محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوںسے پڑھ رہی ہوں۔ ابھی گزشتہ ایک شمارے میں مستقل گورا پن پانے کے دوٹوٹکےکے نام سے ایک تحریر پڑھی اس میں ایک ٹوٹکہ چاولوں کو پیس کر اس میں ہموزن ہلدی اور تربوز کا پانی ملا کر لگائیں‘ اس سے دانوں کے بعد جو کالے کالے نشان رہ جاتے ہیں وہ ختم ہوجائیں گے میں نے یہ ٹوٹکہ آزمایا میرے چہرے پر ایک سال سے دانوں کے نشانات تھے جو کہ اب بالکل ختم ہوچکےہیں۔ میں عبقری کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور اس بہن کا بھی جس نے یہ ٹوٹکیہ لکھ کر عبقری کو بھیجا۔ان چھوٹے چھوٹے ٹوٹکوں سے لاکھوں کا بھلا ہوتا ہےاور بھیجنے والے کیلئے واقعی میں یہ صدقہ جاریہ ہے۔(بنت اشرف)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں