Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حسن افزا صابن گھر پر تیار کیجئے اور کمال دیکھئے

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

یہ صابن میں نے خود آزمایا اور بہت سی خواتین کو بھی بتایا ہے‘  ہر قسم کے داغ دھبے دانے ختم ہوجاتے ہیں۔میرے چہرے پر تو خون اور گندی پیپ والے دانے نکل آئے تھے مگر اس صابن کو جب گھر پر تیار اور استعمال کیا تو چہرہ صاف ستھرا ہوگیا۔ ھوالشافی: کالی ہریڑ‘ سنڈھ‘ ملٹھی‘ نوشادر (یہ تمام چیزیں ایک ایک ماشہ)‘ ہرمل کے بیج دو سے چار دانے‘ کوڑتمہ (حنظل) اور کوئی بھی باتھ سوپ۔ طریقہ: اگر چار صابن کی ٹکیاں ہیں تو دو کوڑتمے ڈالنے ہیں‘ اگر دو صابن کی ٹکیاں ہیں تو ایک کوڑتمہ ڈالنا ہوگا۔ باقی چیزیں بھی کم زیادہ کرلیں۔ پہلے والی تمام اشیاء کا سفوف بنالیں پھر ان کو کسی برتن میں (سب اشیاء کو) ڈال کر ہلکی آنچ پر پکاتے جائیں‘ جب صابن کی ٹکیاں ڈالیں وہ باریک کتر کر ڈالنی ہیں ثابت صابن نہیں گلے گا تو پہلے صابن کو باریک باریک کتر لینا ہے۔ چمچ برابرچلاتے جائیں کسٹرڈ ٹائپ بن جائے گا‘ چمچ مسلسل ہلانا پڑتی ہے کہ برتن کے پیندے پر لگ نہ جائے۔ جب قدرے خشک ہوجائے اور آپ کو محسوس ہو کہ اب صابن بن جائے گا تو کسی شاپر پر ٹھنڈا ہونے کے بعد پھیلادیں اور اپنی مرضی کے مطابق سانچہ دے دیں۔ احتیاط: اس صابن کو شاپر میں ہی رکھنا ہے‘ کھلی جگہ پر صابن نہیں رکھنا‘ نہ دھوپ میں‘ استعمال کیلئے شاپر سے صابن نکالنا ہے ورنہ شاپر کامنہ بند ہی رکھنا ہے۔پائریا کا نسخہ:تمباکو دو تولہ‘ سونٹھ ایک تولہ‘ نمک سانبھر ایک تولہ‘ گیرو ایک تولہ‘ سپاری ایک تولہ۔ ان سب کو کوٹ چھان کر منجن بنالیں روزانہ دانتوں پر ملیں‘ رال بہائیں‘ دانتوں کی سیاہی‘ پیپ‘ درد‘ خون آتا ہو ان شاء اللہ ختم ہوجائے گا۔ (بنت نور محمد‘ کھوئیاں)

جو آرزو کر پوری ہوگی:
جو شخص ہر نماز کے بعد یَامَالِکُ الْمُلْکِ کو 212 مرتبہ تلاوت کرے‘ اللہ تعالیٰ اس کو اپنی رحمت میں لے لے‘ جو اس کو صبح و شام 716 مرتبہ پڑھے جوآرزو کرے وہ پوری ہو۔ ان شاء اللہ

کھانا فوری ہضم‘گیس ختم اور جسم ہلکا پھلکا کیجئے
ھوالشافی: سونف سو گرام‘ انار دانہ سو گرام‘ مصری سو گرام‘ سونٹھ سو گرام‘ ان چا ر چیزوں کو باریک پاؤڈر کی طرح پیس کر کسی بوتل میں محفوظ کریں‘ ہر کھانا کھانے کے بعد تقریباً آدھ گھنٹہ پہلے یا بعد میں ایک چمچ چائے والا پانی کے ساتھ کھالیں۔ کھانے کے بعد خوب ڈکار آئیں گے اور کھانا جلد ہضم ہوجائے گا ۔ پیٹ سے بادی گیس ختم کرکے پیٹ کو بھی ہلکا اور وزن بھی دن بدن کم ہوجاتا جائے گا۔ (حکیم ظاہر شاہ‘ حیدرآباد)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 832 reviews.