Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - جون 2009ء

(قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھےجیں توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہواہے جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹےپ نہ لگائیں خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ صفحے کی ایک طرف لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں۔ ) روح کی پرواز سوال: میں اکثر بیمار رہتی ہوں اور علاج جاری ہے۔ بیٹھے بیٹھے اچانک یوں لگتا ہے جیسے میری ٹانگیں اور جسم بے جان ہو گئے ہیں اور میں مرنے والی ہوں۔میری روح پرواز کرنے والی ہے۔ کچھ دیر بعد طبیعت بحال ہو جاتی ہے۔ ہر وقت موت کا خیال اور خوف دامن گھیر رہتا ہے۔ اس طرح کی حالت رات کو ہوتی ہے۔ مجھے نیند بھی کم آتی ہے۔ امید ہے کہ میری کیفیات کے خاتمے کیلئے کوئی موثر اسم بطور ورد بتائیں گے۔ (نام نہیں لکھا) جواب: رات کو سونے کیلئے لیٹیں تو آنکھیں بند کرکے لیٹ جائیں۔ پوری یکسوئی اور توجہ سے یَاحَفِیظُ یَاوَدُودُ یَابَدِیعُ دس پندرہ منٹ پڑھنے کے بعد سو جائیں۔ نماز فجر کے بعد پانی پر انتالیس یا چھیاسٹھ مرتبہ یَاحَییُّ قَبلَ کُلِّ شَیئٍ یَاحیَیُّ بَعدَ کُلِّ شَیئٍ دم کرکے پی لیا کریں۔ انشاءاللہ طبیعت کی بحالی میں مدد ملے گی۔ برکت نہیں ہے سوال : میں نے اپنے بیٹے کیلئے خط لکھا تھا کہ اسے بولنے میں ہکلاہٹ کا سامنا ہے۔ آپ نے سورة مریم کی پہلی آیت پڑھنے کیلئے بتائی تھی۔ اس عمل سے بیٹے کو بہت فائدہ ہوا لیکن اب دوسرے بیٹے کے ساتھ یہی مسئلہ درپیش ہے۔ میں نے یہ عمل شروع کیا ہوا ہے لیکن اب تک اثر ظاہر نہیں ہوا ہے۔ بہت ضدی اور غصے والا ہے اور عمر دس سال ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ ہم پچیس سال سے بیرون ملک ہیں لیکن بمشکل ایک گھر بنا سکے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی مسئلہ ہو جائے یا ضرورت پڑ جائے تو ہمارے پاس مزید رقم نہیں ہے۔ برکت بالکل نہیں ہے۔( مسز اجمل، قطر) جواب: رات کو جب بیٹا سو جائے تو سرہانے بیٹھ کر تین بار یہ آیت مناسب آواز سے واضح اور الگ الگ طور پر پڑھیں۔ علاوہ ازیں ایک ہزار بار یہ آیت پڑھ کر ایک کاغذ پر لکھ کر کاغذ بیٹے کے تکیے کے کپڑے کے اندر ڈال دیں اور یہ تکیہ صرف وہی استعمال کرے۔ صبح سورج نکلنے سے پہلے پانی پرایک بار یَا وَدُودُدم کر کے بچے کو پلائیں۔ رزق میں برکت کیلئے نماز فجر کے بعد ایک سوایک بار یَافَتَّاحُ یَارَزَّاقُ پڑھ کر دعا کیا کریں اور پابندی سے ضرورت مند افراد کی حسب توفیق مالی مدد بھی کیا کریں۔ برے اثرات سوال: بڑی بیٹی کی منگنی کے بعد سے گھر کے حالات خراب ہیں اور تنازعات روز کا معمول ہیں۔ معاشی حالات بھی ابتر ہیں۔ ایک دکان مقدمے کی نذر ہو گئی۔ پورا گھرانہ مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ شوہر اکثر بہت پریشان رہتے ہیں۔ قرض بھی زیادہ ہو گیا ہے۔ کسی نے بتایا کہ جادو کیا گیا ہے لیکن شوہر اس بات پر یقین نہیں کرتے۔ پانچ وقت کے نمازی اور مذہبی شخص ہیں۔ ان مشکلات اور مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے کوئی دعا یا اسم بطور وظیفہ تلقین کریں کہ بد اثرات کا خاتمہ ہو جائے۔( این ، کراچی) جواب: بیٹی کی منگنی سے معاشی اور گھریلو حالات کو منسلک نہ کریں۔ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اپنے حالات کا غیرجانب دار ہو کر محاسبہ کریں اور اگر کہیں کوتاہی محسوس کریں تو اس کا مناسب طریقے سے ازالہ کریں۔ نماز عشاءکے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ اکتالیس بار آیت الکرسی پڑھ کر دعا کی جائے اور پابندی سے ضرورت مند افراد کی مالی مدد کی جائے۔ ڈراﺅنے خواب سوال: میں اکثر بیمار رہتی ہوں۔ ویسے شکل و صورت اچھی ہے۔ ذہنی طور پر بھی میرے احساسات الگ ہیں۔ میں خود کو تنہا محسوس کرتی ہوں۔ مایوسی غالب رہتی ہے۔ اگر مجھے کوئی کچھ کہہ دے تو میں سارا دن خاموش رہتی ہوں۔ عجیب سی اداسی طاری ہو جاتی ہے۔ سوچنے کی عادت زیادہ ہے۔ کسی کے اندر کوئی خوبی دیکھوں تو دیر تک اپنا مقابلہ و موازنہ اس سے کرتی ہوں۔ اکثر لگتا ہے کہ دل اندر سے مطمئن نہیں ہے۔ اکثر ڈراﺅنے خواب دکھائی دیتے ہیں۔ ان احساسات نے میرے اندر مستقل مزاجی بھی ختم کر دی ہے۔ کالج میںاکثر یہ احساس غالب رہتا ہے کہ مجھ سے غلطی نہ ہو جائے یا کسی بات سے پہلے ہی خیال آتا ہے کہ میں کامیاب نہیں ہو سکوں گی۔ (بتول) جواب: نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد اکتالیس بار یا ممکن ہو تو ایک سو ایک بار لَااِٰلہَ اِلاَّ اللّٰہُ الوَاسِعُ الوَدُودُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ انشاءاللہ اندیشوں، اداسی اور مایوسی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ سرخ نشانات سوال: میں گزشتہ سات ماہ سے الرجی جیسی بیماری میں مبتلا ہوں۔ جسم کے کسی بھی حصے پر دن میں کسی بھی وقت سرخ نشانات ابھر آتے ہیں اور بہت خارش ہوتی ہے۔ کئی ڈاکٹروں کو دکھایا ہے اور علاج کرایا ہے لیکن مکمل فائدہ نہیں ہوتا۔ جلد صحت اور تکلیف کے ازالے کیلئے کوئی دعا یا اسم بطور ورد بتا دیں۔( احمد فاروق، لاہور) جواب: صبح وشام پانی پر سو بار یَااَللّٰہُ یَارَحِیمُ یَامُرِیدُ دم کرکے پی لیا کریں۔ رات کے وقت پانی پر گیارہ بار لَہ کُن فَیَکُونُ دم کرکے پی لیا کریں۔ ان کے ساتھ ساتھ مناسب علاج اور پرہیز و احتیاط بھی جاری رکھیں۔ انشاءاللہ جلد مکمل صحت ہو جائے گی۔ بیٹی بیٹا سوال: میری شادی کو چھ سال گزر گئے ۔ دو بیٹیوں کا باپ ہوں، مجھے اور اہلیہ کو اولاد نرینہ کی خواہش ہے۔ (غیاث الدین) جواب: آپ اور آپ کی اہلیہ نماز فجر اور نماز عشا ءکے بعد ایک بار سورئہ یٰسین اور اکتالیس بار سورئہ ابراہیم کی آیت 38 سے چالیس تک اول آخر درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں۔ آپ کچھ عرصہ بند گوبھی کسی بھی طرح یعنی کچی یا پکی روزانہ استعمال کریں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی تمنا پوری فرمائیں۔ ناکامی مقدر ہے سوال: میں آگے بڑھنے اور ترقی کیلئے بہت کوشش کرتا ہوں لیکن ہمیشہ ناکامی مقدر بن جاتی ہے۔ قرض بڑھتا جارہا ہے۔ معمولی نوکری کرتا ہوں۔ حالات میرے حق میں اچھے نہیں ہوتے۔ کسی کو پسند کرتا ہوں لیکن اسے میرے بارے میں پتہ بھی نہیں۔ معلوم نہیں اسے اپنانے میں کامیاب ہوں گا کہ نہیں۔ بہت سی باتیں سوچ سوچ کر ذہنی الجھنیں بڑھتی جارہی ہیں۔ دل و دماغ میں بوجھ رہتا ہے۔ مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔ نہ جانے حالات کب تبدیل ہوں گے۔(غ، ٹھٹھہ) جواب : یوں لگتا ہے کہ آپ مختلف باتیں سوچتے زیادہ ہیں اور عمل کے لئے جو ذہنی مرکزیت درکار ہوتی ہے وہ پوری نہیں ہوتی۔ تمام باتیں ذہن سے نکال کر صرف ایک بات پر ذہن قائم کریں اور محنت سے کام لیں۔ نماز عشاءکے بعد 333 بار ”یَاوَہَّابُ“ اور نماز فجر کے بعد اسی مقدار میں ”یَابَاسِطُ“ پڑھا کریں۔ خاندان سوال: ہم سات بھائی بہن ہیں۔ والد نے کافی عرصہ قبل کام ترک کر دیا۔ بھائی بیرون ملک رہتے ہیں۔ اپنے اہل و عیال کے ساتھ پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ ان کے مزاج میں حد درجہ ضد اور غصہ ہے۔ کسی کی بات نہیں سنتے۔ صرف اپنی بات تسلیم کراتے ہیں۔ ہم بھائی بہنوں میں بھی اکثر اختلافات شروع ہو جاتے ہیں۔ مجھے اپنے خاندان کے احوال پر تشویش و پریشانی رہتی ہے۔ (ف،کراچی) جواب: آپ نماز عشاءکے بعد اکیس بار آیت الکرسی مع اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھ کر حالات بہتر ہونے کی دعا کیا کریں۔ اپنی بھابھی سے کہیں کہ وہ نماز فجر کے بعد کسی مشروب پر ایک بار ”یَاوَدُو ±دُ“ دم کرکے کسی بھی وقت بھائی کو پلا دیا کریں۔ اول الذکر وظیفے پر چار ماہ تک اور دوسرے وظیفے پر کم از کم دو ماہ تک عمل کیا جائے۔ لڑائی جھگڑے سوال: میٹرک میں پاس ہو گئی لیکن نمبر اچھے نہیں آئے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ گھریلو حالات و مصروفیات کی وجہ سے محنت کرنے کاوقت نہیں ملا۔ ہمارے گھر میں روزانہ لڑائی جھگڑے رہتے ہیں اور اس کی وجہ ہمارے مخالفین اور حاسدین کی کارروائی ہے۔ والد غصے سے مغلوب ہو کر ہاتھ اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ جب غصہ ٹھنڈا ہوتا ہے تو پیار بھی کرتے ہیں۔ والدہ عرصہ ہوا انتقال کر چکی ہیں۔ جب سے والد نے دوسری شادی کی ہے ،حالات نے موجودہ رخ اختیار کیا ہے۔ ہمارے لیے دعا کریں اور گھریلو حالات کیلئے کوئی مو ¿ثر اسم بطور ورد بھی بتائیں۔ (روبینہ، راولپنڈی) جواب: الجھے ہوئے گھریلو حالات کی وجہ سے تمام مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ان حالات کا ذمہ دار کسی اور کو ٹھہرانا درست طرز فکر نہیں ہے۔ گھر والوں کو اپنی فکر و عمل کا محاسبہ کرنا چاہیے۔ غصے اور اعصابی ہیجان پر کنٹرول کرنا ضروری ہے۔ اس کیلئے ہر شخص روزانہ سورج نکلنے سے پہلے پانی پر تین بار اسم ”یَاوَدُو ±دُ“ دم کرکے پی لیا کرے۔ بدقسمت سوال: والدین فوت ہو چکے ہیں۔ اللہ کے سوا کوئی مددگار نہیں ہے اور اسی کے سہارے زندگی گزار رہی ہوں۔ کثرت سے وظائف کا ورد کر چکی ہوں، بدقسمتی پیچھا نہیں چھوڑتی۔ شادی کی عمر گزرتی جا رہی ہے۔ کوئی میرے احوال پر نظر کرنے والا نہیں۔ یوں لگتا ہے کہ کسی نے میری قسمت کا دروازہ بند کر دیا ہے۔ میری دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔ دلبرداشتہ ہو چکی ہوں۔ یہی حال رہا تو ذہنی طور پر تباہ ہو جاﺅں گی۔ میں اب بھی اللہ سے ناامید نہیں ہوں۔(نام نہیں لکھا) جواب: اللہ تعالیٰ نے مایوسی اور ناامیدی سے منع فرمایا ہے اور فرمان الٰہی ہے کہ اللہ سے دعا کی جائے ، اللہ دعاﺅں کو سنتا ہے اور دعاﺅں کو کسی نہ کسی طرح ضرور پورا کرتا ہے۔ دعا کس طرح پوری ہو اور اس کا نتیجہ کس طرح ظاہر ہو یہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے اور مرضی پر منحصر ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے اللہ پر یقین لازم ہے۔ آپ ان باتوں کو ذہن میں رکھیں اور ہر نماز کے بعد ایک تسبیح ”یَااَللّٰہُ یَارَحمٰنُ یَارَحِیمُ“ کی پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اس کی رحمت طلب کیا کریں۔ رشتے داروں کے طعنے سوال: میں بہت مجبور اور بے کس ہوں لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتی ہوں۔ شادی کو چھ سال ہو گئے ہیں لیکن اولاد کی کوئی امید پیدا نہیں ہوئی۔ طبی رپورٹ کے مطابق ہم میاں بیوی دونوں ٹھیک ہیں۔ خاوند کا رویہ تو ٹھیک ہے لیکن رشتے داروں کے طعنوں نے دل چھلنی کر دیا ہے۔ میرے اپنے بھی اس صورتحال کو مزید تکلیف دہ بنا رہے ہیں۔ میں آنسو بہا کر خاموش ہو جاتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں دیر ہے اندھیرنہیں ہے۔ ڈرتی ہوں کہ شوہر بھی لوگوں کے خیالات سے متاثر نہ ہو جائیں۔ کبھی شدید مایوسی و ناامیدی طاری ہونے لگتی ہے۔( مسز خان، جہلم) جواب: نماز فجر کے بعد سورئہ مریم اور نماز عشاءکے بعد سورئہ یٰسین پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کریں۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جلد نتائج سامنے آئیں گے اور آپ کا ذہن ایک طرف مرکوز ہو جائے گا۔ اللہ سے مایوسی و ناامید ہونا کفر ہے۔ دل کی دھڑکن سوال: کبھی میرے دل کی دھڑکن بہت زیادہ تیز ہو جاتی ہے، بہت سے ڈاکٹروں کا علاج کرایا لیکن یہ تکلیف وقتی طور کم ہو جاتی ہے، دوسرے تیسرے مہینے رات کو سوتے ہوئے اچانک آنکھ کھل جاتی ہے۔ دل کی دھڑکن اتنی تیز ہوتی ہے کہ میں اٹھنے کی کوشش کروں تو چکرا کر گرنے لگتی ہوں۔ سینے میں درد محسوس ہوتا ہے، بچنے کی امید نہیں رہتی۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ تم سوچتی زیادہ ہو اور ذہنی دباﺅ میں رہتی ہو، چار سالوں سے دوائیں کھا رہی ہوں۔ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ضرور میری شکل حل فرمائیں گے۔(غزالہ تبسم، لاہور) جواب: صبح، مغرب کے وقت اور رات کو سونے سے پہلے یہ عمل کریں، اسم ذات اللّٰہ ایک بار پڑھ کر انگشت شہادت پر دم کریں اور سینے پر قلب کے مقام پر اس طرح لکھ دیں، یہ عمل تین بار کیا جائے۔ علاج و احتیاط پر پوری طرح عمل کریں۔ نماز فجر کے بعد خالی الذہن ہو کر دس پندرہ منٹ چہل قدمی کیا کریں اور اس دوران اپنی توجہ بائیں پیر کے انگوٹھے پر قائم رکھا کریں۔ موت سے متعلق خیالات سوال: میری عمر 16سال ہے۔ کچھ عرصہ سے میرے خیالات و احساسات میں تبدیلی آگئی ہے۔ ایک نامعلوم بے چینی اور اضطراب محسوس ہوتا ہے۔ دل کی دھڑکن زیادہ محسوس ہوتی ہے اور عجیب سے خیالات ذہن میں آتے ہیں۔ اکثر موت سے متعلق خیالات کی زیادتی رہتی ہے۔ کسی کی بیماری کے بارے میں سن لوں تو دل کی حالت عجیب ہو جاتی ہے۔ رات کو گہری نیند نہیں آتی۔(ثنا تبسم، کراچی) جواب: رات سونے سے پہلے وضو کر کے بیٹھ جائیں، دعا کے انداز میں ہاتھ اٹھا کر سات بار ”یَااَللّٰہُ یَاحَفِیظُ یَابَدِیعُ یَا بَدِیعَ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَابَدِیعُ“ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ اسی طرح سات بار کرنے کے بعد کسی سے بات کیے بغیر سو جائیں۔ نماز فجر کے بعد ایک تسبیح ”یَاوَارِثُ“ کی پڑھ لیا کریں۔ ان وظائف پر کم از کم تین ماہ عمل کیا جائے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 873 reviews.