Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مشترکہ خاندانی نظام! جذباتی تسکین‘ محبت اورپیار کافارمولہ

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

انسان فطری طور پہ میل ملاپ اور مل جل کر رہنے کو پسند کرتا ہے۔ اس کا اظہار روئے زمین کے سب سے پہلے انسان حضرت آدمؑ نے اس خواہش سے کیا تھا کہ انہیں اپنا کوئی ساتھی چاہیے جس سے وہ بات چیت کرسکیں۔ اس لیے بھی کہ وہ تنہائی سے اکتا گئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ تنہائی وہ عفریت ہے جو انسان کو مکمل طور پرمایوسی اور تباہی کے دھانے پر پہنچا دیتا ہے۔ اس کا منہ بولتا ثبوت آج مغربی اور یورپی ممالک میں قائم اولڈ ہائوسز ہیں جہاں موجود افراد تنہازندگی گزارنے پر مجبور ہیں جن سے گفتگو کے بعداندازہ ہوتا ہےکہ ان میں زندہ رہنے کی امنگ تقریباً ناپید ہوچکی ہے کیونکہ وہ اپنی اولاد، بہن، بھائی اور رشتہ داروں کے ہوتے ہوئے بھی ان سے دور اور تنہا زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اس تمام تر صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے ’’مشترکہ خاندانی نظام‘‘ ایک بیش قیمت تحفہ ہےجس پہ نہ صرف انسانیت کی بقا مضمر ہے بلکہ معاشرے کا استحکام بھی۔ کیونکہ اس نظام میں گھر کے تمام افراد مل جل کر رہتے ہیں اور گھر کے بزرگ کو سربراہ کی حیثیت حاصل ہوتی ہے جس سے نہ صرف بہت سے گھریلو امور باآسانی طے ہو جاتے ہیں بلکہ باہم لڑائی جھگڑے کا امکان بھی بہت کم ہوتا ہے اور ہر طرح کے موقع (مثلاً شادی بیاہ، کسی کی وفات یا کسی اور طرح کا اہم موقع) پہ ہر فرد دوسرے کو مضبوط سہارا فراہم کرتا ہے جو نہ صرف اس کے لیے جذباتی تسکین کا باعث ہوتا ہے بلکہ اس کو کسی بھی سانحے سے نکلنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح انسان پہ ایک کیفیت زیادہ عرصے تک کے لیے طاری نہیں رہتی اور وہ مایوسی کے گڑھے میں گرنے سے بچ جاتا ہے۔اس میں زندگی گزارنے کے لیے نئی امنگ، جذبہ اور حوصلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ اس طرح باہم الفت و محبت اور اتحاد و اتفاق پروان چڑھتا ہے۔
آج کے دور میں جہاں جدید ٹیکنالوجی اور ایجادات نے انسانی زندگی کو سہل پسند اور پرکشش بنادیا ہے وہیں دوسری طرف مہنگائی کا گراف دن بدن اونچے سے اونچا ہوتا چلا جارہا ہے جس سے ہر فرد پریشان ہے کہ معمول کی تنخواہوں میں گھر کا بجٹ کس طرح چلایا جائے۔ مشترکہ خاندانی نظام میں ایک سہولت یہ بھی ہوتی ہے کہ تمام افراد خانہ مل جل کر گھر کا بجٹ بناتے ہیں اور اخراجات کو باہم تقسیم کرلیتے ہیں‘ اس طرح سے کسی بھی ایک فرد پر مکمل بوجھ نہیں پڑتا اور گھر کاخرچہ باآسانی ہو جاتا ہے۔ اگر ایک بھائی کی تنخواہ یاذرائع آمدن کم ہیں اور اس کا خرچ زیادہ ہے تو ایسے میں دوسرا بھائی جس کے مالی حالات بہتر ہیں وہ اس کی مدد کرتا ہے تاکہ اس کو بھی ہر طرح کی سہولیات زندگی حاصل ہوسکیں اور وہ بنیادی ضروریات سےمحروم نہ ہو۔ اسی طرح تفریحی پروگرام طے کئے جاتے ہیں جو نہ صرف انسانی نشوونما کے لئے ناگزیر ہوتے ہیں بلکہ ذہنی و جذباتی آسودگی کاباعث بھی ہوتے ہیں۔ بالخصوص بچوں کے لیے ایسے مواقع بہت دلچسپی کا باعث ہوتےہیں کہ وہ اپنے تمام کزنز کے ساتھ مل کر مختلف طرح کے کھیلوں میں شریک ہوتے ہیں اس سے ان کے اندر جذبہ مسابقت پروان چڑھتا ہے اور ہر بچہ دوسرے سے آگے بڑھنے کی جستجو اور کوشش کرتا ہے۔ یہ جذبہ اس کے لیے زندگی کے دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے میں بھی ممد و معاون ثابت ہوتا ہے اور زندگی کے ہر میدان میں اس کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کرتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 468 reviews.