Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میں مبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا یا سنا واقعہ ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

 

تین سال سے نہ پھل کھایا نہ گوشت!اب تقسیم کرتی نہیں تھکتی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج سے صرف چار سال پہلے میرے گھر کا حال یہ تھا کہ لڑائیاں‘ نحوست‘ رزق میں کمی‘ ہر کام میں پریشانی‘ ہم میاں بیوی کا تو یہ حال تھا کہ ایک دوسرے سے بیزار‘ بات کوئی نہ ہوتی مگر ہفتوں شدید لڑائی رہتی‘ قرض کے نیچے دب گئے جبکہ اس سے پہلے تقریباً آٹھ سال ہمارے گھر میں سکون تھا‘ رزق بے حساب تھا‘ مگر نجانے آہستہ آہستہ کیا ہوا رزق کم ہوتا ہوتا ختم ہوگیا‘ برکت اٹھ گئی‘ گھر سے چین سکون سب چلا گیا‘ قرض دینے والے قرض لینے والے بن گئے‘ بچے اچھے سکولز سے اٹھالیے کیونکہ فیس ادا نہ کرسکتے تھے‘ حتیٰ کہ ایک وقت کھانا کھالیتے تو دوسرے وقت کیلئے پریشان ہوجاتے‘ ہم نے بہت خوشحالی دیکھی تھی‘ سکون دیکھا تھا‘ زندگی کا چین آرام دیکھا تھا اب اچانک تنگدستی اور اتنی زیادہ کہ فاقوں تک نوبت آگئی برداشت نہ ہورہا تھا‘شام کے وقت گھرمیں عجب نحوست کا احساس ہوتاتھا‘ ہر وقت بیمار رہنا شروع ہوگئی‘ ڈیپریشن کی مریضہ بن گئی‘شوہر پہلے تھوڑا بہت کام کیلئے بھاگ دوڑ کررہے تھے انہوں نے بعد میں گھر سے باہر نکلنا ہی چھوڑ دیا‘ ان حالات میں مجھے عبقری رسالہ ملا‘اس میں ایک وظیفہ پڑھا‘ یقین کیجئے صرف دو سے تین دن ہی ابھی وظیفہ پڑھتےہوا تھا کہ گھر کے حالات بدلنا شروع ہوگئے‘ یک دم گھر میں سکون آگیا‘ نحوست کا احساس ختم ہوگیا۔ میرے اندر اطمینان آگیا‘ اپنی کیفیت بیان نہیں کرسکتی‘شوہر کا احساس ہونے لگا کہ میں کیا کررہی ہوں؟ ایک تو وہ روزگار سے پریشان ہیں اور الٹا میں انہیں مزیداپنی ہروقت کی جلی کٹی سنا کر زچ کردیتی ہوں‘ پھر میرے دل میں شوہر کیلئے محبت کا احساس دوبارہ سے بڑھاجبکہ شوہر کو بھی میرا احساس ہوا‘ پتہ نہیں کیسے ہم دونوں کی سالوں سے ہوئی دوریاں ختم ہوگئیں تو گھر میں بھی سکون آگیا‘ رزق کے اسباب ایسے بنے کہ میرے شوہر بھی حیران رہ گئے۔ رب نے صرف ایک سال کے اندر اتنا نوازا کہ پہلے سے زیادہ رزق ملنا شروع ہوگیایقین کیجئے دو سے تین سال ہم نے دودھ‘ گوشت اور پھلوں کی شکل نہیں دیکھی تھی اب گھر میں اتنا آتا ہے کہ محلہ میں اور گھرمیں کام والیوں میں بانٹ دیتی ہوں۔معلوم ہوتا ہے کہ اب اور آجائے گا۔ روحانیت میں اتنا اضافہ ہوا کہ سچے خواب دیکھتی ہوں‘ مزید لکھنے کیلئے جگہ کم ہے اب چار سال سے گھرمیں اتنا سکون‘ رزق اور برکت ہے کہ بچوں کی صحت اور ان کی کامیابی دیکھ کر دیگر خاندان والےر شک کرتے ہیں۔ یہ سب عبقری رسالہ کا کمال ہے۔ آ پ کی نسلوں کے لیے دعائے خیر کرتی ہوں۔ درس سننے کراچی سے لاہور آتی ہوں۔ میں نے یہ وظیفہ پڑھا ہے:۔
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔ یہ میں نے سارا دن وضو بے وضو بہت زیادہ کثرت سےپاگل ہوکر پڑھا اتنا پڑھا کہ اکثر نیند میں بھی میرے منہ سے یہی وظیفہ نکل رہا ہوتا تھا۔ ابھی تک یہی پڑھتی ہوں۔ (حنا خان‘ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 915 reviews.