حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں بہترین زمانہ میرا ہے پھر ان کیساتھ والوں کا اور پھر ان کے ساتھ والوں کا“۔ (بخاری)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آقا ومولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :” ستارے آسمان کیلئے امن کا باعث ہیں‘ جب ستارے چلے جائیں گے تو آسمان واقع ہوجائے گا جس کا اس سے وعدہ کیا گیا ہے۔ میں اپنے صحابہ کیلئے امن ہوں جب میں چلا جاوں گا تو میرے صحابہ پر واقع ہوجائے گا جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے اور میرے صحابہ میری امت کیلئے امن وامان ہیں جب میرے صحابہ چلے جائیں گے تو میری امت پر واقع ہوجائے گا جو ان سے وعدہ کیا گیا ہے۔ (مسلم‘ مشکوٰة)
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے کسی صحابی کو برا نہ کہو کیونکہ تم میں سے اگر کوئی احد پہاڑ کے برابر سونا خرچ کرے تو ان کے ایک مُد یا اس کے نصف کے ثواب کو بھی نہیں پہنچے گا۔ (بخاری‘ مسلم)
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نور مجسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے صحابہ کی عزت کرو کیونکہ وہ تم میں بہتر ہیں پھر وہ لوگ جو ان سے متصل ہیں پھر وہ لوگ بہتر ہیں جو انکے ساتھ والے ہیں (نسائی)
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”اس مسلمان کو آگ نہیں چھوئے گی جس نے مجھے دیکھا یا میرے دیکھنے والے کو دیکھا۔ (ترمذی)
حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے صحابہ کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرنا‘میرے بعد انہیں نشانہ نہ بنالینا‘ جو ان سے محبت کرتا ہے تو وہ مجھ سے محبت کرنے کی وجہ سے ان سے محبت کرتا ہے اور جو ان سے عداوت رکھتا ہے تو وہ مجھ سے عداوت رکھنے کی وجہ سے ان سے عداوت رکھتا ہے جس نے انہیں تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی اور جس نے مجھے تکلیف دی اس نے اللہ تعالیٰ کو تکلیف دی اور جس نے اللہ تعالیٰ کو تکلیف دی تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے پکڑے۔ (ترمذی‘ مشکوٰة)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 684
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں