Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہمارے بڑوں کے لازوال ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ کی آپ پر رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین! عبقری ٹوٹکوں کے بارے میں پڑھا‘ بہت خوشی ہوئی‘ دور جدید کے چھوٹے بڑے مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کا اضافہ بہت ضروری‘ گھروں میں چھوٹے بڑے حادثات یا مسائل جب سامنے آئیں تو ذہن میں سب سےپہلا خیال یہی آتا ہے کہ اس کا یا اس مسئلے کا کوئی آسان ٹوٹکہ ہے۔ گھر میں خاتون سب سے نمایاں حیثیت کی حامل ہوتی ہے کہ جسے اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح بروئے کار لاتے ہوئے گھر کو زیادہ آرام دہ اور پرسکون بنانا ہوتا ہے۔میرے دادکے اور نانکے میں ہر بات پر ٹوٹکے ڈھونڈے جاتے ہیں جن میں سے جو یاد ہیں وہ حاضر ہیں۔
دودھ فوراً نہ ابلے:(1)اگر آپ چاہیں کہ دودھ فوری نہ ابلے تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ دودھ کو ابالتے وقت برتن میں ایک چمچ بھی رکھ دیا کریں۔(2)دوسرا طریقہ یہ ہے کہ دودھ والی ہنڈیا کے اوپر والے حصہ پر مکھن یا دودھ لگا دیا کریں دودھ میں جلد ابالا نہیں آئے گا۔
ہنڈیا میں آلو نہ گھلیں:اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہنڈیا پکاتے وقت تمام آلو شوربے میں گھل جاتے ہیں ان کو گھلنے سے بچانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آلو چھیل کر اور کاٹ کر ان کے اوپر نمک چھڑک کر رکھ دیا جائے اور پندرہ منٹ کے بعد انہیں خوب اچھی طرح دھوکر ہنڈیا میں ڈال دیا جائے تو یہ پھر ہنڈیا میں گھلیں گے نہیں۔
نکسیر روکنے کے لیے:(1)سوکھی مٹی پر تھوڑا پانی ڈال کر اس کی خوشبو سونگھنے سے نکسیر بند ہو جاتی ہے۔(2)آملے کھانے سے بھی نکسیر بند ہو جاتی ہے۔
تھرماس کی بدبو دور کرنا:تھرماس اگر کافی دیر تک بند رہے تو اس میں گیس پیدا ہو جاتی ہے اس کے لیے تھرماس کو نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر دھوئیں تو بدبو دور ہو جائے گی۔
سبز مرچیںزیادہ دن رکھنا:اگر سبز مرچیں، سبز دھنیا اور پودینہ وغیرہ پر لیموں کا پانی چھڑک کرشاپر بیگ میں اچھی طرح بند کرکے فریج میں رکھ دیں تو کئی دن تک ان کی تازگی برقرار رہتی ہے۔
انڈوں کو محفوظ رکھنے کیلئے:انڈوں کو اگر پسے ہوئے نمک میں رکھ دیا جائے تو دیر تک محفوظ رہتے ہیں۔
برتن شیشے کے چٹخنے سے بچانا:شیشے کے گلاس ایک دوسرے میں اٹکانے سے پھنس جاتے ہیں اور الگ کرتے ہوئے دونوں گلاس ہی ٹوٹ جاتے ہیں اس کے لیے نچلے گلاس کو گرم پانی میں رکھیں تو کچھ دیر بعد یہ برتن چٹخنے یا ٹوٹنے کی بجائے صحیح و سالم باہر نکل آئیں گے اور یوں نقصان نہیں ہوگا۔
مرچوں کی جلن دور کرنا:عام طور پر سبز مرچوں کو پیسنے سے ہاتھوں پر جلن ہو جاتی ہے اس طرح یہ مرچیں جسم کے کسی دوسرے حصے پر بھی جلن پیدا کرسکتی ہیں یہ ختم کرنے کیلئے ہاتھ آٹے یا بیسن سے دھوکر سرسوں کا تیل لگائیں جلن دور ہو جائے گی۔
خشک کریم ٹھیک کرنا:اگر چہرے پر لگانے والی کوئی کریم خشک ہو جائے تو اس میں مناسب مقدار میں عرق گلاب ملادیں کریم دوبارہ قابل استعمال ہو جائے گی۔
چاشنی صاف کرنا:اگر زردہ کیلئے یا کسی دوسری چیز کیلئے چاشنی تیار کی جاتی ہے اور ناقص چینی ہونے کی وجہ سے میل اوپر آجاتا ہے تو دودھ کا چھینٹا دیں اور میل اتار لیں۔
اگر کپڑوں کا رنگ کچا ہوتو:اگر کپڑوں کا رنگ کچا ہوتو کڑاہی میں گرم پانی میں نمک اور پھٹکری ملا کر خوب ہلالیں کپڑے کو اس پانی میں خوب کسی ڈنڈے سے الٹیں پلٹیں رنگ پکا ہو جائے گا آئندہ دھونے سے نہیں اترے گا۔
پائوں میں کوئی سوئی کانٹا یا شیشہ چبھ جائے: پائوں میں کوئی سوئی کانٹا شیشہ چبھ جائے تو چونا لگائیں اور چونے کی تہ موٹی ہونی چاہیے اگلے دن چبھی ہوئی چیز نظر آجائیگی۔
پنیر کو زیادہ دیر تک رکھنے کا طریقہ:پنیر کو سرکہ میں تر کرکے رکھنے سے کافی عرصہ تک رکھا جاسکتا ہے لیکن ایسے تر پنیر کو کپڑے میں لپیٹ کر رکھنا چاہیے۔چھری سے ہاتھ کٹ جائے تو:کوئی چیز کاٹتے وقت اگر چھری سے ہاتھ کٹ جائے تو شہدکو ململ کے کپڑے پر لگا کرزخم پر لپیٹ لینے سے زخم جلدی بھر جاتا ہے۔(رشیدہ خانم‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 525 reviews.