Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیٹے کی زندگی سے مایوس!عبقری پڑھا دوا منگوائی! نئی زندگی مل گئی!

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

ستر شفائیں کے استعمال سے بیٹا کو تندرستی ملی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم تمام گھر والےعبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ میرا بیٹا ایک موذی بیماری میں مبتلا تھا وہ بیماری یہ تھی کہ میرے بچے کا خون اچانک ختم ہوتا تھا میں بچے کو لیکراسلام آباد کے بڑے ہسپتال میں لے کر گیا‘ وہاں ڈاکٹروں نے بچے کو خون لگایا اور ٹیسٹ وغیرہ کیے لیکن بیماری کی تشخیص نہیں ہوسکی‘ اس کے بعد میں بیٹے کو سی ایم ایچ لے گیا‘ وہاں تقریباً دو سال تک میرا بچہ زیر علاج رہا لیکن بیماری کی سمجھ ان کو بھی نہیں آئی پھر میں بیٹے کو کراچی آغا خان ہسپتال لے گیا وہاں پر ڈاکٹروں نے بہت کوشش کے بعد بیماری کی تشخیص کی لیکن علاج ان کے پاس نہیں تھا ۔ بیماری یہ تھی کہ خون پھیپھڑوں میں رہتا تھا۔ قصہ مختصر ہم دونوں میاں بیوی بالکل مایوس ہوگئے تھے۔ ہمارے گھر میں عبقری کا ایک رسالہ پڑا ہوا تھا اس میں ’’ستر شفائیں‘‘ جو دوائی ہے اس کے بڑے فائدے لکھے ہوئے تھے‘ ہم نے اسی وقت منگوا کر بیٹے کو شروع کروائی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے چند دن میں بچے میں فرق نظر آنا شروع ہوا الحمدللہ اب تقریباً دو سال گزر گئے ہیں بچہ 80% ٹھیک ہے اور دوائی زیر استعمال ہے ۔اب اگر بخار ہو بھی جائے تو خون لگوانے کی نوبت نہیں آتی۔(مولوی ابو زکریا، اسلام آباد)
ٹینشن‘ ڈیپریشن‘ ایگزائٹی چند گولیوں سے یقینی ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے اور اللہ پاک آپ کے درجات بلند فرمائیں ۔آمین! دو مہینے پہلے میں نے آپ کو خط لکھا تھا ڈیپریشن کی بیماری کے بارے میں آپ نے ’’روشن دماغ ٹانک‘‘ دوائی استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے مسلسل تین ڈبیاں دوائی کی استعمال کیں الحمدللہ! مجھے بہت ہی فائدہ ہوا ہے۔(محمد ماجد، خیر پور)
ٹائیفائیڈ ختم کرنے کا اصل راز تو یہ ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ میں کافی عرصہ سے ٹائیفائیڈ بخار میں مبتلا تھا۔ کافی ادویات کا استعمال کیا لیکن فرق نہیں پڑا۔ پھر میرے ایک دوست نے مجھے عبقری رسالہ دیا اور کہا کہ اس کا مطالعہ کرو میں نے اس کا مطالعہ کیا اور آپ کوخط لکھ کر اپنی بیماری کے متعلق آگاہ کیا۔ آپ نے مجھے روحانی پھکی، ٹھنڈی مراد اور جوہر شفاء مدینہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جو میں نے بذریعہ ڈاک منگوائی اور کھانا شروع کی الحمد اللہ ایک ماہ دوائی کھانے سے میرا سالوں کا ٹائیفائیڈ بخار جاتا رہا۔ واقعی عبقری دواخانے کی ادویات میں شفاء ہی شفاء ہے۔ (خلیل الدین، حیدر آباد)
معدہ و جوڑوں کے درد سے نجات پائیے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے کہ مزاج گرامی بخیر و عافیت ہوں گے۔ میں عرصہ دراز سے معدہ اور جوڑوں کے درد جیسی بیماریوں میں مبتلا تھا۔ انگریزی ادویات کا استعمال کثرت سے کرنے سے معدہ اور زیادہ خراب ہوگیا۔ میں کافی پریشان تھا پھر میرے محلے دار نے عبقری دواخانے کے بارے میں بتایا کہ ان سے رابطہ کروں ان شاء اللہ ان کی ادویات میں شفاء ہے‘ میں نے عبقری دواخانہ فون کیا اور اپنی بیماری کے متعلق بتایا تو آپ کے اسسٹنٹ صاحب نے ’’اصلاح معدہ وجگر پیکیج‘‘ اور’’ کمر درد جوڑوں کا درد کورس‘‘ تجویز کیا میں نے اسی وقت منگوایا اور استعمال شروع کیا ‘تقریباً ابھی دوسرا کورس مکمل ہونے کو تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے شفاء دیدی اور مجھے جوڑوں اور معدہ کی بیماریوں سے نجات مل گئی۔ (عبداللہ،باجوڑ)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 498 reviews.