Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج........ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جون 2009ء

ناک بند رہتی ہے میں چودہ سال کا ایک طالب علم ہوں اور پچھلے دو تین سال سے اس مسئلے سے دوچار ہوں۔ سردیوں میں خاص طور پر میرا گلا بری طرح پک جاتا ہے اور اس میں درد ہوتا ہے۔ اکثر ناک بند رہتی ہے اور مسلسل بہتی رہتی ہے۔ گلے سے مسلسل بلغم خارج ہوتا رہتا ہے۔ سر میں درد رہتا ہے۔ سینے پر بھی دباﺅ رہتا ہے۔ سانس لینے میں بھی کبھی کبھار دشواری ہوتی ہے اور کبھی کبھار اکٹھی دس بارہ چھینکیں آتی ہیںجس سے طبیعت بوجھل ہو جاتی ہے۔ شدید سردی میں تو بری طرح کھانسی بھی آتی ہے۔ میں صرف سخت گرمی کے دنوں میں اس سے چھٹکارا پاتا ہوں۔ (س ج سعد، بہاولپور) جواب: آپ کے جسم میں سردی ہو گئی ہے۔ سرد غذاﺅں سے پرہیز کریں، جوارش جالینوس عمدہ اصلی بنی ہوئی چھ چھ گرام غذا کے بعد کھائیں۔ حب عنبر مومیائی ایک ایک گولی صبح و شام چائے سے کھائیں۔ چاول، دودھ، تازہ پھل، پھلوںکا جوس، بوتل، شربت وغیرہ سے پرہیز رکھیں۔چارٹ سے غذا نمبر 1-2استعمال کریں۔ پیٹ کا مسئلہ ہے میری عمر 25سال ہے۔ میں غیرشادی شدہ ہوں اور میرے پیٹ کا بڑا مسئلہ ہے۔ پیٹ بہت بڑھا ہوا ہے اور نیچے کو ڈھلکا ہوا ہے۔ مجھے قبض وغیرہ نہیں ہے، باقی جسم پر بھی کافی موٹاپا ہے۔ اس کا حل بتائیں مہربانی ہو گی۔ (نیرسلطانہ، سیالکوٹ) جواب: روزانہ کم از کم دو گھنٹے کوئی بھاگ دوڑ والی گیم شروع کریں۔ غذا کے بعد جوارش کمونی ایک چائے کی چمچ کھائیں انشاءاللہ فائدہ ہو گا۔چارٹ سے غذا نمبر5 استعمال کریں۔ گیس ،قبض ،ڈسٹ الرجی میری عمر 20سال ہے۔ قد 5فٹ تین انچ ہے اور وزن 55کلو ہے۔ میں دائمی نزلہ، زکام ، گیس اور قبض کی مریضہ ہوں۔ ڈاکٹروں کے مطابق مجھے ڈسٹ الرجی ہے اور اس کی بدولت میرے ناک کی بائیں طرف کی ہڈی آگے کو بڑھی ہوئی ہے اور دوسرا مسئلہ گیس اور قبض کا ہے جس کی وجہ سے میرا پیٹ آگے کو نکلا ہوا ہے اور ہروقت پھولا رہتا ہے۔ معدے کی تکلیف کی وجہ سے ہونٹ کالے ہو گئے ہیں۔ ان دونوں تکالیف کی بدولت میرا دماغ ہروقت ماﺅف اور سویا سویا رہتا ہے۔ چکر آتے ہیں اور آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا ہے، بھوک بالکل نہیں لگتی۔ (غلام فاطمہ) جواب: حب حلتیت ایک ایک گولی غذا سے آدھا گھنٹہ پہلے دوپہر اوررات کو کھائیں، عمدہ بنی ہوئی اصلی جوارش جالینوس غذا کے بعد چھ چھ گرام کھائیں، غذا میں مرغ چوزہ کا گوشت اچھی طرح گلا کر پکا کر کھائیں۔ چارٹ سے غذا نمبر7-5 استعمال کریں۔ اب شرمندہ ہوں مجھے تین چار ماہ سے جریان کا مسئلہ ہے۔ پیشاب کے بعد لیس دار مواد آتا ہے۔ ہڈیوں کا ڈھانچہ بنتا جارہا ہوں۔ اپنی غلطیوں کی وجہ سے میں نے اپنے آپ کو ختم کر لیا ہے مگر اب شرمندہ ہوں۔ اس کے علاوہ میرے لیے دوسرا بڑا مسئلہ ناف کا ہے۔ میرے پیٹ کے درمیان ناف اوپر نیچے بہت حرکت کرتی ہے۔ بستر پر سیدھا لیٹنا مشکل ہے اوراگر معدہ والی جگہ اور پیٹ کے اوپر کوئی وزنی چیز رکھ دیں تو وہ بہت تیز حرکت کرتی ہے۔ مہربانی کرکے اسے ٹھیک کرنے کیلئے جو بہتر سے بہتر طریقہ علاج ہے وہ تجویز کر دیں۔ (امتیاز علی، رحیم یار خان) جواب: جوارش کمونی ایک چائے کی چمچ کھا کر اوپر اصلی عرق بادیان دو اونس پی لیا کریں۔ دوپہر اور رات کو انڈا نہ کھائیں۔ دس دن کے بعد دوبارہ لکھیں شرمندگی ہی توبہ ہے۔ گزشتہ باتوں کو بھول جائیں۔چارٹ سے غذا نمبر 7-8 استعمال کریں زکام ہو جاتا ہے حکیم صاحب میری عمر اکیس سال ہے اور مجھے پچھلے دو سال سے نزلے زکام کی شکایت رہتی ہے۔ ہر پانچ دن کے بعد زکام ہو جاتا ہے۔ اب میں نے ایک ڈاکٹر سے رجوع کیا تھا تو انہوں نے دوائیاں اور ڈراپس دیئے تھے۔ یہ ڈراپس میںنے دو ماہ استعمال کیے ہیں اب زکام تو نہیں ہوتا لیکن ہر وقت گلے میں ریشہ رہتا ہے۔ ایسے لگتا ہے ہے جیسے حلق سے ریشہ ٹپک رہا ہو۔ زکام کی وجہ سے میرے بال بھی بہت ہلکے ہو گئے ہیں اور گرتے بھی ہیں۔ میں نے ایک حکیم صاحب سے دوائی لی تھی۔ اب نئے بال آرہے ہیں لیکن میرا ریشہ ٹھیک نہیں ہو رہا۔ میں نے اپنا خون ٹیسٹ کروایا تھا تو اس میں ای ایس آر انفیکشن تھا جو کہ پینتالیس ہے۔ آپ مجھے مشورہ دیں کہ میں کیا استعمال کروں جس سے میرا زکام بھی ٹھیک ہو جائے اور بال بھی مضبوط ہو جائیں۔ آج کل میںبادام، کوزہ مصری اور سونف تینوں چیزیں برابر مقدار میں استعمال کر رہی ہوں اور خشخاش بھی استعمال کر رہی ہوں۔(فائزہ ملک، لاہور) جواب: ان ایلوپیتھک ڈراپس میں جن کا آپ نے نام لکھا ہے اسٹیرئیڈ ہے۔ آپ عنبر مومیائی ایک عدد شام کو دودھ پتی سے کھائیں ۔ عمدہ اصلی بنا ہوا خمیرہ ابریشم چھ گرام صبح کو کھائیں، اطریفل اسطخدوس چھ گرام رات سوتے وقت کھائیں انشاءاللہ فائدہ ہو گا۔چارٹ سے غذا نمبر6-3 استعمال کریں۔ ہاتھوں اور پیروں میں پسینہ میری عمر 16سال ہے، ہاتھوں اور پیروں میں پسینہ بہت آتا ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ ازراہ کرم علاج تجویز فرمائیے۔ (ارشد محمود، کراچی) جواب: اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ بعض ہاتھوں پیروں کی جلد نازک ہوتی ہے اور یہاں پسینے کے غدود غیر طبعی طور پر زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ پیدائشی صورت حال ہے۔ ہاتھوں میں پسینہ آنے کی ایک عام وجہ انسان کا پریشان ہونا ہے۔ جو انسان کسی دباﺅ میں ہوتے ہیں یا ان کو کوئی شدید پریشانی لاحق ہوتی ہے ان کے ہاتھ بھیگے رہتے ہیں۔ اس کا علاج یہ ہے کہ اپنے دل و دماغ پر قابو حاصل کیا جائے۔ اکثر و بیشتر ایسے وہ لوگ ہوتے ہیں کہ جو حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے شکست کھا جاتے ہیں۔ اس شکست کا نام دباﺅ اور پریشانی ہے۔ اس کا علاج یہ بھی ہے کہ کریلا کاٹ کر اس کا رس رات سوتے وقت ہتھیلیوں پر لگایا جائے۔ شاید اس سے مسئلہ حل ہو جائے۔چارٹ سے غذا نمبر6-5 استعمال کریں۔ آٹے کی بھوسی گندم کی بھوسی سے کیا مراد ہے؟ کیا آٹے کو چھاننے پر نکلنے والی بھوسی انسانی صحت کیلئے مفید ہے؟ (مجاہد علی، بہاولپور) جواب: ہاں !یہ آٹے کی بھوسی دراصل گیہوں کی جان ہے۔ یہ انسان کی دوست غذا ہے۔ اس بھوسی کو چھان کر جانوروں کی غذا بنادینا صحیح نہیں ہے۔ ہم آٹا اس لیے چھانتے ہیں کہ ہماری غذا نفیس اور لطیف ہو، ذائقے دار ہو، خوش ذائقہ ہو، خوب صورت ہو، مگر ہر چمکنے والی شے سونا نہیں ہوتی۔ خوش شکل غذا سچی غذا نہیں ہوتی۔ آٹا چھاننا غلط ہے۔اور اب تو گندم گراں ہو گئی ہے۔ فی من قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پیٹ بڑا ہے میرے چھوٹے بھائی کی عمر19سال ہے۔ اس کا پیٹ بہت بڑا ہے۔ اکثر پیٹ میں مروڑ بھی ہوتا ہے۔ ازراہ کرم کوئی علاج تجویز فرمائیں؟ (جمال احمد، لاہور) جواب: میرا خیال ہے کہ چھوٹے بھائی کے جگر اور طحال (تلی) میں خرابیاں ہیں۔ ممکن ہے کہ آنتوں میں ورم یا کوئی پیدائشی نقص ہو۔ آپ کو چاہیے کہ اس نونہال کا باقاعدہ معائنہ کرائیں اور مناسب علاج کرائیں۔ سر میں خشکی ہے میری عمر 17سال ہے۔ میرے سر میں بہت خشکی ہے۔ بالوں کے دو منہ ہو گئے ہیں۔میں بہت پریشان ہوں، ازراہ کرم کوئی علاج تجویز فرمائیں۔ (محمد وحید، کراچی) جواب: سر میں خشکی (بفا، ڈینڈرف) اکثر و بیشتر بالوں کی صفائی سے غفلت کی وجہ سے ہو جایا کرتی ہے۔ اس کا ایک سبب جلد کی خشکی بھی ہو سکتا ہے۔ بعض غلط تیل بھی سر میں خشکی پیدا کر دیتے ہیں۔ آپ کے معاملے میں بالوں کوصحیح غذا نہ ملنا بھی ایک سبب ہے، اس لیے خشکی ان کو ”توڑ“ رہی ہے، ان میں دراڑیں ڈال رہی ہے۔ بالوں کی صحت کیلئے عبقری کا طب نبوی ہیر آئل استعمال کریں۔ اس کی ایک دو شیشیاں آپ کے بالوں کو توانائی دیں گی۔ انشاءاللہ خشکی جاتی رہے گی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 867 reviews.