Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کوئلے کا بیوپاری ہیرے جیسے ہوٹل کا مالک (درس روحانیت وامن)

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

اقتباس:18 رمضان المبارک درس ‘ 2017ء
لاہورمیں فلیٹیز ہوٹل ہے‘ اس کامالک انگریز تھااور اس کا نام سر فلیٹیز تھا اور اس کے نام پر ہی ہوٹل تھا۔‘پاکستان بننے کے بعد جب وہ یہاں سے جانے لگا تو اس کو ایک بندہ کوئلہ سپلائی کرتا تھا‘ آج سے پچیس تیس سال پہلے لاہور میں شدید سردی ہوتی تھی‘ اب تقریباً سارا سال ہی لاہور کاموسم گرم ہوتا ہے سوائے ایک ڈیڑھ ماہ کے۔ اس دور میں لاہور کی سردی مشہور تھی‘ تو جب سر فلیٹیزجانے واپس انگلستان جانے لگا تو ایک کوئلہ سپلائی کرنے والے کو یہ ہوٹل اونے پونے داموں بیچ گیا‘ اور ایک کوئلہ سپلائی کرنے والا بیٹھے بٹھائے انٹرنیشنل معیار کے ہوٹل کامالک بن گیا۔ ہم بات کررہے تھے چوہدری ضامن داس کی‘ وہ مزید کہنے لگا کہ رات کو سوتے ہوئے بھی اگر میری ٹوپی اتر جاتی ہےتو میں نیند میں ہی ٹوپی پہن لیتا ہوں‘ اسی ٹوپی کے پہننے سے مجھےوقار‘ عزت‘ دولت‘ شہر ت ملی ہے۔قارئین!آپ مجھے ایک چیز بتائیں۔ہمارے ملک میں جتنے بھی باوردی افسران و ملازمین ہیں ان کیلئے ٹوپی لازم ہے‘ جسے ہم ’’کیپ‘‘ بھی کہتے ہیں۔ جب تسبیح خانہ میں جمعہ کی نماز نہیں ہوتی تھی تو میں اپنے بچوں کے ہمراہ باہر مین روڈ پر موجود مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے جاتا تھا۔ ہمارے ہاں ساتھ چرچ ہے۔میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد واپس آرہا تھا تو دیکھا کہ چرچ سے خواتین جنہیں نن زائی کہا جاتا ہے اور وہ خاتون پادری کا حصہ ہیں‘ وہ کہیں جارہی تھیں‘ ان کے سر ڈھکے ہوئے‘ ڈھیلے ڈھالے مکمل باپردہ‘ باحیاء لباس۔میں نے اپنے بچوں کو کہا‘ ان خواتین دیکھو‘ ان کے سر ڈھکے ہوئے‘ باحیاء لباس ہے‘ لباس سے شرافت ٹپک رہی ہے۔ کوئی بھی مذہب ہو ‘ اس میں سر ڈھانپنا ضروری ہے۔اردو بازار میں ہمارے ایک جاننے والے تاجر ہیںوہ تاجر میرے پاس آئے۔ان سے تعلق ہے،تھوڑا ساآنا جانا ہے شروع ہوا۔میں جاتا رہتا ہوں،میں نے ایک دفعہ ان سے پوچھا!آپ ننگے سر نہیں رہتے ۔آپ کا سر ڈھکا ہواہوتا ہے۔کہنے لگے کہ یرے والد صاحب کے ایک مرشد تھے جو کہ نقشبندی سلسلے کے بڑے تھے۔باکمال درویش اور شاہی آدمی تھے۔ شاہی لباس پہنتے اور شاہانہ زندگی گزارتے۔ میرے والد صاحب کا ان کے ہاںآنا جانا تھاتو میرے والد صاحب کو ایک دفعہ انہوںنےفرمایا:پروفیسر صاحب!ننگے سر نہ رہا کریں، اللہ کی رحمت آسمان سے اترتی ہے اور جس کے سر پہ کشکول ہوتا ہے نا وہ بھر جاتا ہے۔ٹوپی کشکول ‘ پگڑی کشکول اورپگڑی کی مثال بڑوں سے ملتی ہےاور ٹوپی والے سر کو رب مالداری ،عزت،رحمت ،برکت،صحت ،عافیت،عطا،ساری نعمتیں عطا فرماتے ہیں۔فرمایا: بغیر ٹوپی کے نہ رہا کرو۔کہہ رہے میرے والد صاحب نے وہ بات پلے باندھ لی۔آج وہ بات ہمارے پاس ہےاور ہمیں اس کا پتہ ہےکہ ننگے سر رہنے سےبرکتیں سر پہ نہیں آتیں بلکہ ننگے سر رہنے سےسر سے برکتیں ہٹ کےدور چلی جاتی ہیں اور رحمتیں دور ہوتی ہیں۔

 برکت گھر سے دھکے دیکر ہم نے خود نکالی ہے!

اس تاجر نے پھرعجیب بات کہی‘ کہنے لگے: یہ بتائو پہلے گھر میں ایک کماتا تھا‘ سارا گھرکھاتا تھا۔آج سارے کماتے ہیںسارے کھاتے ہیں ، مگرگھر میںبرکت نہیں ہے ،برکت ہم نے گھر سے دھکے دے کے نکالی ہے‘ اس کے نکالنے میں جہاںدیگر عوامل ہیں وہی ان میں سے ایک ننگے سر رہنا بھی ہے۔ حدیث میں آتا ہےجب مرغ بانگ دیتا ہے،ایک رحمت کا دروازہ کھلتا ہو ادیکھتا ہے ،اس وقت جودعا مانگو قبول ہوتی ہے،اوپر سے رحمت بھی اترتی ہے۔اوپر سے زحمت یعنی عذا ب بھی اترتا ہے ۔جو رحمت کو متوجہ کر لے جو رحمت کی فکر کر لے وہ رحمت اس کے ساتھ آجاتی ہےاور رحمت اس کی طرف متوجہ ہو کراس کو رنگ دیتی ہے۔اس کے مسائل حل ہوجاتے ہیںاور اس کو زندگی کی خیریں، برکات، عزتیں، عافیتیں ،عطائیں اور راحتیں مل جاتی ہیں،چاہے وہ عورت ہو یا مرد ہو۔سر ڈھانپنا کشکول ہےجس میں برکت اور رحمت متوجہ ہو جاتی ہے۔یہ کشکول ہے۔عورت کا دوپٹہ یا اس کا سکاف اورمرد کی ٹوپی یا اس کی پگڑی ۔
ایک اور واقعہ سنیے ۔ہمارے والدصاحب رحمۃ اللہ علیہ کی دکان کے ساتھ چند دکانیں چھوڑ کرایک صاحب کی سرائے بھی تھی اور ہوٹل بھی تھا ۔اس کے دودھ کی بالائی بہت مشہور تھی۔ ہوٹل میں بڑا پتیلا ہوتا تھا ۔سارا دن دھیمی آنچ پہ دودھ چڑھا رہتا تھا۔ اس سے نکال نکال کے وہ چائے بناتا تھا‘اوپر بالائی لال بہترین اور دلنشیں بالائی ہوتی تھی۔ میں اس سے بالائی لینے جاتا تھا۔سرائے میں چارپائیاںفی کس کے حساب سے ہوتی تھیںپانچ روپے فی رات کے ،دس روپے ،دو روپے ،تین روپے۔ وہ اسی دنیا میں رنگا ہوا تھا۔ میں وہاں ملائی لے رہاتھا۔(جاری ہے)

انوکھے روحانی وظائف اور راز ولایت پانے کیلئےخطباتِ عبقری کا مطالعہ کریں

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 848 reviews.