Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تین دن اور رات مسلسل نیند نہ آئی

ماہنامہ عبقری - جنوری 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کو 3سال ہو گئے ہیں‘ شادی کے پہلے دن سے ہی میری اہلیہ کے سر کے دونوں طرف کانوں کے اوپر والے حصے میں شدیددرد رہتا تھا۔ ڈاکٹروں سے حکیموں سے کافی علاج کروایا مگر بے سود کوئی فائدہ نہ ہوا۔ میں نے عبقری میں مراقبہ سے علاج کے بارے میں تفصیل سے پڑھا۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب مسلسل تین دن اور رات سے میری بیوی کو نیند نہ آئی تھی۔ میں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ تم عبقری میں آنے والا روحانی مراقبہ کرنا شروع کردو‘اس نے ماہنامہ عبقری میں روحانی مراقبہ کا طریقہ سمجھا اور اسی دن سے کرنا شروع کردیا۔پہلے دن ہی صرف پانچ ہی مراقبہ کرتے ہوئے گزرا تھا کہ جیسے بیٹھی تھی ویسے ہی بیٹھی بیٹھی جائے نماز پر ہی لیٹ گئی اور پرسکون اور گہری نیند سوگئی۔ اُس دن سے وہ مسلسل ہرروز مراقبہ کرتی ہے اور کہتی ہے کہ نیند بھی بہت پیاری آتی ہے ۔ سرکادرد بالکل ختم ہو گیا ہے اور جسم بھی ہلکا ہو گیا ہے ۔ آپ کے لیے  دل سے بہت ڈھیر ساری دعائیں نکلتی ہیں۔(ج۔ش)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 387 reviews.