Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال، قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - جون 2009ء

ماہ مئی کے جوابات ٭بہن لگتا ہے کہ آپ کوخون کی کمی رہی ہے جو بچوں کی کمزوری کی وجہ بن جاتی ہے۔ آپ روزانہ 3سے 5عدد عمدہ کھجور اور ایک گلاس خالص دودھ استعمال کریں انشاءاللہ آنے والا بچہ نہایت صحت مند ہو گا اور موجودہ بچوں کو بھی اس کا ملک شیک بنا کر استعمال کرائیں بچے صحت مند ہو جائیں گے۔ (ملک خلیل، لاہور) ٭ بلڈ پریشر کی اصل وجوہات کھانے پینے کی بے احتیاطی اور سونے کی بے ترتیبی ہے اگرآپ کا بلڈ پریشر انگریزی ادویات سے کنٹرول نہیں ہو رہا تو عبقری کے دفتر سے فشاری گولیاں لیں اور استعمال کریں انتہائی بہترین نتائج ملیں گے۔ اس کے علاوہ جب بھی بلڈ پریشر محسوس کریں تو ایک عدد چھوٹی الائچی منہ میںرکھ کر چبائیں اور تھوڑا تھوڑا رس چوستے جائیں اس سے بلڈ پریشر فوراً کنٹرول ہو گا۔ (نازیہ ، راولپنڈی) ٭ بہن آپ اپنے بچوں سے کہیں کہ وہ کسی مالی سے یا نرسری والوں سے ایسٹونیا یا ارجن کے درخت کی شناخت کروا لیں۔ اس درخت کا تازہ پتہ لے کر دھو لیں اور اسے پانی سے نگل لیں بس ہائی بلڈپریشر میں ایک ہی کافی ہے دن میں 3,2 بار بھی لے سکتی ہیں۔ (حکیم مسعود، پشاور) ٭ بہن آپ نہایت اعتماد سے درج ذیل دوا استعمال کریں اور اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہے ہاں کبھی کسی ماہ ماہانہ ایام آگے پیچھے ہو جاتے ہیں مگر کام پکا ہوتا ہے میرا بارہا کا تجربہ شدہ اور معمول میں ہے۔ (نسخہ) ارنڈ کے بیج جو کہ تقریباً چنے کے برابر بیضوی شکل کے بھورے رنگ کے ہوتے ہیں۔ عام پنساری سے مل جاتے ہیں ایک پاﺅ خرید لیں بس احتیاط کریں کہ کیڑا نہ لگا ہو ۔جس دن ماہواری سے فراغت ہو جیسے شام یا رات کو غسل کیا تو اگلے دن صبح نہار منہ ایک بیج پانی سے نگل لیں۔ اسی طرح 4,3 دن روزانہ ایک بیج نگل لیں بس 3دن صبر سے کام لیں صحبت نہ کریں باقی پورا مہینہ کوئی پابندی نہیں۔ آپ بھی آزمائیں میرا آزمایا ہوا ہے اسی طرح ہر ماہ کریں۔ (ماریہ، سکھر) ٭جب رات کو آپ کا بیٹا سو جائے تو اس کے سرہانے کھڑے ہو کر مذکورہ آیت بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ اَلَّاتَعلُوا عَلَیَّ وَا تُونِی مُسلِمِینَ(النمل:31)41بار پڑھا کریں اول وآخر درود پاک کوئی سا بھی 11,11 بار پڑھیں اور آہستہ سے اس پر پھونک دیا کریں ۔ (شکیل احمد، لاہور) ٭بہن آپ روزانہ رات سوتے وقت روغن زیتون ، روغن ارنڈ دونوں کو ہموزن ملا لیں اور سرمہ کی سلائی سے پلکوں میں لگائیں کچھ ہی دنوں میں پلکیں بڑھنے لگیں گی۔(بیگم عابدہ، لاہور) ٭بھائی آپ رات سونے سے پہلے ایک بالٹی میں گرم پانی حسب برداشت ڈال کر اس میں 2چمچ کھانے والا سرسوں کا تیل اور آدھا چمچ چائے والا کپڑے دھونے والا سرف ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر کے اس میں پاﺅں ڈال کر بیٹھ جائیں اور آہستہ آہستہ پیروں کو ملتے رہیں روزانہ کریں تیسرے چوتھے روز جھانوے سے ایڑیاں وغیرہ کو رگڑیں مسلسل کرنے سے پاﺅں نرم ملائم اور صاف ستھرے ہو جائینگے۔(چوہدری تنویر، لالہ موسیٰ) ٭آپ خشک پودینہ پیس کر ایک چمچ دن میں 4بار پانی سے لیں۔(عتیق احمد ،سرگودھا) جون کے سوالات سوال: میری بیگم کو 3ماہ سے Armfrozen pain بائیں طرف ہے انجکشن لگا چکے ہیں۔ مالش کر چکے ہیں مگر درد بدستور ہے امید ہے کہ کوئی بہن بھائی کوئی علاج یا ٹوٹکہ بتائیں گے تاکہ اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کر سکیں؟ (محمدیعقوب بھٹی، راولپنڈی) سوال:میری زندگی میں ایمان اعمال کے بہت اتار چڑھاﺅ آئے ہیں۔ کئی دن اور راتیں اللہ پاک کی نافرمانی میں گزری ہیں۔ میں اپنی سابقہ زندگی پر بہت شرمندہ ہوں۔ براہ مہربانی کوئی عمل بتائیں جس سے دلی سکون ملے؟(عادل شاہ، لاہور) سوال: میرا نام شبانہ ہے میری عمر 30سال ہے میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا پورا جسم سمارٹ ہے لیکن میرے کولہے اور رانیں بہت بھرے ہوئے اور موٹے ہیں ان حصوں کی چربی نہیں اترتی میری شادی ہونے والی ہے اگر میٹھا کھالوں تو اسی حصے پر موٹاپا آجاتا ہے۔(شبانہ، اٹک) سوال: اکثر لوگوں کے پیٹ میں پانی پڑ جاتا ہے۔ میری والدہ بھی اسی مرض کی وجہ سے اللہ کو پیاری ہو گئیں اور میرے ماموں بھی ،کیا اس کیلئے آپ کے پاس کوئی نسخہ نہیں ہے جس کی وجہ سے پانی پیٹ سے خشک ہو جائے اور اگر ہے تو مہربانی فرما کر بتلا دیں۔ (شبیر احمد صدیقی، گوجرانوالہ) سوال: میرا قد چھوٹا ہے جس کی وجہ سے میں پریشان ہوں میری عمر 17 سال ہے آپ مجھے کچھ بتائیں تاکہ میرا قد بڑھ جائے اور میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میری کمر میں درد رہتا ہے۔ (ہمشیرہ محمد قاسم قمر، میلسی )
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 853 reviews.