Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ارے یہ تو جادو ہے! پر لوگ یقین نہیں کرتے

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے ماہنامہ عبقری سے بہت کچھ پایا اورعبقری قارئین کو کچھ دینا بھی چاہتی ہوں۔میں اور میری بھابی نے جب عبقری میں معدے اور گیس کیلئے ’’سفید پاؤڈر‘‘ کے نام سے دوائی پڑھی تو ہم نے آزمانے کیلئے بنالی اور جب استعمال کی تو دنگ رہ گئی ’’ارے یہ تو جادو ہے‘‘ چٹکیوں میں تیزابیت‘ گیس‘ درد اور الٹی سے آرام مل جاتا ہے۔ میری تین سال کی بھتیجی ہے وہ الم غلم کھاتی ہے اور جب معدے پر بوجھ بنتا ہے تو کہتی ہے مجھے چٹکی پھکی دے دو میرا معدہ خراب ہوگیا ہے ۔ یہ اور بات ہے کہ جس کو بھی بتایا ان لوگوں نے سو باتیں کیں کہ اس سوڈے سے تو اندر کا نظام گل جائے گا سوڈا تو سفید چنے وغیرہ گلاسکتا ہے تو معدہ بھی گل سکتا ہے وغیرہ وغیرہ  اب ہم لوگوں کودوائی تو دیتے ہیں مگر نسخہ نہیں بتاتے کیونکہ وہ آگے سے نخرے کرتے ہیں حالانکہ اس سے سب کو فائدہ ہورہا ہے۔ ھوالشافی: چینی ایک پاؤ‘ سفید میٹھا سوڈا 50 گرام‘ ست پودینہ ایک تولہ باریک پیس کر اچھی طرح ملالیں۔ منہ کے چھالے ٹھیک:اس کےع لاوہ معدے میں تیزابیت اور معدہ گرم ہوگیا ہو جس کی وجہ سے منہ میں چھالے ہوگئے ہوں تو آٹے کی چھان کو ایک چمچ پانی کے ساتھ کھالیں اور دو تین گھنٹوں بعد بھی لیتے رہیں تو یقین کریں منہ کے چھالے وغیرہ ایسے ٹھیک ہوتے ہیںجیسے کبھی تھے ہی نہیں۔ یہ آزمودہ ہے۔(سنیہ کرن‘ اٹک)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 566 reviews.