نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے اعتکاف کرے اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں
جو شخص اللہ کی خوشنودی کیلئے ایک دن کا اعتکاف کرے اللہ تعالیٰ اس کے اور جہنم کے درمیان 3 خندقیں حائل کردے گا جس کی مسافت آسمان و زمین کے فاصلے سے زیادہ ہوگی۔ (بخاری)
حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک بار رمضان المبارک کے پہلے دس روز میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف فرمایا پھر بیچ کے دس روز میں معتکف ہوئے اس وقت آپ ایک ترکی قبے میں تشریف رکھتے تھے۔ اس قبے سے سرمبارک نکال کر ارشاد فرمایا اے لوگو! میں شب قدر کی جستجو میں اعتکاف کرتا ہوں کیونکہ وہ ایک رات ہزار مہینے سے افضل و برتر ہے اس رات اللہ کی عبادت کیلئے جاگنا ضروری ہے ‘اس رات اللہ کی عبادت کیلئے جاگنا ضروری ہے کیونکہ شب بیداری سے دل کو دنیا کے بکھیڑوں سے فراغت ملتی ہے اور اپنے پروردگار کی طرف پوری توجہ ہوتی ہے اور بندہ اپنے مولا کی پناہ میں آجاتا ہے جس شخص پر کوئی بڑی مصیبت آپڑے وہ شب بیداری اختیار کرے تو اس کی حاجت برآئیگی۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جو شخص رمضان المبارک کے آخری دس دنوں میں صدق و اخلاص کے ساتھ اعتکاف بجالائیگا اللہ اس کے نامہ اعمال میں ہزار سال کی عبادت درج فرمائیگا اور قیامت کے دن اس کو اپنے عرش کے سایہ میںجگہ دیگا۔ پس اہل ایمان کو چاہیے کہ اس پاک مہینے میں اعتکاف ضرورکریںاورتلاوت قرآن‘ ذکر الٰہی میں مشغول رہیں۔ دنیاوی لذتیں چھوڑدیں اور اپنے آپ کو مردہ خیال کریں۔
حضرت علی بن حسین رضی اللہ عنہ اپنے والد(حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے ماہ رمضان میں دس دن کا اعتکاف کیا اس کا ثواب دو حج اور دو عمروں کے برابر ہے۔ (بیہقی)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا معتکف گناہوں سے محفوظ رہتا ہے اور اس کیلئے اتنی ہی نیکیاں لکھی جاتی ہیں جتنی کہ کرنیوالے کیلئے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں دس یوم کا اعتکاف فرمایا کرتے ‘جس برس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہونا تھا اس رمضان میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیس یوم کا اعتکاف فرمایا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 691
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں