Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خوبصورت‘ حسین اوردلکش بننا چاہتے ہیں آئیے بھنڈی کھائیں

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

(نیہا بتول‘لاہور)

بھنڈی! موسم گرما کی سوغات
بھنڈی گرم اور خشک موسم میں اگائی جانے والی سبزی ہے، اس میں فائبر کا خزانہ چھپا ہوا ہوتا ہے اس لیے یہ دیگر کئی جسمانی بیماریوں کے ساتھ دل کے عارضے سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ بھنڈی مندرجہ ذیل بیماریوں میں شفا بخش ثابت ہوئی ہے۔
مختلف امراض میں فائدہ مند:فائبر کی موجودگی کی وجہ سے یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی اور پیٹ کے جملہ امراض جیسے کہ گیس، قبض، مروڑ وغیرہ سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔اپنی اسی اہم خوبی کی بدولت ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھنڈی فائدہ مند غذا ہے کیوں کہ فائبر ذیابیطس سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔بھنڈی میں پایا جانے والا کانٹیننٹ حاملہ عورتوں کیلئے فائدہ مند ہے اس کی وجہ سے شکم مادر میں مضبوطی اور طاقت پیدا ہوتی ہے جو کہ بچے کی صحت کے لیے ضروری سمجھی جاتی ہے۔بھنڈی میں پایا جانے والا اہم وٹامن خون کی گٹھلیاں بننے سے روکتا ہے اور شریانوں میں خون کو جمنے نہیں دیتا اس کے علاوہ یہ جسم میں موجود ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بھی اہم جانا جاتا ہے۔استھما (سانس لینے میں دشواری) کے مرض میں بھنڈی کا استعمال نہایت کارگر ثابت ہوتا ہے۔بھنڈی میں قدرتی طور پر پانی پایا جاتا ہے اس لیے اس کے باقاعدہ استعمال سے قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔یہ جلد کو سورج کی تمازت اور تپش سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔کہا جاتا ہے کہ زیادہ تر بیماریوں کا آغاز بڑی آنت سے ہی ہوتا ہے اپنی غذا میں بھنڈی کو ضرور شامل رکھیں جو کہ بڑی آنت کے کینسر سے بچاتی ہے۔بھنڈی پکا کر کھائی جائے اس کی وجہ سے موٹاپے سے دور رہا جا سکتا ہے۔ بھنڈی میں پائے جانے والے قدرتی اجزا جسم میں فالتو چربی کو کنٹرول میں رکھتے ہیں جس کی وجہ سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔بھنڈی کھانے سے کولیسٹرول لیول مناسب رہتا ہے جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
بھنڈی کے استعمال سے جلد خوبصورت ہو جاتی ہے
اس میں پایا جانے والا ڈائٹری فائبر جلد کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے اس کے علاوہ یہ میٹابولزم کو مضبوط رکھنے اور نظام ہاضمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی اہم جانا جاتا ہے اس لیے اگر نظام ہاضمہ بہترین ہو گا تو اس کے مثبت اثرات خوبصورت اور صحت مند جلد کے طور پر سامنے آئیں گے۔
بھنڈی میں موجود وٹامن سی جلد کو جوان، تروتازہ اور کھینچی ہوئی رکھنے میں مدد دیتا ہے یہ جسم کے خراب ٹشوز کی مرمت کا کام بھی انجام دیتا ہے جس کی وجہ سے چہرہ کی جلد اور زیادہ نرم و ملائم اور صحت مند ہو جاتی ہے۔بھنڈی کو اپنی ڈائیٹ کا حصہ بنانے سے جلد پر خاطر خواہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے داغ دھبے اور نشانات ختم ہو جاتے ہیں اور جلد کے مردہ خلیات کو ختم کر کے نئے خلیات کی تشکیل کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ جو کہ ظاہر ہے جلد کے لیے سود مند ہے۔
بھنڈی بالوں کے لیے کس طرح فائدہ مند ہے
اگر آپ اپنے بالوں کے ٹوٹنے اور گرنے سے پریشان ہیں تب اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے بھنڈی کا استعمال کرنا سودمند ثابت ہو گا۔ کچھ بھنڈیوں کو پانی میں اچھی طرح ابال لیںپانی کو چھان کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیںاب نارمل طریقے سے شیمپو کرنے کے بعد اس پانی سے بالوں کو دھو لیں۔بالوں میں کنڈیشنر کے طور پر بھی ابلی ہوئی بھنڈی کو استعمال کیا جا سکتا ہے اس پانی کا مساج کر کے صاف پانی سے بال دھو لیں۔خشک اور کھردری جلد اور بالوں کے لیے بھی بھنڈی جادوئی کام کرتی ہے۔ اس سے بال نہ صرف نرم و ملائم ہو جاتے ہیں بلکہ اس سے بالوں کی عمر میں بھی اضافہ ہونے لگتا ہے۔بھنڈی بالوں میں پیدا ہونے والی خشکی کو بھی دور کرتی ہے۔ان تمام افادیت کے علاوہ بھنڈی اور بھی مندرجہ ذیل فوائد پہنچاتی ہے۔مدافعتی نظام کی مضبوطی۔ بصارت کی مضبوطی اور تیزی۔وزن کم کرنے میں معاون۔ قبض دور کرنے میں اہم کردار۔اینیمیاسے دور رکھتی ہے۔ ذیابیطس سے بچاتی ہے۔بھنڈی خریدتے وقت چند باتوں کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔ہمیشہ سائز میں چھوٹی بھنڈی خریدیں کیوں کہ بڑے سائز کی بھنڈی کی نسبت چھوٹی بھنڈی ذائقہ اور افادیت کے اعتبار سے بہتر ہوتی ہے۔بھنڈی کا رنگ ہمیشہ کھلتا ہوا ہرا ہی ہونا چاہیے۔بھنڈی چھوٹی اور نرم استعمال کرنی چاہیےلمبی بھنڈی نہ صرف اوپری سطح پر سے سخت ہوتی ہے بلکہ اس کے بیج بھی موٹے اور سخت ہو چکے ہوتے ہیں اس لیے یہ آسانی سے پکانے کے دوران گلتی نہیں ہے۔ بھنڈی پکانے کے اہم ٹپس:پکانے سے پہلے اسے کھلے پانی میں اچھی طرح دھو لیں دھونےکے بعد اسے صاف تولیے کی مدد سے خشک کر لیں۔ ایسا پکانے سے اگر ایک دن پہلے کر لیا جائے تو بھنڈی زیادہ ذائقہ وار تیار ہو گی بھنڈی کو دھو کر خشک کرنے کے بعد ایئر ٹائٹ زپ بیگ میں ڈال کر فرج میں رکھ دیں اور اگلے دن پکائیں۔بھنڈی کی کوئی بھی ریسپی تیار کرنے سے پہلے اسے تیل میں اچھی طرح اس طریقے سے فرائی کریں کہ اس کی رنگت خراب نہ ہو اور لیس بھی ختم ہو جائے۔بھنڈی پکانے سے پہلے اسے سرکہ یا لیموں کے رس میں کچھ دیر کے لیے رکھ دیا جائے تو اس کی رنگت خراب نہیں ہو گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 905 reviews.