٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی خوان پر کھانا نہیں کھایا۔ (خوان ایک میز ہوتی ہے جس پر چھوٹے چھوٹے برین اور کھانا رکھ دیا جاتا تھا اور کھانے والے حسب پسند اس سے نکال کر کھاتے تھے)
٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھنا ہوا گوشت نہیں کھایا۔
٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی باریک آٹے کی روٹی نہیں کھائی۔
٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی تین دن مسلسل پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا۔
٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی نامحرم عورت کو ہاتھ نہیں لگایا۔
٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی جھوٹ نہیں بولا‘ بدگوئی نہیں کی۔
٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بتوں پر چڑھاوے یا غیراللہ کے نام پر پکا ہوا کھانا نہیں کھایا۔
٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اپنی لونڈی یا غلام کو نہیں مارا۔
٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی گھر میں کسی چیز کا ذخیرہ نہیں کیا۔
٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ریشمی لباس‘ ریشمی بستر وغیرہ استعمال نہیں کیا۔
٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی حدود اللہ میں سفارش قبول نہیں کی۔
رہنمائی
تاریک رات تھی ایک شخص نے ایک نابینا کو دیکھا نابینا اپنے کندھے پر پانی کا گھڑا رکھے ہوئے ہاتھ میں چراغ لیے آرہا تھا۔ اس شخص نے کہا کہ تو اندھا ہے تجھے چراغ سے کیا فائدہ؟ اندھے نے جواب دیا میں نے یہ چراغ تجھ جیسے اندھوں کیلئے لے لیا ہے۔
انتظار بہت طویل ہے
ایک شخص بیچ راستے میں کھڑا تھا۔ اتفاق سے کوئی دانشور وہاں سے گزرا۔ اس نے اس شخص پوچھا بھائی راستے میں کیوں کھڑے ہو کیا کسی کا انتظار ہے؟ اس نے جواب دیا کہ کسی انسان کا انتظار ہے دانش ور بولا پھر تو تمہارا انتظار بہت طویل ہوگا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 661
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں