اگر کسی شدید قسم کی بیماری میں مبتلا مریض کے سرہانے اس درود پاک کو سو مرتبہ پڑھا جائے اور اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے اللہ تعالیٰ سے بیمار کی صحت یابی کیلئے دعا کرے تو اللہ تعالیٰ بحرمت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا قبول فرمائے گا۔
قید سے رہائی کا مجرب درود شریف
ایک دفعہ سلطان عبدالحمید نے مدینہ منورہ کے گورنر بصری (پاشا) کو حضرت علامہ یوسف بن اسماعیل بنہائی رحمتہ اللہ علیہ کی گرفتاری کا حکم دیا مگرعلامہ یوسف نبہانی بالکل مطمئن گھبراہٹ اور پریشانی کا نام تک نہ تھا۔ آپ عالم اسلام کی ممتاز شخصیت تھے۔ شہر کے لوگ ملاقات کیلئے امڈ پڑے۔ دوران ملاقات علماءاور زعماءملت نے علامہ سے کہا کہ اگر اجازت ہوتو ہم آپ کی رہائی کیلئے سلطان سے اپیل کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ اگر اپیل کرنا ہی ہے تو سلطان کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں اس درود و سلام کے ذریعے استغاثہ کریں۔ چنانچہ اس درود پاک کی برکت سے تین دن کے اندر ہی سلطان نے علامہ یوسف بنہانی کے باعزت بری کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ جو کوئی قید میں اس درود پاک کو کثرت سے پڑھے گا وہ قید سے انشاءاللہ جلد رہائی پائے گا۔
درودشریف یہ ہے:۔
صَلّٰی اللّٰہُ عَلٰی النَّبِیِّ الاُمِّیِّ صَلّٰی اللّٰہُ عَلَیہِ وَسَلَّم صَلٰوةً سَلَامًا عَلَیکَ رَسُولَ اللّٰہِ قَلَّت حِیلَتِی اَنتَ وَسِیلَتِی اَدرِکنِی سَیِّدِی۔
سکون قلب کیلئے
اس درود شریف کا سب سے بڑا فائدہ ہے کہ سکون قلب کی دولت سے مالامال ہوجاتا ہے۔ دین و دنیا میں اسے کسی چیز کی کمی نہیں رہتی۔ درودشریف یہ ہے:۔
صَلّٰی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصحَابِہ وَسَلَّم۔
پاوں سن ہوجائے تو
اگر کسی کا پاوں سن ہوجائے تو مندرجہ ذیل درود شریف کو پڑھے اور پاوں کے ناخوں پر تھوک لگائے انشاءاللہ فوراً سن اتر جائے گی۔ درود پاک یہ ہے:۔
صَلّٰی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ
ہربلا اور مصیبت کیلئے
ہر مصیبت اور بلا جو لوگوں پر نازل ہوتی ہے اس کو یہ درودشریف دفع کردیتا ہے درود پاک یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّبَارِک وَسَلِّم
شدید بیماری میں
اگر کسی شدید قسم کی بیماری میں مبتلا مریض کے سرہانے اس درود پاک کو سو مرتبہ پڑھا جائے اور اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے اللہ تعالیٰ سے بیمار کی صحت یابی کیلئے دعا کرے تو اللہ تعالیٰ بحرمت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا قبول فرمائے گا۔
اگر کوئی اس درود پاک کا ورد ہر نماز کے بعد رکھے گا وہ ذلت سے نکل کر عظمت میں آجائے گا اگر کسی حاکم یا کسی افسر کے پاس جائے گا تو وہ عزت کرے گا۔ درودشریف یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی حَبِیبِکَ المُصطَفٰی وَعَلٰی اٰلِہ وَسَلِّم۔
حل مشکلات کیلئے اکسیر اعظم
یہ درود شریف خیروبرکت کیلئے بہت اکسیر ہے لہٰذا جو شخص چاہے کہ اس کے گھر بار‘ کاروبار اور مال و دولت میں خیروبرکت ہو اور اولاد پر اللہ کی رحمت ہو تو اسے چاہیے کہ بعد نماز فجر روزانہ اس درود پاک کو گیارہ مرتبہ پڑھے۔
جو شخص سوتے وقت 100 مرتبہ یہ درود شریف پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے مال و جان کو ہمیشہ حفاظت میں رکھے گا اور جو ادائے قرض کی نیت سے گیارہ دن تک روزانہ بعد نماز عشاء313 مرتبہ پڑھے بہت جلد قرضے سے انشاءاللہ نجات پائے گا۔
اگر کوئی شخص کسی ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو تو اسے چاہیے کہ سات دن تک بعد نماز عشاءاسے 111 مرتبہ پڑھے انشاءاللہ ذہنی پریشانی فوراً ختم ہوجائے گا۔
یہ درود شریف حل مشکلات‘ دفع رنج و الم اور دفع مرض کیلئے بہت موثر ہے۔ 92یا 121 یا 313 مرتبہ تین ہفتہ یا چالیس روز تک وقت معینہ میں پڑھے۔ درود پاک یہ ہے:
اَللّٰہُمَّ اجعَل صَلَوَاتِک وَبَرَکَاتِکَ وَرَحمَتِکَ عَلٰی سَیِّدِ المُرسَلِینَ وَاِمَامِ المُتَّقِینَ وَخَاتَمِ النَّبِیِّینَ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَبدِکَ وَرَسُولِکَ اِمَامِ الخَیرِ وَقَآئِدِ الخَیرِ وَرَسُولِ الرَّحمَةِ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں