پشاور میں ہمارا جانا ہوا جب نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو ایک ساتھی گر گیا۔ ہم نے پوچھا، اس کو کیا ہوا؟۔ اس کے بھتیجے نے بتایا کہ ہم نے ان کا بہت علاج کرایا لیکن کسی سے فائدہ نہیں ہوا۔ میں نے ان کو کہا کہ صدقہ 70 بلاﺅں کو دور کرتا ہے۔ ہم نے ان کو پانی کا صدقہ بتایا۔پھر انہوں نے قصہ خوانی بازار کے چوک میں پانی کی بہت بڑی ٹینکی لگوائی۔ جیسے ہی پانی شروع ہوا اللہ پاک نے ان کا مرض ختم کردیا۔ اللہ پاک نے ان کو شفا ءکاملا عطا فرما دی۔ یہ واقعہ 2004ءمیں پشاور میں رونما ہوا ہے۔ شیخ زید ہسپتال میں ایک ساتھی بہت شدید بیمار تھے۔ ان کو یہ صدقہ (پانی) کا بتایا گیا تو انہوں نے اپنی دکان کے سامنے پانی کا کولر لگوا دیا۔ چند دنوں میں اللہ پاک نے ان کو شفاءعطا کی۔ ہمارے بھائی اسلام الدین کی دکان پر ایک خاتون گاہک آتی تھیں۔ وہ بھی کسی مرض میں مبتلا تھیں۔ ان کو بھی پانی کے صدقے کے بارے میں فضائل بتائے گئے۔ انہوں نے کسی گاﺅں میں ایک نلکا لگوا دیا۔ ان کے شوہر ڈاکٹر تھے، ان کا نام اسدالرحمن تھا۔ کہنے لگے کہ آپ نے میری بیوی کو کیا بتایا ہے کہ وہ صحت یاب ہو گئیں۔
شیریں جناح کالونی کراچی کے ایک ہسپتال میں ہمارا جانا ہوا۔ ہم کسی سے دین و ایمان کی بات کر رہے تھے۔ اس ہسپتال میں ان کی بیمار والدہ داخل تھیںانہوں نے کہا کہ میری والدہ غسل خانے میں گر گئیں تھیں۔ دعا کریں کہ میری والدہ صحت یاب ہو جائیں۔ میں نے کہا کہ آپ پانی کے صدقہ کے بارے میں نیت کر لیں۔ انہوں نے فوراً نیت کر لی۔ ہم تقریباً اس علاقے میں 8دن تک رہے۔ انہوں نے دوبارہ ملاقات کی اور بتایا کہ ہماری والدہ کی صحت بہت بہتر ہو گئی ہے۔ پانی کے صدقے سے مخلوق کو اللہ رب العزت بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 866
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں