Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تھکن اور کھچاو کا علاج کام سے (نور امین ‘یزمان منڈی)

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

یہ طریقہ دس سادہ اور آسان سی ورزشوں پر مبنی ہے جو یوگا‘ تائی چی اور دیگر مارشل آرٹس سے لی گئی ہیں۔ انہیں آپ اپنے کام کی میز اور کرسی پر ہی انجام دے سکتے ہیں۔ ان میں گہرا سانس لینے کی ورزش ‘جسم کو پھیلانے کی ورزش ‘آئسو میٹرکس اور توجہ شامل ہیں۔ آپ اپنے دفتر میں مصروف کار ہیں۔ ابھی دن کے دو ہی بجے ہیں لیکن آپ تھکن سے چور ہوچکے ہیں۔ آپ کی میز پر برابر فائلیں آرہی ہیں۔ فون کی گھنٹی مسلسل بج رہی ہے لیکن آپ کا ذہن اور جسم دونوں سست پڑچکے ہیں۔ کمر میں درد کی لہریں اٹھ رہی ہیں اور درد سر بھی آنا چاہتا ہے۔ خود کو بحال کرنے کیلئے آپ چائے یا کافی کا ایک کپ منگواتے ہیں مگر یہ ہاری ہوئی جنگ لڑنے والی بات ہے۔ بظاہر آپ بالکل تھک چکے ہیں۔ مگر آپ واقعی تھکے نہیں ہیں‘ صرف دباو اور تھکن سے نمٹنے کے طریقوں سے لاعلمی نے آپ کو اس کیفیت سے دوچار کردیا ہے۔ دراصل آپ فشاری تھکن کا شکار ہوگئے تاہم اس تھکن‘ بوریت اور دباو کو فرحت و چستی میں بدلنے کا ایک طریقہ موجود ہے۔ یہ طریقہ دس سادہ اور آسان سی ورزشوں پر مبنی ہے جو یوگا‘ تائی چی اور دیگر مارشل آرٹس سے لی گئی ہیں۔ انہیں آپ اپنے کام کی میز اور کرسی پر ہی انجام دے سکتے ہیں۔ ان میں گہرا سانس لینے کی ورزش (جسم میں آکسیجن کی مقدار بڑھانے کیلئے) جسم کو پھیلانے کی ورزش (تناو دور کرنے کیلئے)‘آئسو میٹرکس (عضلات کی تقویت کیلئے) اور توجہ (یکسوئی بڑھانے کیلئے) شامل ہیں۔ ان سب ورزشوں کیلئے کرسی پر سیدھے ہوکر بیٹھ جائیں اور دونوں پاوں چھ انچ کے درمیانی فاصلے کے ساتھ فرش پر جمادیں۔ ہتھیلیاں پرسکون انداز میں گھٹنوں پر رکھی ہوں اور کہنیاں قدرے خمیدہ ہوں۔ پشت سیدھی ہو لیکن اس میں اکڑاہٹ نہ ہو۔ ٹھوڑی کو ذرا سا اوپر اٹھا ہونا چاہیے اور سانس لینے کی رفتار دھیمی ہو۔ آئیے‘ اب یہ ورزشیں شروع کریں 1۔ تیرانداز کا پوز: اپنے بازووں کو کندھوں کی سطح کے برابر اونچا کرکے آگے کی طرف بڑھائیں۔ دونوں ہتھیلیاں ترچھی اور ان کا رخ ایک دوسری کی طرف ہو۔ کہنیاں قدرے جھکی ہوں۔ اس کے بعد آہستگی سے اپنی مٹھیاں بھینچ لیں۔ ایک گہرا سانس اندر لیتے ہوئے دائیں بازو کو اکڑا کر آرام سے واپس کھینچ لیں اس طرح کہ کہنی جسم کے ساتھ مڑی ہوئی ہو۔ اسی حالت میں رک کر تین تک گنیں۔ پھر سانس باہر نکالتے ہوئے دائیں بازو کو دوبارہ پہلی حالت پر لے آئیں۔ اس کے بعد یہی عمل بائیں بازو کے ساتھ دہرائیں۔ ایسا دس دفعہ کریں۔ یہ ورزش دوران خون میں اضافہ اور بازووں اور کندھوںسے تناو دور کرتی ہے۔ 2۔ عقاب/ ریچھ کا پوز: گہرا سانس اندر لیتے ہوئے ہتھیلیاں اوپر کی طرف رکھ کر دونوں بازووں کو یوں کھول دیں جیسے عقاب اڑنے کیلئے پر پھیلاتا ہے۔ ٹھوڑی اوپر اٹھا کر اپنی نظریں چھت پر جمادیں۔ تین تک گنیں۔ اس کے بعد آہستگی سے سانس خارج کرتے ہوئے کمر کو آگے کی جانب جھکالیں اور بازووں کو واپس سمیٹتے ہوئے ایک دائرے کی شکل دے دیں۔ ٹھوڑی سینے کے ساتھ لگالیں۔ یہ انداز ایسا ہے جس طرح ریچھ درخت کو بازووں میں لے لیتا ہے۔ یہ عمل پانچ بار دہرائیں۔ یہ ورزش گردن‘ پشت اور کندھوں کے عضلات کے درد کو دور کرتی ہے اور دباو سے جھکی کمر کو بحال کرتی ہے۔ 3۔ گردن کی ورزش: گہرا سانس اندر کھینچیں۔ بند دایاں ہاتھ بند بائیں کندھے پر اور بایاں ہاتھ دائیں کندھے پر رکھ لیں پھر آہستگی سے سانس خارج کرتے ہوئے کندھوں کو انگلیوں میں دبوچ لیں۔ اس حالت میں کچھ دیر رک کر ایک اور گہرا سانس اندر لے جاتے ہوئے سر کو دائیں جانب اور پھر پیچھے کی طرف گھمائیں۔ اس دوران نظریں چھت پر رکھیں۔ چند لمحے رکیں۔ اب سانس خارج کرتے ہوئے سر کو بائیں جانب اور نیچے کی طرف گھمائیں۔ اس کے بعد ٹھوڑی کو سینے پر رکھتے ہوئے ایک مکمل دائرے میں گھمائیں۔ یہ عمل تین دفعہ دائیں جانب اور تین دفعہ بائیں جانب دہرائیں۔ یہ ورزش ٹیلی فون پر مسلسل گفتگو سے اکڑی ہوئی گردن اور کندھوں کے عضلات کو آرام پہنچاتی ہے اور اعصابی درد اور دباو کے درد سر کو دور کرتی ہے۔ 4۔ درخت سے ناریل اتارنے جیسا پوز: ٹھوڑی اوپر اٹھائیں اور نظریں چھت کی طرف لے جاتے ہوئے دونوں بازووں کو سر سے اوپر اٹھالیں۔ دائیں ہاتھ کو ممکنہ حد تک بلند کرتے ہوئے سانس اندر کھینچ لیں۔ دائیں ہاتھ کو ممکنہ حد تک بلند کرتے ہوئے سانس اندر کھینچ لیں۔ دائیں ہاتھ کی انگلیاں یوں کھول لیں کہ جیسے آپ ناریل توڑ رہے ہیں۔ سانس باہر نکالتے ہوئے دائیں ہاتھ کی انگلیوں کو بندکرکے مکابنالیں اور اس ہاتھ کو بائیں ہاتھ کے برابر نیچے کرلیں۔ یہی عمل بائیں بازو کے ساتھ دہرائیں۔ دونوں بازووں کے ساتھ باری باری دس دفعہ یہ ورزش کریں۔ 5۔ بلی کا پوز: آہستہ سے سانس اندر لیتے ہوئے کمر کو پیچھے کی طرف خم دیں اور ٹھوڑی کو اوپر اٹھا کر چھت کی طرف نظریں مرکوز کردیں۔ تین تک گنیں۔ سانس خارج کرتے ہوئے کمر کو آگے کی طرف جھکائیں اور ٹھوڑی کو سینے پر گرا کر نظریں فرش پر جمادیں۔ یہ عمل ایسا ہے جیسے بلی اپنے جسم کو لچک دار انداز میں موڑتی ہے یہ ورزش پانچ دفعہ کریں۔ یہ ورزش دوران خون کو تیز کرتی ہے۔ عضلات کو لچک دار بناتے ہوئے زیریں پشت اورگردن کا تناو دور کرتی ہے۔ 6۔ توانائی بخش پوز: دائیں ٹانگ کو بائیں ٹانگ پر رکھ لیں۔ تھوڑا سا آگے جھک کر کہنی سیدھی رکھتے ہوئے دائیں ہاتھ سے ٹانگ کو اندر کی طرف سے پکڑلیں۔ بائیںہاتھ کو پیچھے پشت پر رکھ کر ممکنہ حد تک اوپر کندھے کی طرف اٹھائیں سر اور جسم کو بائیں جانب گھماتے ہوئے گہرا سانس اندر کھینچیں۔ اس حالت میں چار تک گنیں۔ اس کے بعد اصل حالت میں واپس باہر نکال دیں۔ اب یہی عمل سر اور جسم کو دائیں جانب رکھتے ہوئے بائیں بازو اور بائیں ٹانگ کے ساتھ دہرائیں گنتی کی تعداد بتدریج دس تک بڑھاتے جائیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 675 reviews.