Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حال دل

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2011ء

کئی لوگ اپنے تجربات کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ جی چاہتا ہے کہ یہ عبقری کے ذریعے لاکھوں قارئین تک پہنچائوں اور واقعی ہی پہنچا کر خوشی ہوتی ہے میری طبیعت کاایک حصہ ہے کہ جتنا مجھے مخلوق تک فیض پہنچا کر دل خوش ہوتا اتنا زیادہ چھپا کر نہیں۔ ایک صاحب بتانے لگے کہ میں بہت زیادہ پرانا بواسیر کا مریض تھا، ہر علاج کروا چکا لیکن بواسیر سے کبھی فائدہ نہیں ہوا، کسی نے مجھے بتایا کہ جب بھی کوئی نماز پڑھوں فرض ہوں سنتیں ہوں، پہلی رکعت میں سورہ قریش اور دوسری رکعت میں سورة النصر پڑھو۔ کہنے لگے میں نے مسلسل یہ عمل کرنا شروع کردیا، اور کرتا رہا اور عمل کی برکت سے اللہ جل شانہ نے میرے ساتھ یہ کیفیت کی کہ بواسیر بالکل ختم ہوگئی، حتیٰ کہ میں نے یہ عمل خود بے شمار لوگوں کو بتایا اور جس نے بھی کیا اس کی بواسیر بھی ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی۔ ایک صاحب اور بتانے لگے کہ ہمارے ہاں قریب مسجد میں ایک قاری صاحب شوگر کا دم کرتے ہیں، وہ کسی کو اپنا دم نہیں بتاتے تھے لوگ دور دور سے آکر ان سے دم کرواتے تھے جب وہ نہ ہوتے تو ان کا بیٹا دم کرتا تھا اور مخلوق خدا کو فائدہ پہنچتا تھا۔ ایک دفعہ ان کے بیٹے سے میں نے پوچھا تو کہنے لگا کہ میں نے آج تک کسی کو نہیں بتایا چونکہ آپ میری خدمت کرتے ہیں اس لیے آپ کو بتا رہا ہوں۔ میں صرف سورة القدر اور سورة الکوثر تین تین بار پڑھ کر دم کردیتا ہوں اور جس کو بھی پانی دم کرکے دیتا ہوں اس کو شوگر میں بہت فائدہ ہوتا ہوں۔ قارئین! شوگر کے بے شمار مریضوں نے جب یہ خود دم کرکے پیا ان کو اتنا فائدہ ہوا جو شاید بیرون ملک کی مایہ ناز شوگر کی دوا سے بھی نہ ہوا اور جتنا ان کی دم کرنے کی مدت بڑھتی گئی اتنا نفع اور فائدہ بڑھتا گیا۔ اس دم کی انہوں نے مجھے اجازت دی اور آج میں سب قارئین کو اجازت دیتا ہوں۔ شوگر کے مریض خود بھی دم کریں یا کسی کو پانی پر دم کرکے دے سکتے ہیں۔ بہت بہترین نسخہ ہے، اس عمل سے ہمیشہ کیلئے شوگر کی دوائیں بند ہوجاتی ہیں اور مریض ہمیشہ کیلئے تندرست ہوجاتا ہے۔ آپ بھی آزمائیں اور اللہ پاک کی اس نعمت سے فائدہ اٹھائیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 465 reviews.