اگر میاں بیوی میں اَن بَن ہو گئی ہو اور کوئی صورت صلح و صفائی کی نظر نہ آئے۔ تو ان میں جو فریق مائل بہ صلح ہو اس کو یہ تعویذ لکھ کر دیا جائے۔
برائے حب
جمعرات کی شب کوآخری پہر میں دو رکعت نماز پڑھے پھر آیات لَقَد جَائَ کُم رَسُول مِّن اَنفُسِکُم آخر سورة تک تیس بار پڑھے۔ اس کے بعد سو مرتبہ درود شریف ورد کر کے یہ دعا کرے ۔ اَللّٰھُمَّ حَبِّب اِلَیَّ خَاضِعًا ذَلِیلًا مِن غَیرِ مُھلَةٍ وَاشغِلہُ بِمُجَبَّتِی اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ قَدِیرo
زوجین کی محبت کیلئے
اگر میاں بیوی میں اَن بَن ہو گئی ہو اور کوئی صورت صلح و صفائی کی نظر نہ آئے۔ تو ان میں جو فریق مائل بہ صلح ہو اس کو یہ تعویذ لکھ کر دیا جائے کہ اپنے پاس رکھے۔ وَاِن خِفتُم شِقَاقَ بَینِھِمَا فَابعَثُوا حَکَمًا مِّن اَہلِہ وَحَکَمًا مِّن اَہلِھَا اِن یُرِیدَا اِصلَاحًا یُّوَفِّقِ اللّٰہُ بَینَھُمَا وَاِنِ امرَاَ ة خَافَت مِن بَعلِھَا نُشُوزًا اَو اِعرَاضَا فَلَا جُنَاحَ علیہمَا اَن یُّصلِحَا بَینَھُمَا صُلحًا وَالصُّلحُ خَیر۔ عَسَی اللّٰہُ اَن یَّجعَلَ بَینَکُم وَ بَینَ الَّذِینَ عَادَیتُم مِنہُم مَوَدَّة
حصول مرادات
فجر کی سنتیں پڑھ کر فرض نماز سے پہلے سورہ یٰسین پڑھنی شروع کر دے۔ جب پہلی مرتبہ مبین آئے تو پھر سرے سے شروع کر دے پھر دوسرے کلمہ مبین پر از سر نو پڑھنے لگے اسی طرح تیسرے اور چوتھے پر نئے سرے سے پڑھنا شروع کر ے۔ سورہ ہذا میں یہ کلمہ سات مرتبہ آیا ہے۔ پس آٹھ مرتبہ سورہ کو شروع کرنا ہو گا اور اس طرح سے تقریباً پونے دو پارہ کے برابر قرات کرنی پڑتی ہے۔ اس کے بعد اپنا مقصد پیش نظر رکھ کر دعا مانگے۔ چالیس روز تک یہ امر جاری رہے۔ انشاءاللہ اس اثناءمیں مراد حاصل ہو جائے گی۔ حافظ نذیر احمد خاں دہلوی مرحوم لکھتے ہیں کہ میں نے تحصیل علم کے بعد حصول روزگار کیلئے یہ عمل کیا تھا تو چند روز کے بعد ایک بیش قرار ملازمت مل گئی۔
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں)(نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کانفع‘ آپکا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 643
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں