یہ واقعہ میں نے تذکرةالاولیاءمیں پڑھا کہ اللہ تعالیٰ کے ایک ولی (اللہ والے) کے پیچھے بادشاہ وقت کے پیادے یعنی سپاہی قتل کرنے کیلئے لگے ہوئے تھے۔ وہ اپنی جان بچانے کیلئے ایک مسجد میں اس کے امام کی اجازت سے پناہ لے لیتے ہیں۔ جب بادشاہ کے سپاہی وہاں پہنچتے ہیں تو امام مسجد سے سوال کرتے ہیں کہ آپ نے فلاں حلیے کا شخص دیکھا ہے؟ وہ فرماتے ہیں کہ ہاں اندر مسجد میں ہے۔ وہ مسجد کے اندر انہیں قتل کرنے کیلئے جاتے ہیں مگر واپس آکر کہتے ہیں کہ اند ر تو کوئی نہیں ہے۔ امام مسجد پھر فرماتے ہیں کہ وہ اندر ہے اسی طرح وہ تین مرتبہ مسجد کے اندر جاتے ہیں۔ مگر انہیں کچھ نظر نہیں آتا۔ آخر کار وہ امام مسجد کو دیوانہ سمجھ کر وہاں سے چلے جاتے ہیں۔ اس کے بعد وہ نیک بندہ مسجد سے نکل کر امام مسجد سے گلہ کرتا ہے کہ اللہ کے بندے یا تو آپ مجھے پناہ ہی نہ دیتے اور اگر دی تھی تو انہیں تین مرتبہ اندر کیوں بھیجا۔ وہ تینوں بار میرے قریب سے گزر گئے اگر وہ مجھے دیکھ لیتے تو ضرور قتل کر دیتے۔ اس پر امام مسجد نے فرمایا کہ آپ انہیں کبھی نظر نہیں آسکتے تھے!!! کیونکہ میں نے دو مرتبہ آیت الکرسی اور دو مرتبہ سورة اخلاص اول و آخر درود شریف پڑھ کر مسجد پر پھونک مار دی تھی آپ چونکہ حق پر تھے اس لیے انہیں نظر نہیں آئے۔میں جب صبح موٹرسائیکل پر گھر سے نکلتا ہوں تو یہی عمل کرتا ہوں۔ صبح فجر کی نماز کے بعد گھر کی حفاظت کیلئے بھی یہی عمل کرتا ہوں۔ اس عمل سے میری موٹرسائیکل پنکچر نہیں ہوتی حالانکہ اس کے ٹائر، ٹیوب بہت خستہ حالت میں ہیں۔ اگر کبھی یہ عمل بھول جاﺅں تو موٹرسائیکل فوراً خراب یا پنکچرہو جاتی ہے گھر کی حفاظت کیلئے یہ عمل بہت آزمودہ ہے۔
میرا بڑا بیٹا محمد حسین جاوید جس کی عمر پانچ سال ہے، بہت چڑچڑا ہو گیا تھا۔ میں نے اس عمل سے اس پر دم کیا اور وہ ٹھیک ہو گیا۔ اسی طرح میں نے یہ عمل بہت جگہوں پر یقین سے کیا ہے۔ بہت بااثر عمل ہے۔ موٹرسائیکل کے پٹرول میں برکت پڑ جاتی ہے۔
درود ابراہیمی کی برکات وکرشمات
درود ابراہیمی کثرت سے پڑھنے سے ڈپریشن اور ہر پریشانی دور ہو جاتی ہے۔ یہ وظیفہ میں نے کئی مرتبہ اپنے آپ پر آزمایا ہے ۔ اس کے علاوہ آپ ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہوں تو درود ابراہیمی پڑھیں۔ انشاءاللہ آپ کو خودبخود راستہ مل جائےگا۔ میرے ایک صحافی دوست پر شیخوپورہ کے بااثر لوگوں نے بچے کے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا، اسے جیل ہو گئی۔ جب وہ بری ہو کر آیا تو میں نے اس سے پوچھا کہ کیا ماجرا ہے تو اس نے کہا کہ میں نے اپنے مقدمے کے دوران درود ابراہیمی کا کثرت سے ورد کیا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے ان جھوٹے ظالموں سے نجات دی اور باعزت بری کروایا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 865
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں