Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دوسروں کو خوش رکھیں (سدرہ امین‘بہاولپور)

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

ہر ایک چاہتا ہے کہ اس کیساتھ مہربانی اخلاق اور مروت سے پیش آیا جائے ہر شخص اگر چاہے تو اپنے آپ کو خوش اخلاق بناسکتا ہے۔ تمہیں جب جب موقع میسر آئے دوسروں کو خوش کرنے کی کوشش کرو۔ اگر تمہیں زمانے کی ستم ظریفی کی وجہ سے خوشی کے لمحات میسر نہیں ہوسکتے تو کم ازکم دوسروں کو تو خوشی پہنچاسکتے ہو۔ سب کے ساتھ اخلاق سے پیش آو کیونکہ خوش اخلاقی سے ہم وہ خرید سکتے ہیں جو سونے‘ چاندی‘ ہیرے و جواہرات سے بھی نہیں خریدا جاسکتا اس لیے سب کے دلوں کو تسخیر کرلو پھر ان کے دل اور ان کا مال بھی تمہارا ہوجائے گا۔ اخلاق وہاں بھی کام کرجاتے ہیں جہاں بڑے بڑے زور آور بازو بھی ناکام رہتے ہیں۔ نیکی بدی پر فتح پاتی ہے نہ کہ جوروجفا۔ جب سورج اور آندھی کا مقابلہ ہوا تو آندھی باوجود اپنی ساری طاقت لگانے کے بھی مسافر کا کوٹ اتارنے میں ناکام رہی مگر جب سورج آہستہ آہستہ اپنی تمازت سے اس مسافر کو گرمی پہنچانے لگا تو بے چارے نے نہ صرف کوٹ بلکہ قمیض بھی اتار دی واضح ہوا کہ نیکی بدی پر غالب ہے۔ یاد رکھو کہ انسان کو کسی راستے پر رہنمائی کرکے اخلاق و محبت سے لے جانا آسان ہے مگر اسے کہیں بزور طاقت دھکیل کر لے جانا بہت مشکل ہے جی ہاں! تلوار کی نسبت تبسم سے مجبور کرنا اچھا ہے۔ جن کے ساتھ تمہارا معاملہ ہو ان پر دیانتداری‘ حسن اخلاق سے پیش آکر اپنا اعتبار جمانے کی کوشش کرو۔ اکثر اشخاص لیاقت سے نہیں بلکہ محض اخلاق کے زور پر قوت اور اثر پیدا کرلیتے ہیں دوسروں کی جائز خواہشات کو جہاں تک عقلمندی اور راست بازی اجازت دے پورا کرنے کی کوشش کرو مگر جب ضروری سمجھو تو اس وقت انکار کرنے سے بھی ہرگز پس و پیش نہ کرو۔ ہر ایک شخص ”ہاں“ کہہ سکتا ہے گو بہت کم ایسے آدمی ملیں گے جو خوش اخلاقی سے ”ہاں“ کہہ سکیں گے۔ مگر ”نہیں“ کہنا تو اس سے بھی بدر جہا مشکل ہے۔ بے شمار اشخاص صرف اس وجہ سے تباہ و برباد ہوگئے ہیں کہ وہ اس لفظ کو کہنے کی جرا ت نہیں رکھتے تھے۔ پلوٹارک کہتا ہے کہ ایشیائے کوچک کے باشندے صرف اس لیے غلام بنالیے گئے تھے کہ وہ ایک سادہ لفظ یعنی ”نہیں“ نہ کہہ سکتے مگر یہ بھی یاد رکھناچاہیے کہ اگر زندگی میں ”نہیں“ ضروری ہے تو یہ بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ اسے خوش اخلاقی سے ادا کیا جائے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 678 reviews.