Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سچ کہتی ہوں عبقری سے بڑا کوئی عامل نہیں!

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب اورعلامہ لاہوتی پراسراری صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو لمبی زندگی اور صحت خوشیاں دے‘ آپ دونوں اور عبقری کے تمام سٹاف کو کسی کی نظر نہ لگے۔ ماہنامہ عبقری تو دوسال سے ہمارے گھر آتا ہے اور ہم پڑھ رہے ہیں‘ عبقری سے لاکھوں لوگ فیض یاب ہورہے ہیں۔ اب میں آتی ہوں اپنے حالات زندگی اور علامہ لاہوتی پراسراری اور شیخ الوظائف کے بتائے وظائف کی طرف۔ ہم بہت دکھوں کے مارے ہوئے ہیں‘ ہماری امی کی شادی ہوئی تو امی پر جادو ہوا‘ کپڑے وغیرہ میں سوئیاں چبھی تھیں‘ تب میری امی کی صحت خراب ہوگئی‘ اس وقت سے لے کر اب تک ہم پر جادو ہورہا ہے‘ مگر اس وقت لوگ اور تھے اب اور‘ اب ہم جوان ہیں‘ ہماری باجی کی شادی ہوئی تو میری امی کو کسی نے چائے میں چیز دی اور امی چارپائی پر پڑگئی اور تیرہ سال ہوگئے ہیں‘ جادو ہوئے‘ پہلے ڈاکٹروں کے پاس چکر لگائے مگر کچھ آرام نہیں آیا‘ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ حضرت صاحب ہم سب پر سخت قسم کا سفلی جادو ہے‘ کتنے عامل ہمارے گھرآئے مگر کوئی آرام نہیں ہوا۔ الٹا پیسے لے کر چلے گئے اور ہم جہاں تھے وہیں رہے۔ ہم دو بھائی اور دو بہنیں ہیں‘ ہم سب کی شادیاں ہوچکی ہیں‘ مگر کوئی سکون میں نہیں ہے ہم سب بہن بھائیوں پر بندشیں ہیں‘ میری باجی کی شادی ہوئی‘ اس کو بھی اولاد کی بندش ہے اور
بہت سی پریشانیوں نے گھیرا ہوا ہے۔ اس نے توڑ کروایا‘ سب کہتے ہیں ہم نے توڑ کردیا مگر کوئی توڑ نہ کرسکا۔ بہت پیسہ لگایا‘ میری بڑی باجی کے کپڑوں پر خون گرتا‘ کبھی کپڑے جلے ہوتے‘ ہمارے گھر میں بھی خون گرتا‘ خون کے چھینٹے کبھی امی کے‘ کبھی ابو کےکپڑوں پر‘ کبھی بھائی اور کبھی میرے کپڑوں پر پڑتے۔ اس کے بعد دوسرے مسئلہ کی طرف آتی ہوں‘ پھر بھائی کی شادی ہوئی‘ بہت زیادہ لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔ شادی کے ایک سال بعد میرے بھائی کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی‘ میری بھتیجی جب پیدا ہوئی بالکل ٹھیک ٹھاک تھی مگر ایک سال کے بعد ساری ساری رات صرف روتی رہتی تھی‘ لاکھ جتن کرتے مگر وہ چپ نہ کرتی‘ تھک کر ہم بھی روپڑتے‘ ایک جگہ لے کر گئے انہوں نے کہا سخت جادو ہے‘ مگر اس نے رونا کم کردیا مگر کچھ عرصہ بعد محسوس کیا کہ اس کے ہاتھ اور ٹانگ میں فرق ہے‘ اب وہ بارہ سال کی ہے‘ نہ خود کھاتی ہے نہ پیتی ہے۔حاملہ سات دن میں قرآن مکمل پڑھے: اتنا پیسہ لگایا مگر کوئی فرق نہیں‘ اتنا تنگ کرتی ہے‘ سب کو مارتی ہے‘ غصہ کرتی ہے‘ بات نہیں مانتی‘ اس کے بعد بیٹا پیدا ہوا اس کی پیدائش سے پہلے ہم ایک بزرگ کے پاس اپنی بھابی کو لے کر گئے‘ اس بزرگ نے کہا کہ آپ سات دن میں پورا قرآن پاک تلاوت کیجئے‘ میری بھابی نے کیا تو جب بیٹا پیدا ہوا وہ الحمدللہ بالکل ٹھیک پیدا ہوا اور وہ اب بھی ماشاء اللہ بالکل ٹھیک ہے‘ اب وہ سکول جاتا ہےا ور بہت ذہین ہے‘ ماشاء اللہ۔ اس کے بعد میرے بھائی کے ہاں ایک اور بیٹی پیدا ہوئی وہ بھی سال کے بعد ساری رات روتی رہتی مگر جب سے ہم نے علامہ لاہوتی کا بتایا وظیفہ یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کیا‘ اسے بہت فرق ہے۔ اب میں آتی ہوں اپنی طرف‘ میری منگنی ہوئی چند ماہ بعد ٹوٹ گئی‘ میں بہت بدنصیب ہوں‘ میری زندگی دکھوں سے بھری ہوئی ہے‘ آٹھ سال پہلے کی بات ہے مجھ پر سایہ تھا جو کہ تکلیف دیتا تھا‘ دل گھبراتا تھا‘ روتی رہتی تھی‘ بات بات پر نامعلوم کتنے عاملوں کے پاس گئے مگر انہوں نے صرف تعویذ گلے میں پہننے کیلئے اور پانی پینے کیلئے دئیے مگر کوئی فرق نہ پڑتا بلکہ اور زیادہ تکلیف ہوتی اور بندش کا مسئلہ تھا‘ شادی میں بھی‘ شادی سے پہلے ایک عامل کے پاس گئی اس نے تعویذ دئیے اور کہا وزن کے نیچے کچھ دن رکھ دیں‘ آپ کی شادی ہوجائے گی اور ایسی جگہ شادی ہوگی کہ یاد ہی کرو گی (واقعی میں اب بھی یاد ہی کررہی ہوں) مگر مجھے کیا پتہ تھا کہ وہ بندے اتنے بُرے ہوں گے‘ پھر کچھ دن بعد میرا رشتہ ہوا‘پھر شادی ہوگئی‘ شادی کے کچھ دن بعد مجھے بخار شروع ہوا‘ ادویات لیتی تو کچھ آتا مگر پھر وہی تکلیف‘ اس کے بعد عامل کے پاس گئی اس نے مجھے پانی میں پینے کیلئے تعویذ دئیے اور بعد میں ایک دھاگہ دیا‘ کمر میں باندھنے کیلئے‘ صرف دو دن صحیح رہی مگر پھر وہی تکلیف‘ پھر ایک عورت کے پاس گئی‘ اس نے بتایا کہ کسی چیز کا سایہ ہے‘ ہر جگہ ہمارے ابو لے کر جاتے مگر کوئی آرام نہیں آتا‘ پھر ہمارے گاؤں کے جاننے والے ہیں انہوں نے بتایا کہ ایک جگہ ایک عامل ہے‘ اس کے پاس انسان صرف ایک بار ہی جاتا ہے اور ٹھیک ہوجاتا ہے‘ میں نے کہا کہ میں بھی جاؤں گی‘ میں اپنے ابو کے ساتھ وہاں بھی گئی‘ یہاں میں یہ بات بتانا بھول گئی کہ میں گزشتہ چند ماہ سے اپنے ابو کے پاس ہی تھی‘ سسرال والے کہتے تھے خود ہی سنبھالیں یہ تو پیچھے سے ہی بیمار آئی ہے۔ خیر میں اپنے ابو‘ بھابی اور بیمار بھتیجی (جس کا ذکر اوپر کیا تھا) کو لے کر اس عامل کے پاس گئی۔ وہ آدمی عیسائی تھا‘ اس نے بھائی کی بیٹی کو دم کیا‘ پھر مجھے دم کرنے لگا‘ اس نے کہا کہ ہاتھ دکھاؤ‘ میں نے ہاتھ دکھایا اس نے کہا کہ اس کا رشتہ کن لوگوں میں ہوا‘ ہم نے بتایا۔ پھر اس نے دم کیا‘ میرا جسم بالکل ٹھیک ہوگیا‘ مگر مجھے کیا معلوم تھا کہ مجھے مزید مصائب آنے والے ہیں۔ پندرہ دن میرے بالکل ٹھیک گزرے‘ پندرہ دن کے بعد ایک رات کو میرا جسم مکمل سن ہوگیا‘ جسم میں بالکل طاقت نہ رہی‘ میرے ابو نے اس عیسائی عامل کو فون کیا‘ اس عامل نے کہا کہ میں کسی جگہ پر آیا ہوا ہوں‘ ابھی آپ کی بات نہیں سن سکتا۔ پھر چند دن کے بعد میرے ابومجھے لے کر اس کے گھر گئے‘ اس نے پھر دم کیا‘ ہم نے کہا تم تو کہتے تھے کہ میرے پاس انسان صرف ایک بار آتا ہے‘ بڑا دعویٰ کیا تھا تم نے مگر یہ کیا؟ خیر اس نے ہم سے پھر بڑی رقم لی‘ مگر آرام نہ آیا‘ میں اپنے ابوکے ساتھ تین مرتبہ اس کے پاس گئی‘ مگر مزید بیمار ہوئی اور ایک مہینہ چار پائی پر پڑی رہی‘ ادھر میرے سسرال
والوں نے بھی مجھ سے کوئی رابطہ نہ کیا‘ میرا شوہر کہتا تھا کہ یہ تو پہلے سے بیمار ہے‘ کبھی میرا ساتھ نہ دیا‘ حتیٰ کہ کبھی کسی نے ادھر سےفون تک نہ کیا۔ ایسے شخص کے ساتھ میں زندگی کیسے گزار سکتی ہوں‘ جب سوئی ہوئی ہوتی تھی تو کوئی چیز تالی بجاتی تو میری آنکھ کھل جاتی تو اور زیادہ تکلیف ہوتی جو برداشت سے باہر ہے۔ پھر میرے ابو اللہ انہیں جزائے خیر دے‘ مجھے ایک اور عامل کے پاس لے کر گئے‘ اس نے گلے میں ڈالنے کیلئے تعویذ دئیے‘ تعویذوں پر ایک ایک ایک لکھا ہوا تھا‘ اس کے پہنے ہی اور تکلیف شروع ہوگئی۔عبقری جیسا عامل دنیا میں کوئی نہیں: پھر مجھے کسی نے ماہنامہ عبقری کا بتایا‘ میں گھر لے آئی‘ پڑھنا شروع کیا تو امید کی کرن نظر آئی‘ اس میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھا تو لگا کہ سب کچھ میرے لیے ہی لکھا ہوا ہے‘ انہوں نےاس شمارے میں یَاقَہَّارُ کے فوائد بتائے ہوئےتھے‘ میں نے یَاقَہَّارُ کا وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ میں سچ کہتی ہوں کہ عبقری جیسا عامل دنیا میں کوئی نہیں۔ میں نے گھر والوں کو نہیں بتایا کہ میں کوئی وظیفہ پڑھ رہی ہوں‘ اگر ان کو بتا کر شروع کرتی تو وہ کبھی نہ پڑھنے دیتے‘ مگر چار پانچ دن کے بعد میری امی کو پتہ چل گیا کہ یہ سارا دن کچھ پڑھتی رہتی ہے‘ میری امی نے کہا کہ یہ کیا پڑھ رہی ہو‘ چھوڑ دو‘ میری بڑی بہن بھی آگئیں تو اس نے کہا کہ چھوڑو ایسے وظائف نہیں پڑھتے‘ میں نے کسی کی نہ سنی‘ کچھ دن بعد میں نے عبقری دفتر فون کیا کہ آپ مجھے وظیفہ بتادیں‘ انہوں نے بھی مجھے یَاقَہَّارُ پڑھنے کا فرمایا‘ اس کے بعد میرے چہرے پر دانے ہی دانے نکل آئے‘ پھر سارے جسم پر دانے نکل آئے اور ساتھ شدید بخار ہوگیا‘ دس بارہ دن کے بعد دانے آہستہ آہستہ خود ہی ختم ہوگئے‘ اس کے بعد یَاقَہَّارُ کا تھال والا عمل کیا جو کہ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے ہی بتایا تھا۔ اس سے مجھے بہت زیادہ فرق پڑا‘ میں نے چار سے پانچ مرتبہ تھال والا عمل کیا تھا۔ میری امی جان نے جب میری صحت میں بہتری دیکھی تو انہوں نے بھی یَاقَہَّارُ کا تھال والا عمل دو سے تین مرتبہ کیا۔ انہیں بھی بہت فرق پڑا۔ اب تو میری والدہ نے بھی میرا ساتھ دینا شروع کردیا اور ہم نے دونوں نے مل کر یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیا اور خوب پڑھتیں۔ پہلے تو ہر تین سے چار دن بعد ہمارے گھر خون کے چھینٹے گرتے مگر دو ماہ ہوچکے تھے ہمارے گھر خون کے چھینٹے نہ گرے نہ ہی میں بیمار ہوئی‘ اس کے علاوہ کبھی ہمارا پانی خراب ہوجاتا‘ کبھی گھر سے شدید بدبو آتی‘ کبھی ہم سب کو تکلیف دیتی‘ گھر کی روزانہ کوئی نہ کوئی چیز خراب رہتی‘ ہم پیسے لگا لگاکر تھک چکے تھے مگر فائدہ کچھ نہ ہوتا۔ مگر اب خدا کا شکر ہے کہ یَاقَہَّارُ کی وجہ سے گھر میں سکون آرہا ہے‘ اس وظیفہ نے تو ہماری زندگی ہی بدل کر رکھ دی ہے‘ عبقری نہ ہوتا تو نجانے ہم کہاں جاتے؟ جب وظیفہ شروع کیا تو شروع شروع میں بہت تکلیف ہوئی مگر مجھ میں نامعلوم کہاں سے اتنا یقین آگیا تھا کہ میرا کام اسی وظیفے سے بنے گا اور الحمدللہ بن رہا ہے۔ اب چھ ماہ چکے ہیں مجھے اس وظیفے کو پڑھتے ہوئے۔
ایک بات کا ذکر کرنا تو بھول گئی‘ گیارہ سال پہلے کی بات ہے ہم پر کسی نے بہت سخت جادو کیا قبر میں کسی چیز کا کلیجہ دفن کیا تھا رات کو ہم بالکل ٹھیک ٹھاک سوتے‘ رات بارہ بجے کا وقت ہوتا‘ چکر آتے‘ پیشاب آتا‘ کرنے جاتے تو واش روم میں گر جاتے‘ کوئی دیکھنے والا نہ ہوتا کوئی پانی دینے والا نہ ہوتا۔ میں توروتی ہماراکیا ہوگا؟ اس کے بعد ابو کو کسی نے کسی عامل کا پتہ دیا‘ ابو گئے‘ اس نے کہا سخت جادو ہے‘ قبر میں کلیجہ اور تعویذ مٹی کے پیالے میں دفن ہیں۔ پھر وہ عامل اپنے علم کی بنیاد پر وہاں گیا اس میرےابو کے سامنے کلیجہ اور تعویذ پیالے سمیت نکالے۔ اس عامل نے بتایا کہ اُس کے عمل میں تھوڑی سی غلطی نہ ہوئی ہوتی تو آپ کے گھر کا ایک بندہ ضرور جان سے جاتا۔ مگر ہم نے صبر کیا۔ میری امی کے کپڑوں میں نجانے بچھو کہاں سے آجاتے اور دو مرتبہ میری امی کو بچھو نے کاٹا تھا۔ مگر الحمدللہ ثم الحمدللہ یَاقَہَّارُ سے بہت سکون ہے۔ دن بدن سکون ہوتا جارہا ہے۔ میں نے’’ جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کتاب بھی دفتر ماہنامہ عبقری سے منگوائی ہے۔ میں تو ہر وقت حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کو دعائیں دیتی رہتی ہوں۔ ہم موتی مسجد بھی گئے تھے‘ وہاں میںنے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے بتائے ہوئے نوافل بھی پڑھے‘ بہت سکون ملا‘ وہاں ویسے ہی جاکر بیٹھ جائیں بہت سکون ملتا ہے‘ وہاں سے آنے کو دل ہی نہیں چاہتا‘ اتنے نیک بزرگ ہیں وہاں پر۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ دونوں (شیخ الوظائف‘ علامہ لاہوتی پراسراری) کو صحت اور سکون دی۔ میری اور میری امی جان کی ڈھیروں دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ (ث،م۔ حیدرآباد)

 

موتی مسجد کے نوافل کا عمل

یاقہار کے تھال والا عمل

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 841 reviews.