محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے اس نسخہ کے تجربات کئی مرتبہ ماہنامہ عبقری میں پڑھے۔ چھوٹے سے آسان ٹوٹکے کے اتنے زیادہ فوائد پڑھنے کے بعد میرے دل میں بھی امید جاگی کہ میں بھی یہ ٹوٹکہ استعمال کروں۔ میرا پیٹ بہت پھولا ہوا تھااور میرے والدین کے مطابق یہی مسئلہ میری منگیتر کے ساتھ بھی تھا مگر جب ہم نے اس ٹوٹکے کا استعمال شروع کیا پیٹ ایسا کم ہوا کہ لوگ حیران ہوگئے۔ اس دوائی سے پہلے پیٹ ایسا پھولا ہوا تھا جیسے قمیص کے اندر کوئی بڑا فٹبال چھپایا ہوا ہو۔ مگر اب بالکل بھی ایسا نہیں ہے اور پیٹ بالکل ساتھ لگ گیا ہے۔ حتیٰ کہ پیٹ بھر کر جو مرضی کھالوں‘ پیٹ نہیں پھولتا۔ قارئین عبقری! یہ ٹوٹکہ انتہائی آسان اور آزمودہ اور عبقری میں پہلے بھی کئی دفعہ شائع ہوچکا ہے۔ مجھےاور میری منگتیر کو اس سے لاجواب فائدہ حاصل ہوا ہے آپ بھی آزمائیے اور ماہنامہ عبقری والوں کو دل سے دعائیں دیں۔ نسخہ حاضر ہے: کلونجی سو گرام‘ چھلکا اسپغول سو گرام‘ شہد دو سو گرام۔ کلونجی کو رگڑ کر چھلکا اسپغول ملادیں اور شہد بھی مکس کردیں۔ ایک چمچ صبح نہار منہ کھائیں۔ انشاء اللہ بڑھا ہوا پیٹ کم ہوجائے گا۔ (افتخار حسین‘ شہر سلطان مظفرگڑھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں