Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسلام اور رواداری (قسط 39) (ابن زیب بھکاری)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

پیغمبر اسلام کا غیر مسلموں سے حسن سلوک قبیلہ دَوس کے حق میں دُعا حضرت طفیل بن عمرو دَوسی رضی اللہ عنہ نے مشرف با اسلام ہونے کے بعد اپنے قبیلہ میں جاکر اسلام کی دعوت دی تھی اور دَوس نے ان کی دعوت کو ٹھکرا دیا۔ وہ یمن سے مدینہ منورّہ پہنچ کر آستانِ نبوت پر حاضر ہوئے اور التماس کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !قبیلہ دوس کی شہوت پرستی میری تبلیغی جدوجہد پر غالب آگئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کیلئے بددعا کیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بددُعا کی جگہ یہ دعا کی: اللہم اہد دوسا(یااللہ دوس کو سیدھی راہ پر لگا)۔ اس کے بعد فرمایا کہ اپنی قوم میں واپس جاﺅ اور انہیں اسلام کی طرف بلاتے رہو اور ان کے ساتھ نرمی سے پیش آﺅ۔ چنانچہ انہوں نے جا کر دوبارہ تبلیغ کا سلسلہ شروع اور اپنے مساعی میںکامیاب ہوئے۔ (سیرت ابنِ ہشام) مادرِ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی سعادت ایمانی اعداءکے حق میں دعائے خیر کا ایک واقعہ مادرِ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام سے متعلق ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میری والدہ مشرکہ تھیں اور میں ان کو اسلام کی طرف بلایا کرتا تھا لیکن انہیں قبول اسلام سے سخت انکار تھا۔ ایک دن جب میں نے ان کو قبول اسلام کی ترغیب دی تو انہوں نے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوبہت برا بھلا کہا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت توہین کی۔ مجھے اس توہین کا اتنا صدمہ ہوا کہ میں بدحواس ہو گیا اور اس حالت میں آستانِ نبوت میںحاضر ہوا کہ میری آنکھوں سے سیل اَشک رواں تھا۔ میں نے استدعا کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مادرِ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کیلئے ہدایت کی دعا کیجئے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں اس دُعائے ہدایت کے بعد نہایت فرحاں وشاداں اپنے گھرکو لوٹا، جب گھر پہنچا تو دروازہ بند پایا۔ میری ماں نے میرے پاﺅں کی آہٹ سن کر اندر سے کہا کہ ابھی ذرا باہر ہی ٹھہرے رہو۔ میں نے پانی گرنے کی آواز سنی، میری والدہ غسل کر رہی تھیں۔ غسل کرکے والدہ نے جلدی سے کپڑے پہنے اور دروازہ کھول کرکہنے لگیں ، ابوہریرہ! میں اس بات کا اقرار کرتی ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔ والدہ کی زبان سے کلمہ شہادت سن کر میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایسی حالت میں حاضر ہوا کہ خوشی کے مارے رو رہا تھا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی والدہ کے قبول اسلام کا مژدہ سنایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے الحمد للہ کہا اور بہت خوش ہوئے۔(مسلم)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 978 reviews.