Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دس لاعلاج بیماریوں کے لیے واقعی لاجواب تجربہ

ماہنامہ عبقری - جون 2009ء

(قارئین ! آپ کے لیے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں، آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں۔ ایڈیٹر: حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)  میں معمول کے مطابق فون سن رہا تھا لیکن ایک فون نے مجھے چونکا دیا۔ موصوف شاہد احمد سپین زرکلینکل لیبارٹری صوابی سے بول رہے تھے ۔ اپنے کسی مسئلے کیلئے بات کی ۔ دوران گفتگو کہنے لگے میں نے عبقری سے ایک نسخہ پڑھا تھا پہلے اسے تھوڑا سا بنایا، بازار سے خالی کیپسول بڑے سائز کے لیے، انہیں بھرا اورلوگوں کو دیا۔ جس کسی کو بھی دیا اس نے دوبارہ مانگے۔ پہلے تو محسوس نہ ہوا پھر یکایک احساس بڑھا کہ آخر اس دوا میں کچھ ہے تو اتنا فائدہ ہو رہا ہے۔ آخر اتنا فائدہ کیوں ہو رہا ہے؟ یا لوگ جھوٹ بولتے ہیں بس یہ خیال صرف خیال ہی رہا۔ لینے والوں کی تعداد بڑھتی چلی گئی اور ہر شخص پہلے سے زیادہ اعتماد سے لیتا پھر لوگوں نے دوسروں کیلئے لینا شروع کر دیئے۔ نئے نئے چہرے نظر آئے کہ فلاں سے سنا تھا کہ آپ بواسیر کی دوائی مفت دیتے ہیں۔ مجھے بھی دیں۔ ایک نے دوسرے کو دوسرے نے دس کو اور دس نے پچاس کو، یوں اس دوا نے اتنے لوگوں کو فائدہ دیا کہ حیرت ہوتی ہے۔ شاہد احمد سانس لینے کیلئے رکے اور پھر بولے کہ روز روز کیپسول لیتے لیتے تھک گیا۔ خیال آیا کہ جب صدقہ جاریہ عبقری کے ایڈیٹر نے کیا کہ اپنے سینے کا وہ راز جو لوگ قبروں میں لے جاتے ہیں۔ عبقری میں کھلے عام شائع کر دیا تو پھر اس صدقہ جاریہ کو مزید عام کرنے کیلئے میں نے کچھ عرصہ قبل ایک لاکھ کیپسول ساڑھے سولہ ہزار روپے کے لاہور سے منگوائے۔ پھر میں نے چھوٹے چھوٹے لفافوں میں کیپسول پیک کیے۔ ایک کیپسول صبح، ایک دوپہر، ایک شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد دن میں 3بار دینا شروع کر دیا۔ ابھی مضمون لکھتے ہوئے ۔ 8/02/09 تک بندہ نے شاہد احمد کو فون کیا۔ وہ کہنے لگے اب تک ساڑھے تین ہزار مریضوں کو دے چکا ہوں۔ صرف پچاس مریض صحت یاب نہیں ہوئے وہ بھی وہی جو مفت دوائی کی ناقدری کرنے والے تھے ورنہ باقی تمام مریض صحت یاب ہوئے۔ قارئین! شاہد احمد کی وہ گفتگو جو ان کے اور میرے درمیان ہوئی آپ کی نذر کی ہے۔ دراصل یہ نسخہ بندہ کی کتاب کلونجی کے کرشمات صفحہ نمبر 37 پر ”ایک اشتہاری نسخہ“ کے عنوان سے ہے جس میں بندہ نے درج کیا ہے کہ ہوالشافی کلونجی 70گرام، سرسوں کے بیج جن سے کڑوا تیل نکلتاہے۔ 100گرام، نیم کی نمولی کا اندرونی مغز 100گرام۔ تمام اجزاءکوٹ پیس کر سفوف تیار کریں اور بڑے کیپسول بھر کر ایک سے دو کیپسول دن میں تین یا چار بار پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل استعمال کریں۔ یہ نسخہ بادی، خونی اور پرانی بواسیر کیلئے بہت مفید اور موثر ہے۔ ایسے مریض جو بواسیر کے عوارضات سے تنگ آچکے ہوں۔ ان کیلئے یہ اکسیر لاجواب دوا ہے۔ قارئین! یہ کتاب بہت پرانی لکھی ہوئی ہے اور یہ بندہ کی ان کتابوں میں سے ہے جو واقعتا عوام میں بہت مقبول ہوئیں اور اس کا ہر ہر نسخہ بندہ نے پہلے بے شمار مریضوں پر خود آزمایا پھر یہ 103صفحات کی کتاب تحریر کی۔ اس کتاب کے ہر نسخہ کے تحت عجیب و غریب واقعات ہیں۔ اس وقت ہمارا موضوع یہ بواسیر کا نسخہ ہے لیکن قارئین! اس کتاب کو شائع ہوئے سالہا سال ہو گئے ہیں۔ بعد کے سینکڑوں بلکہ ہزاروں تجربات نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ دائمی قبض، پرانی سے پرانی بواسیر، معدے کی جلن، گیس تبخیر، مہلک تیزابیت ہو، پیٹ کے کیڑے ،فسچولہ یا بگھندر جتنا بھی لاعلاج ہو، جوڑوں کا درد لاعلاج ہو، یورک ایسڈ، یوریا انتہائی بڑھا ہوا ہو، چہرے کے دانے ،مہاسے ،کیل، رنگت میں سیاہی، الرجی پرانی سے پرانی خارش، داد چنبل جتنی شدید ہو، بڑھا ہوا پیٹ ۔ ان سب بیماریوں کے ایسے واقعات ، تجربات، مشاہدات میرے اپنے اور شاہد احمد جیسے مخلص، پوری دنیا میں مجھے پڑھنے والوں کے ہیں کہ آپ گمان نہیں کر سکتے۔ ایک صاحب بواسیر کی یہ دوائی بہت اعتماد سے دیتے ہیں۔ بہر حال یہ دوائی ایک کمال کی چیز ہے۔ جو کہ نہایت کم خرچ نہایت آسان استعمال اور بہت ہی نفع مند ہے۔ اگر میں اس دوائی کے تجربات لکھنے بیٹھ جاﺅں تو عبقری اس دوائی کے فوائد سے بھر جائے اور یہ حقیقت ہے۔ قارئین ! جب سے عبقری شائع ہوا ہے اس طرح صدقہ جاریہ کرنے والے اتنے پیدا ہوئے ہیں کہ احاطہ تحریر سے باہر۔ ایسے ایسے لوگ خدمت کے میدان میں خالص ، بے لوث اور بے غرض، ہمدردی لیکر آئے ہیں کہ بیان سے باہر، وہ خود کہتے ہیں کہ آپ اپنے سینے کے راز نہیں چھپاتے، ہم انہیں عام کیوں نہ کریں۔ وہ نسخہ جو بندہ نے اپنی کتاب کلونجی کے کرشمات سے عبقری میں شائع کیا اسے بے شمار مخلصین نے بنایااور پھر عبقری کی نذر کیا ۔ ہاں ایک اہم بات آپ سے عرض کرتا ہوں آپ بھی یہ نسخہ یا کوئی نسخہ اپنا‘یا عبقری کا اگر آزمایا ہو تو چھپائیں نہیں یا سستی نہ کریں۔ ابھی بیٹھ کر لکھیں، اپنا واپسی کا مکمل پتہ لکھا ہوا، جوابی لفافہ ساتھ ضرور ارسال کریں۔ صاف لکھیں اور کاغذ کے ایک طرف لکھنا ہرگز نہ بھولیں۔ خوبصورت لکھنا نہیں آتا تو جیسا بھی لکھ سکیں‘ ضرورلکھیں‘ وعدہ کریں کہ لکھیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 863 reviews.