Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سرسوں کے تیل کا کمال

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

السلام علیکم! محترم حکیم صاحب دو سال پہلے عبقری میں سرسوں کے تیل کو مخصوص جگہ (ناک کے نتھنے‘ ناف اور مقعد پر)دن میں 3 یا پھر زائد بار لگانے کے فوائد درج تھے۔ سرسوں کے تیل کا خالص ہونا اولین تھا۔ قارئین! میرے پاس اس ٹوٹکے کی تعریف میں لکھنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں ۔ لاکھوں فوائد جو استعمال کرو تو پتہ چلتا ہے کہ کیا جادو ہے۔ ہم سب گھر والوں کو ناک بند رہنا، سردیوں میں سر میں درد، بلغم کا حلق میں گرنا، بھوک نہ لگنا، قبض رہنا، بواسیر کے مسوں میں تکلیف ہونا، چھینک نہ آنا وغیرہ حالانکہ مہنگی مہنگی ادویات کھا کر تنگ آچکے تھے۔ Nasal Drops زیادہ استعمال کرنے سے ناک کی جھلی جلن میں مبتلا تھی مگر تیل سے ایسا نہیں ہوتا۔ ناف میں استعمال کرنے سے گیس کا اخراج ہونا‘ اسٹول نرم ہوکر پاس ہونا، بھوک بھرپور لگنا طبیعت چاق وچوبند رہتی ہے۔ ناک کی ہڈی بھی کم ہونے لگی ہے اور ناک کی شکل درست رہتی ہے حتیٰ کہ میری بیٹی چند یوم کی تھی اسے ناک بند ہوجانے کی وجہ سے تکلیف کا سامنا تھا۔ ڈاکٹر نے ڈراپس دئیے جو چند گھنٹے اثر کرتے پھر معاملہ جوںکا توں ہوجاتا‘ میں نے اسے یہ ہی استعمال کروایاسب حیران رہ گئے بچی پرسکون سوتی ہے اسے اب کوئی تکلیف بھی نہیں۔ میرے میاں ٹوٹکے وغیرہ کو تسلیم نہیں کرتے تھے مگر اب تو فین ہوگئے ہیں اور عبقری رسالے کے بارے میں نت نئے ٹوٹکے پوچھتے اور دوسروں کو بتاتے ہیں۔ آخر دس سال کا پرانا ناک بند اور رعشہ حلق میں گرنا جو بند ہوگیا۔اللہ آپ کو اور عبقری کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 670 reviews.