Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اجڑے گھر کی خوفناک چڑیل (خضریٰ بتول‘ کینٹ لاہور)

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

عورت نے رات کو میرے بیٹے کو پکڑ لیا اور کہنے لگی، میں تجھے مار ڈالوں گی۔ ہم لوگوں نے قرآنی آیتیں پڑھنا شروع کردیں تو وہ عورت غائب ہوگئی۔ اسی دن ہم لوگوں نے وہ گھر چھوڑ دیااور اپنے شہر واپس آگئے کیونکہ میرا ایک ہی بیٹا ہے۔ اللہ نہ کرے کہ اس کو کچھ ہو۔ انسان کی زندگی میں کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو انسان کی زندگی پر گہرے اثرا ت اورگہرے نقوش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ واقعات تو ا یسے ہوتے ہیں جن کو سن کر لوگ مشکل سے ہی یقین کرتے ہیں مگر ایسے واقعات سچ ہوتے ہیں۔ ایک ایسا ہی واقعہ سنیں جوکہ ہماری آنٹی کے ساتھ پیش آیا۔ آئیے یہ واقعہ ان کی زبانی سنتے ہیں‘ یہ چھ سال پہلے کی بات ہے‘ میرے شوہر کا تبادلہ عارفوالا میں ہوگیا اور ہم سب گھروالے عارفوالا شفٹ ہوگئے، جہاں ہمیں کرائے کے گھر میں رہنا پڑا۔ دو سال ہم نے کرائے کے گھر میں گزارے، پھر ہمیں وہ گھر بدلنا پڑا‘ پھر ہم دوسرا کرائے کا گھر ڈھونڈنے لگے۔ مشکل سے ایک گھر ملا‘ وہ گھر بہت پرانا تھا‘ اس گھر میں ہمارے ساتھ بڑے عجیب وغریب واقعات پیش آئے جبکہ مالک مکان نے ہمیں گھر کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا۔ البتہ اس نے ایک سال کا ایڈوانس کرایہ لے لیا تھا اور ہم جلد ہی اس گھر میں شفٹ ہوگئے۔ ایک دن میری بڑی بیٹی نے چھوٹی سے کہا کہ کمرے سے میری کتاب لادو۔ جب چھوٹی بیٹی کتاب لینے کمرے میں گئی تو تھوڑی دیر بعد کمرے سے اس کے چیخنے کی آوازیں آنے لگیں۔ ہم سب لوگ گھبرا کر کمرے میں پہنچے تو بچی نے بتایا کہ ایک عورت جس نے سفید ساڑھی پہن رکھی تھی، ہاتھ میں خنجر لئے ادھر کھڑی تھی اور کہہ رہی تھی کہ میں تجھے ماردوں گی۔ ہم لوگوں نے یہ سب بچی کا وہم سمجھا اور بچی کو بہلا کر باہر لے آئے۔ کچھ دن گزرے تھے۔ میں اپنے کمرے میں بیٹھی رسالہ پڑھ رہی تھی کہ اچانک میں نے دیکھا کہ ایک سفید ساڑھی میں عورت ہاتھ میں خنجر لئے صوفے کے پیچھے کھڑی ہے اور دروازہ بند تھا لیکن وہ بند دروازے سے باہر نکل گئی۔ یہ دیکھ کر میری تو ایک دم سے جان ہی نکل گئی۔ میں جلدی سے باہر نکلی۔ باہر کوئی نہیں تھا۔ میں نے یہ بات کسی کو بھی نہیں بتائی کہ کہیں بچے ڈر ہی نہ جائیں۔ میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ ہم لوگ یہ گھر چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ گھر بہت عجیب سالگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال پورا ہوجائے تو گھر چھوڑدیں گے۔ میرے شوہر اس سے اگلے دن رات کے وقت باتھ روم جانے کے لئے اٹھے تو انہوں نے دیکھا کہ کچن میں سے ایک عورت نکلی ہے۔ ہاتھ میں خنجر لئے باتھ روم کی طرف چلی گئی۔ انہوں نے گھر والوں کو بتایا۔ ہم سب لوگوں نے سوچا کہ گھر چھوڑ دینا چاہیے۔ ابھی اس واقعہ کو دو تین دن ہی گزرے تھے کہ اسی عورت نے رات کو میرے بیٹے کو پکڑ لیا اور کہنے لگی، میں تجھے مار ڈالوں گی۔ ہم لوگوں نے قرآنی آیات پڑھنا شروع کردیں تو وہ عورت غائب ہوگئی۔ اسی دن ہم لوگوں نے وہ گھر چھوڑ دیا۔ مالک مکان نے کہا کہ ابھی آپ کو صرف چھ ماہ ہوئے ہیں۔ اب کرایہ تو واپس نہیں مل سکتا۔ ہم لوگوں نے جواب دیا کہ باقی کرایہ تم ہی رکھ لو۔ اسی دن ہم نے وہ گھر کیا وہ شہر بھی چھوڑ دیا اور اپنے شہر واپس آگئے کیونکہ میرا ایک ہی بیٹا ہے۔ اللہ نہ کرے کہ اس کو کچھ ہو۔ آج بھی جب اس گھر کا خیال آتا ہے تو تمام جسم کانپ اٹھتا ہے اور یہی سوچتی ہوں کہ نہ جانے اس عورت نے کس سے بدلہ لینا ہے۔ آخر وہ کون تھی؟ یہ واقعہ جو میں آپ کو سنانے لگا ہوں میرے ایک دوست کے ساتھ پیش آیا۔ ہوا یوں کہ وسیم کا روزانہ کا معمول تھا کہ وہ صبح سویرے سائیکل پر دکان پر جاتا تھا اور سورج ڈھلنے سے پہلے گھر لوٹ آتا تھا اور راستے میں قبرستا ن اور کھیت تھے۔ ایک دن دکان پر بہت کام ہونے کی وجہ سے رات کے ایک بجے کے بعد کھیتوں میں سے آتے ہوئے جب وسیم قبرستان کے قریب پہنچا تو اچانک سائیکل بھاری ہوگئی جب وسیم نے پیچھے کی طرف دیکھا تو ایک موٹی عورت سائیکل کے کیریئر پر بیٹھی تھی اسے دیکھ کر وسیم پریشان ہوگیا اور قرآن پاک کی جتنی بھی آیتیں آتی تھیں پڑھنے لگا۔ جیسے ہی قبرستان ختم ہوا تو یکدم سائیکل ہلکی ہوگئی جب وسیم نے پیچھے دیکھا تو وہ عورت غائب ہو چکی تھی‘ جب وسیم گھر پہنچا تو اس کو اس طرح پریشان حال دیکھ کر وجہ دریافت کی تو ہمیں یہ سارا قصہ سنایا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 660 reviews.