Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خشخاش کے ایسے 22 فوائد جو یقیناً آپ نہیں جانتے

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پیشے کے لحاظ سے میں ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہوں‘ آج میں عبقری قارئین کیلئے خشخاش کے فوائد لے کر حاضر ہوئی ہوں۔طبی فوائد:
(۱)قبض کو دور کرتی ہے۔
(۲)نیند لاتی ہے۔
(۳)پھیپھڑوں اور آنتوں کے جریان خون کو روکتی ہے۔
(۴)خشک کھانسی کو نافع ہے۔
(۵)سینے و حلق کی خشکی زائل کرتی ہے۔
(۶)اس کا حریرہ نشاستہ اور مغز بادام کے ساتھ مقوی دماغ و باہ ہے۔
(۷)جسم پر ٹھنڈک کے اثرات مرتب کرتی ہے۔
(۸)منہ کا السر ختم کرتی ہے۔
(۹)دماغ اور اعصاب کو طاقت دیتی ہے۔
(۱۰)وزن کو کم کرتی ہے۔
(۱۱)ذیابیطس کے رسک کو کم کرتی ہے۔
(۱۲)بلڈپریشر اور کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔
(۱۳)جلد کے انفیکشن کے لیے مفید ہے۔
(۱۴)سر کی خشکی میں مفید ہے۔
(۱۵)گرمی کے سر درد کو دور کرتی ہے۔
(۱۶)نزلہ زکام اور کھانسی کو مفید ہے۔
لفوق خشخاش مشہور مرکب ہے۔
(۱۷)بھرپور نیند کے لیے خشخاش اور تربوز کے بیج ہموزن لے کر پیس لیں رات کو سونے سے آدھا گھنٹہ پہلے دودھ کے ساتھ ایک چائے کا چمچ کھالیں۔ گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کا تیل لگانے سے بھی جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ اگر آپ پین کلر کی جگہ اس کا استعمال کریں تو زیادہ مفید ہوگا۔
(۱۸)روغن خشخاش مشہور عام ہے اس کی مقدار خوراک 6 ماشہ سے 2 تولہ تک ہوتی ہے۔ دوسرے تیلوں کی طرح نزلہ پیدا نہیں کرتا۔
(۱۹)روغن بادام اور روغن کدو کے ہمراہ ملا کر سر کی مالش کرنا دماغ کو طاقت دیتا ہے اور خشکی کو دفع کرتا ہے۔
(۲۰)روغن کدو اور روغن خشخاش برابر ملا کر تلوئوں اور سر پر مالش کرنے سے نیند آجاتی ہے۔
(۲۱)یہ کھانے کے بھی کام آتا ہے۔
(۲۲)اس کے علاوہ عمارتی رنگوں اور صابن سازی میں مشتمل ہے۔شاہی گھوٹا جسے سردائی کہتے ہیں اس کا اہم جزو ’’خشخاش‘‘ ہے۔ اگر اس میں خشخاش شامل نہ کی جائے تو سردائی کبھی بھی وہ شفاء بخش فوائد نہ دے گی جس کی وجہ سے یہ مشہور ہے۔ آپ نے سردائی کے سینکڑوں نسخے دیکھے ہوں گے۔ لیکن جو نسخہ ہم آج بیان کررہے ہیں یہ خاص الخاص ہے۔ اس کی قدر کیجیے گا۔اجزاء :مغز بادام بیس عدد‘خشخاش ایک کھانے کا چمچ’چہار مغز ایک کھانے کا چمچ‘زیرہ سفید ایک چائے کا چمچ‘سونف نصف چائے کا چمچ‘خشک دھنیا نصف چائے کا چمچ‘مرچ سیاہ گیارہ عدد‘الائچی سبز سات عدد‘مصری یا چینی حسب ذائقہ۔ترکیب تیاری :مغز بادام رات کو عرق گلاب میں بھگو دیں۔ صبح چھیل لیں اور کونڈی (لنگری، دوری) ڈنڈے سے رگڑائی کریں۔ یہ لئی سی بن جائے گی۔ اب باقی اجزاء ایک ایک کر کے شامل کرتے جائیں اور رگڑائی کرتے رہیں، پانی کا چھینٹا بھی دیتے رہیں۔ اتنا رگڑیں کہ ڈنڈے کے ساتھ چپکنا شروع ہو جائے۔ اب اس میں ایک کلو پانی ڈالیں اور موٹے کپڑے یا باریک چھلنی سے پُن لیں، پھوک میں پھر آدھا کلو پانی ڈالیں اور پُن لیں۔ یہ سردائی اصولی طور پر ایک بندے کے لیے ڈیڑھ کلو تیار ہوئی ہے۔ اسے ڈیک لگا کر جتنا پی سکتے ہیں پی لیں، باقی کو ڈھک کر رکھ چھوڑیں، تھوڑی دیر چہل قدمی کریں اور پھر پئیں حتی کہ ساری ختم ہو جائے ۔(ڈاکٹر نفیس اقبال، بہاولپور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 938 reviews.