اگر ایک چلے میں کام ہوجائے تو ٹھیک ہے ورنہ دو تین چلے اس عمل کے کرلے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ قیدی جلد رہا ہوجائے گا۔ وہ اسم

ہے۔ 

دشمن کے شر سے حفاظت کیلئے:اگر خدانخواستہ کسی کا دشمن طاقتور اورشرارت میں یکتا ہو اور طرح طرح سے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہوتو ایسے دشمن کو نیچا دکھانے اور اس کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے روزانہ بعد نماز فجر باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر تین بار

پڑھا کرے۔ ایک چلہ (چالیس دن) پابندی کے ساتھ پڑھنے سے ان شاء اللہ دشمن پر ڈر خوف طاری ہوگا اور وہ اپنی شرارتوں سے باز آجائے گا۔
نافرمان اولاد کی اصلاح کیلئے:اگر اولاد نافرمان ہو چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی اس کی اصلاح و ہدایت کیلئے روزانہ نماز فجر کے بعد باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر ایک سو اکتیس بار اسم

پڑھے۔ اس اسم کے شروع اور آخری میں گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے اور پانی پر دم کرکے بچوں کو پلادے تو اس کی برکت اور اللہ تعالیٰ کے سے بچے نیک اور فرمانبردار بن جائیں گے۔
شیطانی وسوسوں سے حفاظت :اگر کوئی شخص شیطانی وساوس سے پریشان ہو اور شیطانی خیالات اس کو کسی طور سے بھی سکون سے رہنے نہ دیتے ہوں تو اس کیلئے اسم

فرض نماز کے بعد اکیس بار پڑھے۔ ان شاء اللہ اس عمل کی برکت سے تمام دن شیطانی اثرات اور وساوس سے محفوظ رہے گا اور تمام دن سکون اور ذہنی خوشی میں گزرے گا۔
رزق کی کمی دور کرنا:جو شخص تنگدست‘ غریب اور محتاج ہونے کے سبب اکثر مقروض رہتا ہو اور زندگی پریشانی میں گزر رہی ہو تو اس کیلئے بعد نماز فجر باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر اسم

101 بار اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے اور یہ عمل ہمیشہ کرتا رہے۔ استغفار کی کثرت کرے‘ نماز کی پابندی کرے اور اپنے چھوٹے بڑے گناہوں کی معافی مانگے اور گناہوں سے توبہ کرے اور آئندہ نہ کرنے کا عزم و ارادہ کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی رزق میں برکت اور ترقی ہوگی اور اگر قرض ہے وہ بھی دور ہوجائے گا۔
صاحب اولاد ہونے کیلئے:اگر کوئی شخص بے اولاد ہو اور اس کے اولاد نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے بعد نماز عشاء اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد ایک ہزار مرتبہ اسم

پڑھے یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک حمل قائم نہ ہوجائے‘ جب حمل قائم ہوجائے عمل ترک کردے ان شاء اللہ تعالیٰ لڑکا پیدا ہوگا۔
حاملہ عورت کے باآسانی اولاد پیدا ہونا: اگر کوئی عورت حاملہ ہو اور ڈرتی ہو کہ حمل کے دوران یا بچہ کی پیدائش کے وقت کوئی بحران پیدا نہ ہو اور آسانی کے ساتھ بچہ پیدا ہو تو اس کیلئے حاملہ عورت خود یا کوئی دوسرا شخص روزانہ باوضو بعد نمازفجر اور بعد نمازمغرب او ل و آخر گیارہ گیارہ بار درودشریف پڑھے اور درمیان میں اکتالیس مرتبہ اسم الٰہی

ڑھے اور پانی پر دم کرکےحاملہ عورت وہ پانی پی لے۔ یہ عمل بچہ ہونے تک برابر کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ حمل کے دوران عورت کو کوئی تکلیف نہ ہوگی اور حمل قائم رہے گا۔ اور بچہ بھی آسانی کے ساتھ پیدا ہوگا۔ نیز بچہ صحیح و سالم ہوگا اس میں کوئی عیب نہ ہوگا۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 540 reviews.