Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

تجربات و مشاہدات کی انوکھی پوٹلی

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت میں ہمیشہ کامیابیاں عطا فرمائے۔ آپ عبقری رسالہ کے ذریعےا نسانیت کا دکھ دور کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر دنیا و آخرت میں عطا فرمائے۔ محترم حکیم صاحب آپ ہمارے لیے دنیا و آخرت کے خزانے ہیں۔ میری اللہ سے دعا ہے کہ آپ جو چاہیں وہ آپ کا مقدر بن جائے۔ عبقری سے جڑنے کے بعد میرے پاس تجربات و مشاہدات کی ایک پوٹلی جمع ہوگئی ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں۔

گورنمنٹ جاب کیلئے: میں میٹرک میں تھی تو شام کو ایک اکیڈمی میں کلاس لینے جاتی تھی‘ وہاں میری ایک ٹیچر کو کافی عرصہ سے جاب نہیں مل رہی تھی‘ جب انہوں نے مجھ سے بات کی تو میں نے انہیں دفتر ماہنامہ عبقری کانمبر دیا۔ جب انہوں نے دفتر ماہنامہ عبقری فون کیا تو وہاں سے انہیں
یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ والا وظیفہ دیا گیا۔ تقریباً دو ہفتے بعد اس ٹیچر نے مجھے بتایا کہ اس وظیفے کی وجہ سے مجھے گورنمنٹ سکول میں بہت اچھی نوکری مل گئی ہے۔

میں تو کسی ڈاکٹر سے ہی شادی کروں گی؟: میری اسی ٹیچر کی بہن کا رشتہ ہونا تھا مگر اس کی خواہش تھی کہ اس کی شادی جب بھی ہو کسی ڈاکٹر سے ہی ہو‘ اس مسئلے کو لے کر اس کے گھر والے کافی پریشان تھے کیونکہ ڈاکٹر کا رشتہ مل ہی نہیں رہا تھا۔ ٹیچر نے مزید بتایا کہ ہم سب گھروالوں نے ڈاکٹر کے رشتہ کی نیت کرکے یہی وظیفہ پڑھنا شروع کردیا اور اسی وظیفے کی برکت سے ایک ڈاکٹر کا بہترین رشتہ آیا اور تمام معاملات طے پاگئے اور صرف تین ماہ بعد میری اس بہن کی شادی ہے۔

نان کباب یا نان حلیم: ایک مرتبہ میرا بھائی باہر سے نان کباب لینے گیا‘ جب وہ بازار چلا گیا اور اپنا موبائل بھی گھر چھوڑ گیا تو میں نے اپنی بہن سے کہا میرا تو دل نان حلیم کھانے کو چاہ رہا ہے میری بہن نے بھی میری بات کی تائید کی۔ اب مسئلہ یہ تھا کہ بھائی کو کیسے بتایا جائے کہ وہ نان کباب کی بجائے نان حلیم لے آئے۔ میری بہن نے یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِاول وآخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ صرف گیارہ مرتبہ پڑھا اور بھائی کا تصور کرکے پھونک ماردی اور کہا بھائی نان کباب کی بجائے نان حلیم لے آنا۔ تھوڑی دیر کے بعد بھائی جب گھر آیا تو اس کے ہاتھ میں نان کباب کی بجائے نان حلیم تھا۔

حفاظت کا انوکھا نظام: ہم گجرات سے لاہور تسبیح خانہ درس سننے آرہے تھے تو میری بہن نے اول و آخر تین بار درودشریف اور گیارہ مرتبہ یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ تمام مسافروں کی نیت کرکے پڑھا‘ جب ہم لاہور پہنچے تو گاڑی سے دو لڑکے نکلے‘ جنہیں باہر بائیک پر ایک لڑکا لینے آیا ہوا تھا‘ وہ لڑکے بائیک پر جارہے تھے کہ ان کا ایکسیڈنٹ ہوگیا اور وہ زمین پر گھسیٹتے ہوئے گئے اور فوراً کھڑے ہوگئے اور کسی کو بھی چوٹ نہ لگی جبکہ ہم فرنٹ سیٹ سےیہ منظر دیکھ رہی تھیں۔ میرا یقین کہہ رہا تھا کہ یہ سب یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ کی برکت سے ہوا ہے۔

سٹوڈنٹس کیلئے: میں جب بھی پڑھنے کیلئے بیٹھتی ہوں تو اول و آخر تین مرتبہ درودشریف اور گیارہ مرتبہ الم نشرح ضرور پڑھ کر بیٹھتی ہوں‘ ایک مرتبہ مجھے سبق یاد نہیں ہورہا تھا مجھے اچانک یاد آیا کہ آج میں نے الم نشرح نہیں پڑھی‘ میں نے فوراً الم نشرح پڑھنا شروع کردی‘ جس کے بعد مجھے بہت جلد سبق یاد ہونا شروع ہوگیا۔ گلاب کے پھول کھائیے: میرے ابو نے ہمیں بتایا کہ میں جب چھوٹا تھا تو میری آواز بند ہوگئی تھی تومیرے ابو(میرے دادا) نے گلاب کے پھول اتنے زیادہ کھلائے کہ چند ہی ہفتوں میں میری آواز کھل گئی۔

انگلش میں فیل ہونے والوں کیلئے: میری بہن کی کچھ کلاس فیلوز انگلش کے مضمون میں فیل ہوتی تھیں اور نمبرز بھی اچھے نہیں آتے تھے‘ میری بہن نے انہیں 33 ہزار مرتبہ یَاحَسِیْبُ اول وآخر سات یا گیارہ مرتبہ درود پاک اور پیپرز شروع کرنے سے پہلے پیپر کے اوپر انگلی سے رَبِّ یَسِّرْ وَلَا تُعَسِّرْ رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا۔ لکھنا ہے۔ جب رزلٹ آیا تو ساری کلاس انگلش میں پاس تھی اور جن کو یہ عمل بتایا تھا ان کے نمبرز بھی بہت ہی اچھے آئے۔

گمشدہ چیز کیلئے:میری بہن کپڑے سلائی کررہی تھی تو اس میں سے ایک کپڑا غائب ہوگیا‘ بہت دن تک ڈھونڈتی رہی
لیکن نہ ملا۔ ایک دن وہ ڈھونڈ رہی تھی تو ساتھ سورۂ کوثر پڑھنے لگی ابھی تیسری دفعہ ہی پڑھا تھا کہ وہ کپڑا مل گیا۔

آنکھوں کے گرد ہلکے:آلو کدوکش کرکے اسے فریز کرکے آنکھوں کے گرد ہلکوں پر ملیں تو ہلکے ختم ہوجاتے ہیں۔

چہرے کے دانے ہمیشہ کیلئے ختم:

میری بہن کے چہرے پر دانے تھے جو ختم ہی نہیں ہورہے تھے‘ تین ماہ تک ہومیوپیتھک ادویات کھاتی رہی‘ وقتی طور پر تو دانے کم ہوگئے لیکن بعد میں پھر آگئے۔ میرے ابو نے عبقری دواخانہ سے ’’طب نبوی حسن و جمال کریم‘‘ منگوالی تو اس نے دو ہفتے ہی لگائی اس کے تمام دانے ختم ہوگئے۔ اب اللہ کا شکر ہے کہ اب تک دوبارہ چہرہ خراب نہیں ہوا۔ روحانی پھکی ‘

سترشفائیں اور سکون افزا کا کمال: میرے معدے میں مسئلہ تھا‘ کھانا کھانے کے بعد کئی گھنٹوں تک مجھے کھانا ہضم نہیں ہوتا تھا بہت تکلیف رہتی تھی۔ میرے ابو عبقری دواخانہ سےروحانی پھکی لے کر آئے تو میں نے کھانا کھانے کے بعد روحانی پھکی کھانا شروع کردی‘ میرا چند دنوں میں ہی مسئلہ حل ہوگیا۔ اسی طرح میری والدہ کو گھٹنوں میں شدید درد تھا‘ روحانی پھکی کے چند ہفتے استعمال سے آرام آگیا۔ میری بہن جب بھی نہانے کیلئے باتھ روم میں جاتی تو اسے اتنی شدید خارش ہوتی کہ برداشت نہ ہوتی تھی۔ ہم نے اسے عبقری دواخانہ کی سترشفائیں دی تو اسی وقت اس کی خارش ختم ہوگئی۔ ہمارےگھرمیں کسی کو بھی تیزنزلہ‘زکام یا کھانسی ہو تو ہم شفاء حیرت سیرپ نیم گرم پانی میں ڈال کر پیتے ہیں اور کچھ دہی دیر میں اس تکلیف سے آرام آجاتا ہے۔ میری بہن چھت سے گرگئی تھی اس کے سر پر بہت گہری چوٹ لگی‘ ہم اسے حضرت حکیم صاحب کے پاس لے کر آئے تو آپ نے سکون افزا دی اور کہا کہ اسے بہت زیادہ پلائیں۔ اس کے سر یا جسم میں اچانک بہت زیادہ درد شروع ہوجاتا ہے تو ہم اسے سکون افزاء دیں تو فوراً آرام آجاتا ہے۔

میری والدہ کو 600 شوگر تھی‘ بہت ادویات کھائیں مگرفرق نہیں پڑتاتھا ہم نے عبقری دواخانہ کا ’’شوگر کا خاتمہ کورس‘‘ استعمال کروایا۔ اور ساتھ تسبیح خانہ میں ہونے والے ماہ کے اسم اعظم کے روحانی دم میں شامل ہوکر دم کروایا۔ اس دوا کے استعمال سے میری امی کی شوگر 300 پر آگئی ہے۔ ایک ماہ سے مجھے رات کو نیند نہ آرہی تھی‘ میں لاہور جاکر اسم اعظم کے روحانی دم میں شریک ہوئی دم کروایا‘ اللہ کا شکر ہے اس دم کے بعد مجھے رات کو پرسکون نیند آتی ہے۔

(حنا عارف‘ گجرات)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 858 reviews.