Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لوگ مردہ کہتے‘ یہ دوا کھائی پھر سے زندہ ہوگئی

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

انگریزی ادویات کے استعمال سے معدہ بھی جواب دے رہا تھا۔ خون کی کمی اور ریڈ سیل نہیں بنتے تھے

اب کھانا ہضم اور خوب بھوک لگتی ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی دے ‘آپ کے رزق میں اضافہ کرے اور آپ کا سایہ ہم پر ہمیشہ قائم رکھے۔ چند ماہ سے میں معدے کے امراض میں مبتلا تھا‘ کھانا ٹھیک طریقہ سے ہضم نہیں ہوتا تھا‘ بھوک نہ لگتی تھی جس کی وجہ سے جسم میں دردرہتا تھا۔ آپ کو بذریعہ خط اس بارے آگاہ کیا تو آپ نے جوابی لفافہ میں ’’ہاضم خاص، ٹھنڈی مراد اور اکسیر البدن‘‘ کے استعمال کا مشورہ دیا۔ میں نے فوراً منگوا کر ان کا استعمال شروع کیا‘ تقریباً ڈیڑھ ماہ کے استعمال سے مجھے کافی فرق محسوس ہوا اب کھانا ہاضم ہو جاتا اور بھوک بھی خوب لگتی ہے۔ (محمد ناصر،ٹبہ سلطان پور)
عبقری دواخانے نے پھر سے زندہ کردیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ کریم آپ کو اور آپ کی نسلوں کو آباد و شاد رکھے۔ آمین۔میرے چار بچے پیدا ہوئے بڑے آپریشن کے ساتھ سب سے چھوٹی بیٹی پیدا ہوتے ہی فوت ہوگئی اس کےبعدمیرے رحم میں رسولیاں ہوگئیں جس کی وجہ سے بچہ دانی کو نکالنا پڑا۔ اس وجہ سے جسم میں بہت کمزوری ہوگئی اور سردی لگتی تھی ۔ سردیاں شروع ہوتے ہی جرابیں جرسی چادر اُوڑھ کر بھی سردی لگتی رہتی تھی۔پر جب سے عبقری دواخانہ کی دوائی ’’ستر شفائیں‘‘ استعمال کرنا شروع کی ہے اب ایک جرسی سے ہی کام چل جاتا ہے میری بہنیں کہتی ہیں آپ کو عبقری والوں نے پھر سے زندہ کردیا ہے اللہ کریم کاجتنا بھی شکر کروں کم ہے اللہ کریم آپ کو بہت بہت عزت اور بلند مرتبہ دے آمین ثم آمین۔ (افشاں قیصر،لاہور)
اب مطمئن زندگی گزار رہا ہوں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے دو تین ماہ پہلے آپ کو خط کے ذریعے اپنی شادی کے بارے میں بتایا تھا کہ میری شادی ہوگئی ہے پر میں ازدواجی حقوق درست طریقے سے سرانجام نہیں دے پا رہا اوردیگر مسائل کے متعلق آپ کو تفصیلی لکھا تھا آپ نے مجھے ان تمام بیماریوں کیلئے ’’اصلاح معدہ و جگر پیکیج‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا اور فرمایا تھا کہ تین سے پانچ کورس استعمال کریں۔ اللہ آپ کا بھلا کرے حکیم صاحب اور آپ کی نسلوں کو آباد رکھے مجھے اس کا بہت فائدہ ہورہا ہے۔(محمد علی خان،فتح جھنگ)
بے شمار مسائل دو ادویات سے بالکل ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری طبیعت تین سال سے بہت خراب تھی کبھی کچھ مسئلہ ہو جاتا کبھی کچھ ہو جاتا تھا سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ بہت کمزوری تھی۔ ہڈیوں میں درد رہتا، دماغی کمزوری بہت زیادہ تھی۔ سانس پھول جاتا دل کی دھڑکن بہت تیز ہو جاتی تھی آنکھوں کے آگے اندھیرا آنے لگتا تھا۔ بلڈپریشر بھی تھا ہاتھ، پائوں اور ٹانگیں کمزوری سے مسلسل کانپتی رہتی تھیں۔ میں کوئی کام ٹھیک سے نہیں کرسکتی تھی ۔ ڈاکٹرز سے مشورہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ آئرن، کیلشیم کی کمی ہے۔ اس کے علاوہ معدے میں بہت زیادہ جلن ہوتی تھی کچھ بھی کھانے کو دل نہیں کرتا۔ بھوک لگتی ہے لیکن کھانا کھانے کو دل نہیں کرتا۔ ہر وقت ذہنی دبائو اور گھبراہٹ ٹینشن ہوتی رہتی ہے۔ آپ کے مشورے سے میں نے عبقری دواخانے کی اکسیر البدن اور ہاضم خاص دوا استعمال کرنا شروع کی الحمدللہ اس سے مجھے بہت فرق محسوس ہوا ہے۔(عدیلہ زیب النساء، چکوال)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 531 reviews.