Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جنات کا پیدائشی دوست (علامہ لاہوتی پراسراری) ( قسط نمبر140)

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

جنات جادو اندھے انتقام میں کرتے ہیں
مجھے صحابی بابا کی ایک بات یاد ہے بہت بہت پرانی‘ ایک دفعہ فرمانے لگے: جنات جادو کرتے ہیں تو پھر اپنی طاقت‘ قوت اور اپنے اندھے انتقام کے مطابق کرتے ہیں‘ پھر ان کو جو چیز سنبھالتی ہے وہ حروف مقطعات ہیں‘ حروف مقطعات ہی ان کو سنبھالتے ہیں ان کے جادو کا حل کرتے ہیں‘ پھر اپنا تجربہ بیان کرنے لگے کہ ایک دفعہ میرے پاس جنات کا ایک ایسا کیس آیا جس میں ان کا ہر بچہ جب بھی پیدا ہوتا تھا اس کے ہاتھ پاؤں مُڑ جاتے تھے‘ آنکھوں سے اندھا‘ کانوں سے بہرا ہوجاتا تھا‘ زبان اس کی گونگی ہوجاتی تھی‘ انہوں نے اس کا بہت علاج کروایا‘ آخر پتہ چلا کہ ایک جن ہے جس نے ان جنات پر جادو کیا ہے اور جادو بھی ایسا کیا ہے کہ وہ چیلنج کرتا ہے میرے اس جادو کااگر کوئی توڑ کرسکتا ہے تو کرکے دکھائے ‘ اس کا ایک دعویٰ تھا اور ایسا دعویٰ تھا کہ جس کو واقعی کوئی نہیں توڑ سکتا تھا‘ کئی لوگوں نے اس پر محنت کی‘ کوشش کی‘ جان ماری‘ اپناپورے کے پورا علم استعمال کیا لیکن اس کا کوئی توڑ کرنہ سکا۔
اندھا پن‘ معذور بچے پیدائشی نہیں جادو تھا
صحابی بابا فرمانے لگے: آخرکار وہ سارا مسئلہ میرے پاس آیا میں نے اس مسئلہ کا حل حروف مقطعات سوچا اور انہیں مقطعات کے یہ نقش عطا کیے۔(یہ نقش ستمبر 2021ء سے عبقری رسالہ میں شائع کیا جائے گا) اسی طرح ترتیب کے ساتھ پہلے الم پھر تمام اسی طرح حروف مقطعات ‘بس وہ جوں جوں نقش پر عمل کرتے گئے ان کے جادو‘ ان کی گرہیں‘ ان کی سختیاں ختم ہوتی گئیں‘ ان کی الجھنیں ان کی مشکلات‘ ان کی ناکامیاں پریشانیاں حتیٰ کہ بچے خودبخود ٹھیک ہونا شروع ہوگئے‘ معلوم ہوا کہ وہ اندھا پن یا معذور ہونا پیدائشی نہیں تھا‘ جادوئی تھا اورجادوئی چیز نے انہیں نعمتوں سے محروم کردیا تھا۔واقعی یہ اس وقت بہت سخت پریشانی ہوتی ہے جب جادوئی چیزیں اپنے پورے جوبن اور طاقت کے ساتھ جنات اور انسان کو متاثر کریں اور انسان جب متاثر ہوتا ہے یا جن متاثر ہوتا ہے عموماً اس کی نظر جادو پر نہیں جاتی اور وہ فوراً اس کا کوئی نہ کوئی علاج کرنا شروع کردیتا ہے اور جب علاج کرتا ہے تو پھر اکثر اس طاقت کے مطابق علاج نہیں ہوتا جس طاقت کے مطابق وہ جادو ہوتا ہے۔
سمندر کی گہرائی میں چلہ
ایک مرتبہ صحابی بابا فرمانے لگے : میں سمندر کے نیچے بیٹھا عمل کررہا تھا کیونکہ پانی کے نیچے بھی جنات بستے ہیں‘ پانی کے اوپر‘ زمین کے نیچے زمین کے اوپر‘ ہواؤں اور فضاؤں میں بھی جنات رہتے ہیں۔ فرمانے لگے: میں عمل کررہا تھا مجھے بہت سخت گرج دار آواز اور ہلچل محسوس ہوئی ‘وہ اتنی سخت تھی کہ اس نے میرے وجود کو بھی ہلا دیا ۔مجھے حیرت ہوئی کہ یہ کیا ہوا؟ اپنے علم کی بنیاد پر جب میں نے دیکھا تو پتہ چلا کہ ایک کالے جادوگر جن نے اپنا جادو سمندر میں آزمایا ہے اور طاقت کا تجربہ کیا ہے‘ حتیٰ کہ وہ اتنا طاقتور جادو تھا کہ سمندر کے اندر پہاڑ بھی ٹکڑے ٹکڑے اور ریزہ ریزہ ہوگئے اور سمندر کے اندر کی مخلوق اور بڑی بڑی مچھلیاں اور جانور بھی ٹکڑے ٹکڑے اور خون میں نہاگئے۔ حیرت ہوئی‘ یہ کیا ہے؟
سارے کالے علم پڑھے مگر ساتھ نہ دیا
اللہ نے مجھے جو علم دیا‘ اس علم کی بنیاد پر میں نے اس کو حاضر کیا وہ جن بندھا ہوا میرے سامنے آیا‘ سخت غصہ کی حالت میں‘ اس کی آنکھوں‘ کانوں‘ منہ سے شعلے نکل رہے تھے۔ غضبناک ہوکر کہنے لگا: آپ کون ہوتےہیں مجھے باندھنے والے؟ میں نے اس سے کہا کہ اگر میں کوئی نہیں ہوتا تو اپنا بندھا ہوا مجھ سے چھڑوالو‘ اس نے بہت کوشش کی‘ اپنے کالے سارے علم پڑھے لیکن کسی علم نے اس کا ساتھ نہ دیا اب وہ مجبور ہوگیا‘ اس کا لہجہ بھی نرم ہوگیا اور وہ کہنے لگا کہ آپ بولیں کیا چاہتے ہیں؟
تم نے یہ جادو کیوں کیا؟
میں نے اس سے کہا کہ تم نے یہ سب جادو کیوں کیا؟ کہنے لگا: میں چالیس سال سے ایک کالے جادو کا چلہ کاٹ رہا تھا‘ یہ ایسا چلہ تھا جو پہاڑوں پر اثر کرتا ہے‘ پانی پر‘ ہواؤں فضاؤں  پر‘ آگ پر‘ جنات پر‘ انسان پر‘ سب پر اثر کرتا ہے۔ یہ میں نے مصر کے جادوگروں سے لیا تھا اور مصر کے جادوگروں نے مجھے یہ عمل سکھایا تھا لیکن شرط یہ تھی کہ چالیس سال اس جادو کو پہلے سیکھنا ہے‘ پھر اس پر عمل کرنا ہے اور اب چالیس سال کے بعد اس کا تجربہ کیا ہےا ور میرا تجربہ کامیاب ہوا ہے‘ میں خوش ہوں لیکن مجھے پتہ نہیں تھا کہ آپ جیسی مجھ سے بھی زیادہ طاقتور ہستی اسی سمندر کے کسی کونے میں بیٹھی اپنا چلہ کررہی ہے۔
میں اس جادو کو پوری دنیا میں پھیلا دوں گا؟
اب اس کا لہجہ نرم تھا‘ اس سے پہلے لہجے میں سختی بھی تھی‘ گستاخی بھی تھی لیکن اب لہجہ بہت ملائم تھا۔ کہنے لگا: آپ ممکن نہیں کہ مجھے چھوڑ دیں؟ میں اس جادو کو پوری دنیا میں پھیلادوں‘ چونکہ بندھا ہوا تھا تو میں نے اس جن سے پوچھا تم کیا پھیلاؤ گے؟۔ کہنے لگا: اس جادو کو‘ پوری دنیا میں ایسا پھیلاؤں گا کہ ہر چیز کو تہس نہس کردوں گا جو چیز میرا حکم نہیں مانے گی‘ اس کو برباد کردوں گا جو چیز میری فرمانبرداری نہیں کرے گی اس کا خاتمہ کردوں گا حتیٰ کہ صفحہ ہستی سے ہی مٹادوں گا۔ تو میں نے پوچھا پھر آخر کیا ہوگا؟
میں پوری دنیا کا حاکم بن جاؤں گا
کہنے لگا: آخر یہ ہوگا کہ میں پوری دنیا کا حاکم بن جاؤں گا اور پوری دنیا کا حکمران بن جاؤں گا‘ پوری دنیا میرے زیرنگیں ہوگی‘ میں جو چاہوں کروں گا ‘تمام بادشاہوں کو مٹادوں گا‘ ہاں اگر میرے زیرتابع ہوکر چلنا چاہیں گے نہیں مٹاؤں گا‘ میرے سامنے آئیں گے تو ختم کردوں گا۔ سمندر کے نیچے میرا اقتدار سمندر کےا وپر میری حکومت‘ زمین کے نیچے میری سلطنت‘ پہاڑوں پر میرا دبدبہ ہوگا‘ جنگلات کو میں سنبھالوں گا‘ میں ایک ہی جگہ بیٹھ کر ساری دنیا کی حکومت کروں گا۔ یہ وہ جادو ہے جو فراعین مصر کے فرعون بھی اسی جادو کو حاصل کرنےکی کوشش کرتے تھے چونکہ وہ انسان تھے اس جادو کو نہ پاسکے‘ اس جادو کی قوت اور طاقت کو صحیح طور پر نہ پہنچ سکے‘ میں اس طاقت اور قوت کو فوراً پہنچ گیا ہوں‘ چالیس سال میرے ایسے گزرے ہیں‘ خاص غذا کھائی ہے‘ میں نے اپنی لذات اور آرام سکون کو چھوڑا ہے‘ اب میں ہوں گا اور یہ جادو ہوگا۔
یہ ساری دنیا کو فنا اور برباد کردے گا
صحابی بابا فرمانے لگے: میں نے جب اس کے عزائم دیکھے یہ ظالم تو ساری دنیا کو فنا اوربرباد کردے گا اور یہ ظالم تو ساری دنیا کو ختم کردے گا اور ساری دنیا کو تہس نہس کردے گا۔ اس کے ارادے ظالمانہ ہیں‘ اس کا مزاج خطرناک ہے‘ فوراً میں نے اسے کہا کہ میں تیرا جادو نہیں چلنے دوں گا۔ وہ غضب ناک ہوگیا کہنے لگا میں کھڑے کھڑے آپ پر ہی جادو کرتا ہوں‘ اچانک اس کا چہرہ سرخ اور آگ کے شعلے بھڑکنے لگے‘ اس کے ہاتھوں اور جسم میں سختی آگئی اور وہ ایک دم چیخنے لگا اور اپنا منتر پڑھنے لگا‘ بہت دیر تک پڑھتا رہا۔ صحابی بابا فرمانے لگے: مجھے احساس ہوگیا تھا کہ اس کا جادو بہت طاقتور ہے اور واقعی اثر رکھنے والا ہے‘ بس پھر فوراً میں نے حروف مقطعات کے عمل کو کرناشروع کیا ۔جو یہی عمل ستمبر 2021ء سے آپ کو دیا جارہا ہے اور آپ خوش قسمت ہیں کہ وہی حروف مقطعات کا عمل آپ کے لیے نہایت ہی باکمال ہے۔
چالیس سال فاقے کاٹ کر چلہ کیا ہے
بس میں نے حروف مقطعات کے عمل کو شروع کیا وہ اپنی طاقت لگا رہا تھا میں اللہ کے کلام سے فیض اور فائدہ لے رہا تھا یعنی حروف مقطعات کو پڑھ رہا تھا حروف مقطعات پڑھتے پڑھتے مجھے احساس ہوا کہ میرے پاس طاقت اور قوت زیادہ ہے اور اس کی طاقت کمزور ہوتی جارہی ہے آخرکار کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ہار گیا۔ کہنے لگا : آپ کے پاس جو طاقت اور کلام ہے میری چالیس کی محنت کو اس نے ختم کردیا ہے‘ میں نے چالیس سال پہاڑوں پر محنت کی‘ جنگلات پر محنت کی‘ فضاؤں پر محنت کی‘ ہواؤں میں چلے‘ پانی کے اندر چلے‘ اپنی ہڈیاں خشک کردیں‘ اپنے بال اڑا دئیے‘ اپنے جسم کو فاقوں سے ریزہ ریزہ کردیا‘ لیکن میں ناکام ہوگیا اور آپ کامیاب ہوگئے‘ آپ بتائیں آپ نے یہ علم کہاں سے حاصل کیا؟ وہ عاجزی پر آگیا ‘مجھے احساس تھا کہ وہ مکار ہے وہ دراصل میرا علم مجھ سے لینا چاہتا ہے میں نے حروف مقطعات کے عمل سے اس پر زنجیروں کی ایک اور تہہ ڈال دی وہ چیخ پڑا اور چیختے ہوئے کہنے لگا: یہ کیا آپ نے میرے اوپر اور زیادتی کی ہے اس نے اپنے آپ کو نوچنا شروع کیا اور اس کی بے بسی بے کسی ایسی تھی کہ سمندر کی مخلوق بھی ڈر کر دور بھاگ رہی تھی ۔
حروف مقطعات میں طاقت کیا ہے؟کسی کو علم نہیں
صحابی بابا فرمانے لگے: میں نے اس سے کہا تو ظالم ہے اور ظالم کا ساتھ میں کبھی نہیں دوں گا تو جنات پر ظلم کرے گا‘ انسانیت پر ظلم کرے گا‘ بے زبان مخلوق پرظلم کرے گا تو زمین کو چٹیل میدان بنا دے گا تو انسان کےلیے داغ ہے‘ جنات کے لیے دھبہ ہے‘ ایسے جنات ساری عمر قید میں رہیں گےا ور تجھے ساری عمر قید میں رکھوں گا اور انہی زنجیروں میں جکڑا اسی پانی میں رہے گا۔صحابی بابا ٹھنڈی آہ بھر کر فرمانے لگے : لوگوں کو علم ہی نہیں ہے کہ حروف مقطعات میں طاقت کیا ہے آخر وہ علم ہے جو صرف اللہ نے اپنے پاس رکھا‘ اس کا ترجمہ اس کی تفسیر اس کی شفاء اس کا کمال‘ اس کی تاثیر کسی کے پاس نہیں‘ یہ رب نے صرف اور صرف اپنے پاس رکھا ہےاور اللہ نے یہ تاثیر اپنے پاس اس لیے رکھی ہے کہ دکھیارے غم کے مارے بندے‘ مشکلات کے ہارے انسان یا جن جب بھی ان حروف کے ذریعے رب کی کریم طاقت کو پکارے تو رب بندوں کو فوراً اپنی رحمت اور کرم میں لپیٹ لے اور ان کے اوپر اپنی شان کریمی کی چادر چڑھالے۔
کوئی مشکل ہوبس فوراً یہ عمل کیجئے
صحابی بابا فرمانے لگے: میں ہمیشہ مطمئن ہوتا ہوں‘ کوئی بھی آفت ‘کوئی بھی تکلیف‘ کوئی بھی غم اور مشکل میری طرف متوجہ ہو‘ بس فوراً میرا ایک ہی کام ہوتا ہے اور وہ کام ہے میں حروف مقطعات کے وہ عمل( جو آپ لوگوں کو دے رہا ہوں) بس یہی شروع کردیتا ہوں‘ تمام منازل آسان تمام مشکلات حل اور تمام پریشانیاں دور ہوجاتی ہیں اور ناکامیاں ختم ہوتی ہیں‘ جادوگر کا جادو ٹوٹتا ہے‘ جنات کی طاقت چھنتی ہیں‘ مشکلات حل‘ ناکامیاں دور پریشانیاں ختم ہوتی ہیں‘ بندشیں ٹوٹ جاتی ہیں‘ رزق کے دروازے کھلتے ہیں‘ وسعت اور وسیع ہوجاتی ہے‘ شفاء عرشوں سے اتر پڑتی ہے‘ مریض صحت یاب ہوجاتا ہے‘ قیدیوں کی خلاصی ‘قرضوں کی زنجیریں ٹوٹ جاتی ہیں‘ قرض کے پہاڑ ریزہ ریزہ ہوکر رائی کی طرح اڑ جاتے ہیں‘ رزق کی بندش‘ صحت کی بندش ختم ہوجاتی ہے‘ زندگی آسان ہوجاتی ہے‘ خوشیاں خوشحالیاں‘ راحتیں بکھر بکھر کر جھولیاں بھر جاتی ہیں‘ نسلیں شاداں و شادمان ہوجاتی ہیں‘ پریشانیوں کے غم ا ور بادل ڈھل کر بہاریں اور پھول برستےہیں‘ ہوائیں چلتی ہیں‘ ٹھنڈی فضائیں بکھر جاتی ہیں‘ خوشبو میں معطر ہوجاتی ہیں‘ دل کھل اٹھتے ہیں‘ گھٹن ختم ہوجاتی ہے حتیٰ کہ دشمنوں کے وار خطا جاتےہیں‘ اتنے خطا کہ خود ان پر پلٹ جاتے ہیں‘ دشمن بے کنارہ اور بے سہارا ہوجاتے ہیں یہاں تک کہ کوئی شخص حروف مقطعات کو اگر یقین کی طاقت کے ساتھ ان اعمال کو کرتا ہے جو کہ مسلسل آپ کو( ستمبر2021ء سے عبقری رسالہ میں)ملیں گے تو انسان کی قدر بڑھ جاتی ہے‘ معاشرہ میں عزت بڑھ جاتی ہے‘ وقار‘ شان و شوکت اور وسیع ہوجاتی ہے‘ اس کی زندگی میں بہاریں اور خوشیاں آجاتی ہیں اور اس کی زندگی خوشحالیوں اور راحتوں کا مجموعہ بن جاتی ہے۔
مجھے صحابی بابا سے پیار ہے
میں حیرت سے صحابی بابا کی باتیں سن رہا تھا اور صحابی بابا کی باتوں کو دیکھ رہا تھا‘ صحابی بابا کے لہجے میں یقین‘ چہرے پر اطمینان‘ آنکھوں میں عظمت‘ سانسوں میں خوشبو ان کی طبیعت میں اعتماد تھا ‘وہ خوش تھے‘ وہ بہار رکھتے تھے‘ وہ خوشبو رکھتے تھے‘ انہوں نے انسانیت کو دیا ہے‘ انہوں کی عظمتیں اور بہاریں بڑھی ہیں۔ وہ باوقار تھے‘ وہ عظیم ہیں۔ یہی وجہ ہے مجھے صحابی بابا سے پیار ہے‘ میں نے ہمیشہ ان سےمحبت کی‘ ہمیشہ ان کی قدر کی ہے۔صحابی بابا انسانیت کے محسن ‘جنات کے محسن وہ ہیں جنہوں نے بڑی بڑی ہستیوں کی صحبتیں اٹھائی ہیں‘ میں ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہوں‘ میں ان کی صحبت اٹھا رہا ہوں‘ ان سے حاصل کررہا ہوں‘ ان کی زندگی کے تحائف‘ موتی ان سے لے کر آپ تک پہنچا رہا ہوں‘ میری باتوں کو جس نے بھی یقین سے لیا وہ کامیاب ہوگیا اور ہاں یاد رکھنا حروف مقطعات کو کبھی بھی بے یقینی سے نہ لینا ‘یہ قرآن بھی اورقرآن کے راز بھی ہیں‘ یہ عرش کے رازوں میں راز جو فرشوں پر رب نے بکھیردئیے دکھی انسانیت اور مخلوق کے لیے۔میں انسانیت کو پیغام دیتا ہوں جو نقش آپ کوستمبر 2021ء کے عبقری شمارہ میں ملنے والا ہے اس نقش کے کونے کونے کو چومیں‘ اس کے کونے کونے کی قدر دانی کیجئے‘ اس کے ہر ہر حرف کو اعتماد سے لیں‘آپ کی نسلوں کے کام آئے گا۔ خیال کرنا بے قدری نہ کرنا اور جتنا اس نقش کو پھیلائیں گے اتنا آپ کو کمالات ‘ آپ کو فیضان اور برکات زیادہ ملتی چلی جائیں گی اس کی فوٹو کاپی نہیں کروانی۔ (جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 914 reviews.