Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مشکلات ٹل گئیں (طارق رفیق)

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

میرے پیرومرشد السلام علیکم! سب سے پہلے میں اپنے معمولات کے متعلق آپ کو بیان کروں گا۔ پانچ وقت کی نماز کا معمول الحمدللہ جاری ہے۔ ہر نماز کے بعد انمول خزانہ نمبر 1 باقاعدگی سے پڑھتا ہوں۔ نماز فجر کے بعد سورہ یٰسین اور سورہ مزمل باقاعدگی سے پڑھتا ہوں اور آپ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھتا ہوں ۔ نماز فجر کے بعد 100 مرتبہ اللہ تعالیٰ کے11 نام پڑھتا ہوں۔ ”یَااَللّٰہُ، یَارَحمٰنُ، یَارَحِیمُ، یَاحَیُّ، یَاقَیُّومُ، یَاغَنِیُّ، یَامُغنِی ، یَافَتَّاحُ، یَاوَہَّابُ، یَاکَرِیمُ، یَالَطِیفُ کل ملا کر نماز فجر کے بعد تقریباً ایک گھنٹہ 10 منٹ لگتے ہیں۔ نماز فجر کے بعد 1 مرتبہ درود ابراہیمی 27 مرتبہ اَللّٰھُمَّ اغفِرلِی وَلِلمُومِنِینَ وَالمُومِنَاتِ وَالمُسلِمِینَ وَالمُسلِمَاتِ بھی پڑھتا ہوں۔ 27 مرتبہ اَستَغفِرُاللّٰہَ رَبِّی مِن کُلِّ ذَنبٍ وَّاَتُوبُ اِلَیہِ اور یہی معمول عشاءکے بعد بھی کرتا ہوں۔ عشاءکے بعد اوپر لکھی ہوئی چیزوں کے علاوہ 27 مرتبہ سورہ اخلاص بھی درود شریف سمیت پڑھتا ہوں۔ اللہ سے امید ہے کہ وہ مجھے یہ معمولات موت تک جاری رکھنے کی توفیق دے۔ آمین۔ الحمدللہ ان اعمال کی برکت سے دل کی دنیا بدل گئی اللہ کا تعلق ملا گھریلو مسائل حل ہوئے‘کاروباری تنگی ختم ہوئی‘قرضے اتر گئے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 664 reviews.