Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رزق میں برکت کی مسنون دعائیں (مولانا احمد، لاہور)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

مالی وسعت کی دعا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میںایک مرتبہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہا تھا کہ ایک پریشان حال غربت و مرض کے آثار سے لبریز ایک انصاری سے ملاقات ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کیا بات ہے؟ ایسی حالت کیوں ہے؟ اس نے کہا تنگدستی اور امراض کی وجہ سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم کو ایسی دعا نہ بتادوں کہ تم اس کو پڑھو تو تنگدستی اور بیماری دور ہو جائے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !وہ دعا ہمیں بھی سکھا دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پڑھو: تَوَ کَّلتُ عَلَی الحَیِِّ الَّذِی لَایَمُوتُ وَالحَمدُ لِلّٰہِ الَّذِی لَم یَتَّحِذ وَلَدًا وَّلَم یَکُن لَّہ شَرِیک فِی المُلکِ وَلَم یَکُن لَّہ وَلِیّ مِّنَ الذُّلِّ وَکَبّرِہُ تَکبِیرًاo ”بھروسہ اس ذات پر جو زندہ ہے، جسے موت نہیں آئے گی اور تعریف اس اللہ کی جس نے کسی کو بیٹا نہیں بنایا اور نہ حکومت میں اس کا کوئی شریک ہے اور ذلت کے موقع پر اس کے علاوہ کوئی مددگار نہیں ہے اور اسی کی بڑائی بیان کرو۔“ چند دن کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے میری ملاقات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا بات ہے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بہت اچھی حالت دیکھ رہا ہوں؟ انہوں نے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو یہ دعا سکھائی تھی اس کی برکت سے۔ (الطبرانی 3/1285) گھر سے نکلنے کی دعا جو باعث فراخی رزق ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تمہیں کیا مانع ہے کہ جب تم پر معاشی تنگی ہو تو گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھو: بِسمِ اللّٰہِ عَلٰی نَفسِی وَمَا لِی وَ دِینِی اَللّٰھُمَّ رَضِّنِی بِقَضَآئِکَ وَ بَارِک لِی فِیمَا قُدِّرَلِی حَتّٰی لَاَ اُحِبَّ تَعجِیلَ مَآ اَخَّرتَ وَ لاَ تَاخِیرَ مَا عَجَّلتَo ”اللہ کے نام سے نفس پر، اپنے مال پر، اپنے دین پر، اے اللہ ہمیں اپنے فیصلے پر راضی فرما اور جو مقدر فرمائے اس میں برکت عطا فرما، یہاں تک کہ میں موخر میں جلد بازی اور جلد بازی میں تاخیر نہ چاہوں۔“ (الدعاءص 410 بسند ضعیف) بہترین رزق کے حصول کیلئے ایک دعا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص صبح میں یہ دعا پڑھ لے تو اس دن بہتر رزق سے نوازا جائے گا اور برائیوں سے محفوظ رہے گا اور جو شام کو پڑھ لے تو رات کو بہترین رزق سے نواز جائے گا اور برائیوں سے محفوظ رہے گا۔ مَاشَائَ اللّٰہُ لَاحَولَ وَلاَ قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ اَشھَدُ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیر”وہی ہوگا جو اللہ چاہے نہ کوئی طاقت نہ قوت سوائے اللہ کے، میں گواہی دیتا ہوں اللہ پاک ہر شے پر قادر ہے۔“ (ابن سنی، کنز العمال) مال میں برکت اور رزق میں وسعت کے لیے ایک دعا جو شخص ان آیتوں کو بکثرت فرض نماز کے بعد اور نوافل کے بعد پڑھے گا اس کے رزق میں وسعت اور اس کے مال میں برکت ہوگی اور تنگدستی دور ہوگی۔ قُلِ اللّٰھُمَّ مَالِکَ المُلکِ تُوتِی المُلکَ مَن تَشَآئُ وَ تَنزِعُ المُلکَ مِمَّن تَشَآئُ وَ تُعِزُّ مَن تَشَآئُ وَ تُذِلُّ مَن تَشَآئُ بِیَدِکَ الخَیرُ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیرo تُولِجُ الَّیلَ فِی النَّھَارِ وَ تُولِجُ النَّھَارَ فِی الَّیلِ وَ تُخرِجُ الحَیَّ مِنَ المَیِّتِ وَ تُخَرِجُ المَیِّتَ مِنَ الحَیِّ وَ تَرزُقُ مَن تَشَآئُ بِغَیرِ حِسَابٍo (آل عمران:26,27) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فقرو فاقہ کی شکایت کرنے پر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کو یہ دعا بتائی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے شدید فقر و فاقہ کی شکایت کی کہ ایک ماہ ہو گیا گھر میں چولہا جلانے کی نوبت تک نہیں آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہو تو پانچ بکریاں دے دوں اور چاہو تو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے ابھی ابھی ایک دعا سکھائی ہے، وہ بتادوں۔ میں نے عرض کیا وہ دعا فرما دیں، فرمایایہ دعا پڑھو: یَااَوَّلَ الاَوَّلِینَ یَآ اٰخِرَ الاٰخِرِینَ یَاذَاالقُوَّةِ المَتِینِ وَیَارَاحِمَ المَسَاکِینِ وَیَااَرحَمَ الرَّاحِمِینَo ”اے اللہ سب سے اول، اے سب سے آخر، قوت و طاقت والے، اے مسکینوں پر رحم کرنے والے، اے رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔“ (الدعاء1289، کنزالعمال 927/2)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 993 reviews.