Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ماہانہ روحانی محفل

ماہنامہ عبقری - جون 2009ء

قارئین کی طلب، تڑپ اور اصرار کے بعد ہر ماہ محفل کے اوقات 3بار کر دیئے گئے ہیں۔ روحانی محفل 13 جون بروز ہفتہ ‘22جون بروز پیر اور 29جون بروز پیر کو شام 5بج کر 21 منٹ سے لے کر 8 بج کر 42منٹ تک ہو گی ۔اس دوران یَا عَفُوُّ یَا کَرِیمُ یَابَاسِطُ 71منٹ تک مسلسل پڑھیں۔ یہ ذکر ، بھکا ری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فیصد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کے ساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہو رہا ہے اور مشکلات فوری حل ہو رہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جا ن سے پوری امت ، عالم اسلام، اپنے لےے اور اپنے عزیز و اقارب کے لےے دعا کریں ۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں ۔ ہر جائز دعا قبول کر نا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاءاللہ آپ کی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہو ں گی۔ ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں۔ ( نوٹ :)خواتین ناپاکی کے ایا م میں بغیر مصلےٰ کے بھی باوضو ہو کر روحانی محفل میں شرکت کر سکتی ہیں ۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کر لیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بنا سکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہو تا ہے او ر خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہو تا ہے۔ بے شمار لوگو ں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن، ممکن ہو ئیں، پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطو ط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔ روحانی محفل مرکز روحانیت و امن میں اجتماعی نہیں ہوتی۔ ( ایڈیٹر :۔حکیم محمد طارق محمود عفااللہ عنہ)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 871 reviews.