Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہم شفاء یاب کیسے ہوئے؟

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

 دکھیاروں کے قلم سے بے ربط تحریریں لیکن لفظ لفظ اجلی کرنیں!

گردوں کا پرانا روگ ختم
چہرہ انتہائی خراب!ان ادویات سے کرم ہوگیا
دو ماہ یہ کھایا‘ بند ٹیوب کھل گئی
گلے میں درد یا گھٹنے خراب‘ یہ کھائیے!
پوشیدہ امراض میں مبتلا نوجوانوں کے نام
بند ٹیوب کھولنے کی آزمودہ دوا

 

گردوں کا پرانا روگ ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری ادویات نے مجھے بہت فا ئدہ پہنچایا‘ اس دواخانہ کی ہر دوا بے مثال ہے۔
ٹھنڈی مراد: گرمی کے دنوں میں میرا دل گھبراتا تھا تھوڑا ساچلتی تھی اور سانس پھول جاتا تھا۔ پیاس بے تحاشہ لگتی تھی۔ پانی بہت پیتی تھی اتنا کہ چار چار پانچ پانچ گلاس اکٹھے پیتی اور پیشاب بالکل نہیں آتا تھا۔ میں نےٹھنڈی مراد استعمال کرنا شروع کی اور مجھے اس سے بہت زیادہ فائدہ ہوا۔
گردے فیل شفاء: میرا یورک ایسڈ اور کولیسٹرول بہت رہتا تھا ‘میںنے اس کے لیے عبقری دواخانہ کی ’’گردے فیل شفاء‘‘دوا استعمال کی اور میرا پرانا روگ ختم ہوگیا ‘میں نے اس سستی سی دوا کو اتنا فائدہ مند پایا کہ بیان نہیں کرسکتی‘ یوں سمجھیں میرا دس پندرہ سال پرانا مرض ختم ہوگیا۔ اب مجھے پیشاب کی کوئی تکلیف نہیں۔ یقین کریں میں نے صرف آدھی ڈبی استعمال کی تھی اس سے پہلے بہت مہنگی ادویات استعمال کرچکی ہوں مگر افاقہ نہ ہوا تھا۔ ’’گردے فیل شفاء‘‘ واقعی لاجواب دوائی ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
کراماتی تیل: کراماتی تیل واقعی کراماتی تیل ہے مجھے جوڑوں کا درد تھا اور ٹانگیں ہلا نہیں سکتی تھی‘اس کو لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کیا۔ مجھے اس سے بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔
ڈیپریشن کورس: میرا خیال ہے ڈیپریشن ختم کرنے کیلئے اس کے علاوہ دنیا میں اور کوئی دوائی نہیں ‘میں نے اس کی ابھی چند خوراکیں ہی استعمال کی تھیں کہ مجھے لگا جیسے میرے جسم کے پٹھے ادھر اُدھر بکھرے ہوئے تھے اور اب اپنی جگہ پر درست ہوکر سیدھے ہورہے ہیں۔ مجھے بہت سکون اور اطمینان حاصل ہوا ہے۔ آج کل میں یہی دوائی استعمال کررہی ہوں ۔
سچا منجن: سچا منجن کے استعمال سے دانتوں کی تمام تکالیف سے نجات مل گئی ہے۔(مسز فرحت یاسمین، ملتان)
چہرہ انتہائی خراب!ان ادویات سے کرم ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سب سے پہلے آپ سے مل کر مجھے بہت اچھا لگا میں نے اللہ سے دعا کی تھی اللہ میں اپنے جانے اور انجانے سب گناہوں سے سچی توبہ کرتی ہوں مجھے ایک بار حضرت حکیم صاحب سے ملوادیں اور اللہ نے میری سن لی بذریعہ فون ٹائم لیا اور آپ سے ملاقات ہوئی۔میں نے اپنا مسئلہ آپ سے بیان کیا۔ مسئلہ یہ تھا کہ میرا چہرہ خراب تھا اس پر نشانات اور کچھ چھائیاں تھیں۔ ہوا یوں تھا کہ 2007 میں میں نے اپنے چہرے پر ایک کریم لگائی تھی جس کی وجہ سے میرے چہرے پر الرجی ہوگئی سارا چہرہ سرخ ہو گیا بہت علاج کروایا لاہور کا کوئی ڈاکٹر نہیں چھوڑا اتنی کریمیں لگائیں اور ادویات کھائیں کے چہرہ مزید خراب ہوگیا۔ چولہے کے پاس جائوں تو سارا چہرہ سرخ ہو جاتا تھا ایسا لگتا تھا جیسے سارا چہرہ جل گیا ہو مجھے جلن بہت ہوتی تھی ۔ گھر سے باہر جاتی تو دھوپ کی وجہ سے چہرہ جلتا ۔ آپ نے جوہر شفاء مدینہ، خون صفاء اور ہیپاٹائٹس نجات سیرپ تجویز کیا میں نے مسلسل سات ماہ آپ کی ادویات کا استعمال کیاجس سے مجھے 90% فرق پڑ گیا ہے۔ (پوشیدہ، لاہور)
دو ماہ یہ کھایا‘ بند ٹیوب کھل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!لاکھوں کروڑوں دعائیں آپ کے لیے اللہ پاک آپ کی نسلوں میں ایمان اور خوشیاں نصیب کرے۔ پہلی دفعہ میں نے آپ کو خط لکھا ۔ میں ایک بار خود بھی تین سال پہلے آپ کے دواخانے آئی تھی۔ میں سعودی عرب ریاض میں رہتی ہوں۔ میری شادی کو دس سال ہوگئے لیکن اولاد نہیں تھی۔ ٹیسٹ کروائے تو پتہ چلا کہ ٹیوب بند ہے ۔ سعودیہ میں کافی ادویات کا استعمال کیا لیکن فائدہ نہ ہوا۔ پھر پاکستان میں آپ سے ملاقات ہوئی تو آپ نے ’’ستر شفائیں اور جوہر شفائے مدینہ‘‘ادویات کا استعمال کرنے کا کہا۔ میں نے تقریباً دو ماہ استعمال کیں اور ٹیسٹ کروایا تو ٹیسٹ بالکل ٹھیک تھا‘ٹیوب کھل چکی تھیں۔ الحمدللہ۔(ر۔ب، ریاض سعودی عرب)
گلے میں درد یا گھٹنے خراب یہ کھائیے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتیں نازل کرے۔چند ماہ قبل یکدم رات کو میرے بازو میں شدید درد تھا ‘اس قدر درد کہ میرے آنسو نکل رہے تھے‘ میں نے ’’ستر شفائیں‘‘ تھوڑی سی منہ میںرکھ لی ‘مجھے نیند آگئی اور صبح تک میں ٹھیک تھی۔اگر گلے میں درد ہوتو ’’ستر شفائیں‘‘ سے آرام آجاتا ہے میرے گھٹنوں میں بھی مسئلہ تھا ’’ستر شفائیں‘‘ کے ساتھ روحانی پھکی کا استعمال کیا جس سے گھٹنوں کا درد جاتا رہا۔ اس کے علاوہ ہمارے گھر میں ’’مرہم سکون‘‘ اور عبقری کا شہد ہر وقت موجود رہتا ہے۔ زخم ٹھیک نہ ہورہا ہوتو ’’مرہم سکون‘‘ لگانے سے زخم ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اگر جلے پر فوری مرہم لگائی جائے تو آبلے وغیرہ نہیں پڑتے اور داغ بھی نہیں پڑتا۔(بشریٰ خالد، لاہور)
پوشیدہ امراض میں مبتلا نوجوانوں کے نام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں تقریباً دس سال سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا۔پوشیدہ امراض کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار بنتا جارہا تھا۔ انگریزی ادویات کا بھی استعمال کثرت سے کیا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔ پھر عبقری رسالہ نظر سے گزر اس کا مطالعہ کیا اس میں ستر شفائیں اور نوجوان شفاء دوائی کے بارے پڑھا اور فوری بذریعہ ڈاک منگوا کر اس کا استعمال شروع کیا تقریباً دو ماہ کے استعمال سے ہی واضح فرق محسوس ہوا۔(قاری محمد کلیم خان، فرمان آباد)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 497 reviews.