یہ عمل شب قدر کے نام سے مشہور و معروف ہے‘ یہ عمل رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر شروع کریں‘ یہ عمل سورة القدر کا انتہائی جلیل القدر عمل ہے جو کہ تیسویں پارہ میں ہے۔
سب سے پہلے 2 رکعت نفل صلوٰة الحاجات کے ادا کریں‘ پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورة القریش13 بار اور دوسری رکعت میں سورة النصر 13 بار پڑھیں اور پھر اپنے مقاصد کیلئے دعا کریں۔
اس کے بعدجس نے مغرب اور عشاءخلوص نیت سے اداکی اس نے عمل کی تمام شرائط پوری کیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کے طفیل ان کی حاجات پوری کیں۔ جن لوگوں کو اس عمل سے فائدہ پہنچے وہ مجھے‘ میرے والدین‘ بہن بھائیوں اور میرے اساتذہ کو ضرور دعاوں میں یاد رکھیں۔
رمضان المبارک کامہینہ کیسے گزاریں؟
٭صبح آنکھ کھلتے ہی3 مرتبہ ”درود شریف“ پڑھیں اور اپنی ہتھیلیوں پر پھونکیں پھر یہ ہتھیلیاں چہرے پر پھیر لیں٭ روزے کی نیت کرنے کے بعد 21 مرتبہ ”یَامَالِکُ“ پڑھیں اور سینے پر پھونک ماریں٭ اپنا کام شروع کرنے سے پہلے21 مرتبہ ”یَاغَفَّارُ“ پڑھیں پھر اپنا کام شروع کریں٭ دوپہر ظہر کی نماز کے بعد21 مرتبہ ”یَاقَہَّارُ“ پڑھ لیں اور دل کی دھڑکن کی جگہ پھونکیں ٭ بعد ظہر تھوڑی دیر سونے کیلئے لیٹیں تو21 مرتبہ ”یَاخَبِیرُ“ پڑھیں ٭اگر کسی وقت غصہ آئے تو 21 مرتبہ ”یَاحَفِیظُ“پڑھیں٭اگر روزے میں قوت ختم ہورہی ہو تو21 مرتبہ ”یَامُقِیتُ“ پڑھیں اور انگلیوں پر پھونک لیں‘ سر سے لے کر پاوں تک سکون ملے گا٭ روزہ افطار سے کچھ دیر پہلے دستر خوان پر بیٹھیں اور21 بار ”یَاوَاسِعُ“ پڑھیں٭ عشاءنماز اور تراویح کے بعد 21 مرتبہ ”یَاقَوِیُّ“ پڑھیں٭ رات کو سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھ کر 100 مرتبہ ”یَابَاعِثُ“ پڑھیں اور پھر 21 مرتبہ درود شریف پڑھ کر سوجائیں٭ بستر پر لیٹنے کے بعد 19 مرتبہ ”اَللّٰھُمَّ بِاسمِکَ اَمُوتُ وَاَحیَا“ پڑھیں
اس کے پڑھنے سے یہ فائدہ ہوگا کہ رمضان المبارک کے بعد آپ اپنے آپ کو ایک نیا انسان محسوس کرینگے۔کوشش کریں کہ ہر نماز کے بعد ایک بار سورہ فاتحہ‘ تین با سورہ اخلاص پڑھ کر تمام مرحومین کی روحوں کو بخشیں اس سے دلی سکون حاصل ہو گا۔ آزمودہ ہے۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا مجرب عمل
جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ہم کلام ہونے کا یا ان کی زیارت کا خواہشمند ہو وہ رات کو سوتے وقت اس کی تسبیح پڑھے انشاءاللہ جلد ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوگی۔
اِنَّ اللّٰہَ وَمَلٰئِکَتَہ یُصَلُّونَ عَلٰی النَّبِیِّ ط یَااَیُّھَااللَّذِینَ اٰمَنُوا صَلُّوا عَلَیہ وَسَلِّمواُ تَسلِیماً
اولاد کی حیات اور مصیبت سے نجات
اگر کسی شخص کی اولاد مرجاتی ہو زندہ نہ رہتی ہو‘ یا وہ کسی سخت مصیبت میں مبتلا رہتا ہو تو اس آیت کو روزانہ صبح و شام گیارہ دفعہ پڑھے‘ اللہ تعالیٰ زندگی والی اولاد نرینہ عنایت فرمائیں گے اور سخت سے سخت مصیبت بھی ٹل جائے گی۔
وَنَجَّینٰہ وَاَھلَہُ مِنَ الکَربِ العَظِیمِ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں