(آپ بھی کوئی عمدہ ترکیب جانتی ہیں تو ”عبقری“ کے پکوان تک ضروربھیجیں)
کلیجی ( جگر)
اشیا ئ:۔ کلیجی 1/4 کلو ، گھی 2 ٹیبل سپون، پیاز کے سلائس 1/2 عدد، سبز دھنیا چند پتے ، پو دینہ چند پتے ، ادرک کی پیسٹ 1/2 چائے کا چمچ ، لہسن کی پیسٹ 1/4 چائے کا چمچ، نمک 1/2 چائے کا چمچ ، لا ل مر چ کا سفوف 1/2 چائے کا چمچ ، دہی 1 ٹیبل سپو ن
ترکیب:۔ کلیجی کو کا ٹ کر ٹکڑے کر کے صاف کر لیں پانی خشک کر لیں اس پر مصالحہ جات ملیں۔ آگ پربرتن رکھیں اور گھی ڈالیں اس میں پیاز کو براﺅن کریں۔ اب کلیجی کے ٹکڑوں کو جن پر مصالحے ملے تھے شامل کریں۔ اتنا پکا ئیں کہ گھی اوپر آجائے۔ ایک کپ پانی ڈالیں اور پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے۔ اچھی طر ح براﺅن کریں۔ پو دینہ ، دھنیا کے کترے ہوئے پتوں کو اوپر چھڑک لیں۔ تھوڑا ساپانی ڈالیں اور چند منٹ تک مزید پکا ئیں مگر اب کے مدہم آنچ ہو۔ نہایت لذیز کلیجی بنے گی۔ قلت خون یعنی خون کی کمی والے افراد یا مرےضو ں کو مسلسل کھلائیں کہ اس سے خون بنتا اوربڑھتا ہے رنگ سرخ ہو جا تا ہے جگر کے ا مراض میں اطبا، ڈاکڑ ہومیو پیتھک معالج سب کلیجی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں
تلی ہو ئی چانپ
اشیاء:۔ چانپ کا گوشت آدھ کلو ، گھی ایک پا ﺅ ، ہرا دھنیا بہت تھوڑا ، پودینہ ہری مرچ، گرم مسالہ پسا ہوا ایک ٹی سپون، سوکھا دھنیا پسا ہوا ایک ٹی سپون، سفید زیرہ پسا ہوا ایک ٹی سپون، انڈے دو عدد
ترکیب :۔ ہرا دھنیا ، پو دینہ ، ہر ی مر چ ، نمک اور سرخ مر چ سب ملا کر چٹنی بنائیں۔ اس کو چانپ کے ساتھ ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ چانپ گلنے تک خشک ہو جائے۔ انڈے توڑ کر خوب پھینٹ لیں۔ اس میں پسا ہوا مسالہ، سوکھا دھنیا ، زیرہ سفید ملا دیں۔ اس تیار شدہ مسالے میں چانپ کو ڈال کرتلتے جائیں۔ ایک ایک چانپ سرخ ہو جانے پر نکال لیں۔ اور ڈش میں سلاد کے ساتھ سجا کر پیش کریں۔
ثابت ران
اشیا ء:۔ چھوٹے بکرے کی ٹانگ ، سرکہ چائے کی ایک پیالی ، کالی مر چ چوتھائی چھٹانگ ، ادرک آدھی چھٹانگ ، گھی آدھ پاﺅ ، نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب:۔ ادرک کو پیس لیں اور اس میں باریک پسا ہوا نمک اور کالی مر چ ملا کر مزید پیس لیں یہ سب پسا ہوا مسالہ سرکہ میں ملا دیں۔ اب ران کو کاٹ کر گود لیں اور یہ سرکہ ران کے اوپر اچھی طرح ملا دیں۔ جو بچے اس پر ڈال دیں۔ ایک دو گھنٹے تک ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔ پھر ایک دےگچی میں گھی ڈال کر اس میں ران ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر سرخ ہونے دیں۔ جب سرخ ہو جائے تو اس میں پانی ڈال دیں۔ اتنا کہ وہ گل جائے گلنے پر اسے دوبارہ گھی میں سر خ کر یں اورنکال کر ثابت کا ثابت ڈش میں پیش کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 19
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں